بلاگ نامہ

بیس بارہ اردو بلاگر ٹیمپلیٹ


نام: بیس بارہ (Twenty Twelve)

تخلیق کار: ورڈپریس اور نیو بلاگر تھیمز

اردو ترجمہ: محمد بلال خان

خصوصیات:

  • ورڈپریس Twenty Twelve تھیم کا بلاگ اسپاٹ ورژن
  • سادہ اور بہترین
  • موضوعاتی، ذاتی اور نارمل بلاگ بلاگز کے لیئے بہترین
  • 2 کالم ایک سائیڈ بار
  • سفید بیک گراؤنڈ
  • مینو اور لوگو کے لیئے واضح جگہ
  • تحاریر کے ساتھ فیچر امیج کے فنکشن کے ساتھ

نوٹ :-

براہ مہربانی فوٹر میں موجود لنکس کو ختم نہ کریں۔

42 تبصرے برائے “بیس بارہ اردو بلاگر ٹیمپلیٹ”

  1. بلال ، اس کی بیک گراؤنڈ میں کوئی ہلکا سا رنگ دے دیں ۔سائیڈ بار کا سائز تھوڑا ساسائز کم کر دیں تو زیادہ جاذب نظر ہو جائے گا

    1. میں اس ٹیمپلیٹ میں اس لیئے کوئی تبدیلی نہیں کررہا کیونکہ یہ ورڈپریس کی تھیم ہے جوکہ بلاگ اسپاٹ کے لیئے ہے اس لیئے اگر دونوں ایک جیسی ہوں تو اچھا لگتا ہے

  2. Azeem javed says:

    Dear bilal, can i add noori nastaleeq font to my recent theme. . . .its visual theme by wordpress

    1. آپ wordpress.com پر نہیں شامل کرسکتے جب تک ان کو پیسے نہ دیں البتہ تحاریر ورڈ میں لکھ کر نستعلیق فونٹ اپلائی کرکے کاپی پیسٹ کردیں تو پوسٹ نستعلیق میں نظر آئے گی۔

  3. بہت عمدہ بلال بھائی!

    میں یہ تھیم ٹرائی کر کے دیکھتا ہوں۔

  4. بلاگ سپاٹ میں فیس بک سوشل پلگ ان شامل کرنے کا طریقہ بتادیں

    1. اگر آپ فیس بک کے تبصروں کی بات کررہے ہیں تو یہ ایک پرانی تحریر چیک کرلیں شاید ابھی بھی کام کرجائے۔
      یہاں کلک کریں

      1. یہ لنک کام نہیں کر رہا ہے

        1. اب لنک ٹھیک کردیا گیا ہے۔

  5. السلام علیکم
    ماشاء اللہ و جزاک اللہ۔
    بلال بھائی میں نے اس تھیم کو اپنے بلاگر پر اتارا لیکن پوسٹ ایریا جب”مزید پڑہیں” کی صورت پر ہوتا ہے تو وہ سائڈ بار کے اندر چلا جاتا ہے۔ اس کمی کو کیسے دور کیا جائے؟
    آپ کا بھائی

    1. وعلیکم السلام
      جہاں انسٹال کی ہے لنک دے سکتے ہیں ؟

  6. جزاک االلہ بھائی، لنک ارسال کرتا ہوں:
    https://sajidkhanqasmi.blogspot.in
    دو باتیں اور معلوم کرنا چاہتا ہوں
    اول: اگر میں کسی ٹیمپلیٹ کا اردو ترجمہ کروں اپنے لیے تو آپ میرری مدد کریں گے؟
    دوم: ترجمہ کرنے کے لیے ٹیمپلیت کا کریدنا ضروری ہے یا کسی بھی ویب سائٹ سے فری ڈاؤن لوڈ کرکے بھی کر سکتے ہیں؟

    1. ٹیملیٹ ترجمہ کرنے میں میری مدد مشکل ہوگی وقت کی شدید کمی ہے. دوم آپ مفت بھی ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں اور خریدنا چاہیں تو خریدلیں لیکن یاد رکھیں مفت وہی ڈاؤنلوڈ کریں جو واقعی مفت ہوں

  7. السلام علیکم بھائی
    یہ دیکھنےکےلیےکہ آیا آپ کا جواب موصول ہوا کہ نہیں میں نے آپ کی ویب سائٹ کو موبائل پر کھولا تو آپ کی ویب سائٹ کا فانٹ ویسا ہی کھا جیساکمپیوٹر پر دکھائی دیتا ہے، جبکہ میرے بلاگ کا فونٹ موبائل پر عربی فانٹ سے بدل جاتا ہے۔
    براہ مہربانی یہ بھی بتا دیں کہ میں اس کو اپنے بلاگ میں کیسے پیدا کروں۔
    جزاک اللہ خیرا

    1. وعلیکم السلام
      میں نے فانٹ ایمبڈ کیا ہوا ہے ایمبڈ کا طریقہ آپ یوٹیوب پر تلاش کرکے ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں

  8. مندرجہ ذیل اصل مسئلے کا جواب رہ گیا ہے بھائی:
    میں نے اس تھیم کو اپنے بلاگر پر اتارا لیکن پوسٹ ایریا جب”مزید پڑہیں” کی صورت پر ہوتا ہے تو وہ سائڈ بار کے اندر چلا جاتا ہے۔ اس کمی کو کیسے دور کیا جائے؟

