بلاگ نامہ

اردو لاگ – ورڈپریس پریمیم اردو تھیم

اردو بلاگنگ کی دنیا میں ورڈپریس اور بلاگ اسپاٹ کے لیئے جو تھیم یا ٹیمپلیٹ موجود ہیں وہ زیادہ تر اب پرانے ہوچکے ہیں یعنی کہ نئے دور کے جدید فیچرز ان میں شامل نہیں ہیں اسی کمی کو دور کرنے کے لیئے میں نے سوچا ہے کہ پریمیم تھیم بنائے جائیں جوکہ مفت نہ ہوں لیکن ان کی قیمت اتنی کم ہوکہ ہر کوئی خرید سکے۔ اس ہی سلسلہ میں ورڈپریس کے لیئے پہلی تھیم اردو لاگ کے نام سے بنائی ہے۔

اردو لاگ تھیم موجودہ دور کے مطابق اور سادہ تھیم ہے۔ یہ تھیم مکمل طور پر رسپانسو ہے یعنی کہ تمام ڈیوائسس موبائل سے لیکر کمپیوٹر پر بالکل درست نظرآئے گی۔ موجودہ دور میں آپ کے بلاگ کا تمام اسکرین ڈیوائسس پر درست نظر آنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔

اس تھیم کی قیمت صرف 500 روپے رکھی گئی ہے تاکہ کوئی بھی آسانی کے ساتھ خرید سکے اس کے علاوہ تھیم خریدنے کے بعد آپ کو جب چاہیں تھیم کے متعلق مسائل کا حل پیش کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آپ سوشل میڈیا یا پھر ای میل پر کبھی بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

یہ تھیم عام طور پر میگزین بلاگ کے لیئے بہترین ہے اس کے علاوہ آپ اسے نیوز بلاگ کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس میں جمیل نوری نستعلیق کو شامل کیا گیا ہے لیکن اس کے لیئے آپ کے بلاگ کو وزٹ کرنے والے کے کمپیوٹر یا ڈیوائس میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا ہونا ضروری ہے۔ ڈیوائس میں فونٹ نہ ہونے کی صورت میں اس تھیم میں متبادل اردو فونٹ نفیس ویب شامل کیا گیا ہے جوکہ اردو کو بہترین انداز میں پڑھنے والے کے سامنے پیش کرے گا۔

تبدیلیاں:

تھیم میں وقت کے ساتھ ساتھ مختلف پیش آنے والے مسائل کا حل پیش کیا جاتا رہے گا جس کے بعد تھیم کا اپڈیٹ ورژن آپ کو ای میل کردیا جائے گا اب تک کی آنے والی اپڈیٹس کے تفصیل درج ذیل ہے:

ورژن 1.3.5:

  • بگ فکسنگ
  • تحاریر میں دائیں اور بائیں جانب تصاویر کے مسئلہ کو حل کردیا گیا ہے

ورژن 1.3.7:

  • بگ فکسنگ
  • تحاریر میں تصاویر کو رسپانسو بنادیا گیا ہے تاکہ تمام ڈیوائس پر درست انداز میں تصاویر نظرآئیں

تھیم کا تازہ ورژن 1.3.7 ہے اگر آپ کے پاس یہ ورژن نہیں ہے تو براہ مہربانی رابطہ کریں۔

قیمت: 500 روپے


2 تبصرے برائے “اردو لاگ – ورڈپریس پریمیم اردو تھیم”

  1. خورشید آزاد says:

    اگلی اپڈیٹس میں اس کے پشتو، ہندکو، اور پنجابی ورژن لازمی شامل کریں۔

تبصرہ کریں