    1. میں نے آپ کا دیا ہوا لنک کھولا ہے میرے پاس تو سب ٹھیک اور اپنی جگہ پر نظر آرہا ہے۔ اگر آپ تصویر کی صورت میں دکھا سکیں تو بہتر ہوگا کہ کیا مسئلہ ہے۔

      1. اس ای میل پر mbilalkhan381@gmail.com تصویر ارسال کر دی ہے۔

        1. میں نے دیکھی ہے. آپ کسی دوسرے براؤزر پر بلاگ اپنا کھول کر دیکھیں شائد یہ براؤزر کا مسئلہ ہے کیونکہ میرے پاس بالکل درست انداز میں نظر آرہا ہے آپ کا بلاگ

          1. بالکل بجا فرمایا۔ براؤزر ہی غلط دکھا رہا ہے۔
            آپ کی تمام خیر خواہی کے لیے جزاک اللہ خیرا۔

  9. السلام علیکم
    بلال بھائی خیریت سے ہیں؟
    بھائی میں نے یو ٹیوب پر سرچ کیا مگر مجھے اردو فانٹ امبیڈ کرنے کے حوالے سے کوئی ویڈیو نہیں ملی۔
    اگر آپ کچھ سہارا دے دیں؟ مجھے زیادہ معلومات بھی نہیں ہے۔
    کچھ رہنمائی کر دیجیے، جزاک اللہ خیرا

    1. وعلیکم السلام
      وقت ملنے پر میں ایک عدد تحریر لکھ دوں گا اس بارے میں

  10. جی ضرور، جلد ممکن ہوا تو بہت اچھا رہے گا میرے لیے

    1. تازہ تحریر چیک کریں لکھ دیا ہے اس بارے میں۔

  11. واہ! بہت بہت شکریہ بلال بھائی اس زود کتابت کا، بہت بہت شکریہ، اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔
    جزاک اللہ عنی جزاء یلیق بشانہ ہ یدوم حتی یوم الحساب۔

  12. السلام علیکم بھائی
    میں نے کوڈ مذکور طریقے پر لگایا مگر مندرجہ ذیل خرابی سامنے آئی ہے:
    Error parsing XML, line 1429, column 5: The element type “link” must be terminated by the matching end-tag “”
    کچھ علاج بتا دیجیے

    1. آپ ایسا کریں یہ کوڈ پیسٹ کریں۔

      <link type='text/css' rel='stylesheet' href='https://dl.dropboxusercontent.com/u/30799381/nastaleeqbilal.css' />
  13. بھائی، صرف بلاگ کے عنوان اور پوسٹ ڈیٹ علاقے میں تبدیلی آئی ہے، باقی سب جگہ عربی فانٹ سے تبدیل ہو گیا ہے

    1. آپ نے باقی چیزوں پر عمل کیا ہے ؟ font-family والے حصہ پر ؟ ہر جگہ ٹیمپلیٹ میں آپ نے تبدیل کرنا ہے

  14. جی جہاں جہاں font-family ملااس کو تبدیل کر دیا NastaleeqB سے

  15. میں نے دوسری تھیم پر لاگو کیا اس پر درست ہے

    1. ٹھیک. یعنی کوڈ کا مسئلہ نہیں ہے

  16. جی، مگر ایک مسئلہ درپیش ہے کہ اس کوڈ کو چڑھانے کے بعد ٹیمپلیٹ بہت چوڑی ہو جاتی ہے۔ اس کا کیا حل ہوگا+
    کاش کہ میں ان تمام چیزوں سے واقف ہوتا!

    1. یہ کوڈ کی وجہ سے نہیں ہوتا شائد کوڈ ڈالتے ہوئے کچھ چیز ڈیلیٹ ہوجاتی ہے جو آپ کی نظر میں نہیں آرہی

  17. ایک سے زیادہ ٹیمپلیٹ پر تجربہ کر چکا ہوں

  18. السلام علیکم، خیریت سے ہیں بلال بھائی ؟
    میں نے فانٹ امبیڈ کیا ہے لیکن وہ صرف پوسٹ میں کام نہیں کر رہا ہے باقی سب جگہ کام کر رہا، پوسٹ کا فانٹ موبائل میں عربی فانٹ سے بدل جاتا ہےـ اس کا کوئی علاج بتا دیں ـ نیز آپ نے جو کوڈ مجھے اوپر تبصرے میں بھیجا تھا اس کو اصل پوسٹ میں بھی ڈال دیں.
    جزاک اللہ خیرا

    1. وعلیکم السلام
      لنک دے دیں

  19. السلام علیکم
    میں. میں نے لنک بھیجی تھی موجود نہیں.
    لنک بھیجتا ہوں
    https://dajjalandlasthour.blogspot.in
    جواب دے دیں

    1. وعلیکم السلام
      اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ آپ ورڈ میں لکھ کر پیسٹ کررہے ہوں گے جس کی وجہ سے جو فونٹ ورڈ میں ہے وہ کاپی ہوجاتا ہے

      1. جزاک اللہ. تو نوٹپیڈ میں لکھ کر پیسٹ کر دوں یا براہ راست ہی لکھنا پڑےگا؟

        1. براہ راست بھی ٹھیک ہے. آپ دونوں طریقے اپنا کر دیکھیں جس میں میں درست ہو وہ اختیار کرلیں

تبصرہ کریں