بلاگ نامہ

بلاگ اسپاٹ

بلاگ اسپاٹ – ایک بلاگ سے دوسرے بلاگ پر تحاریر منتقل کریں

اگر آپ اپنے ایک بلاگ کی تمام تحاریر بمع تبصرے اور صفحات دوسرے بلاگ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیئے آپ بلاگ اسپاٹ کے ڈیش بورڈ میں لاگ ان ہوں۔ اس کے بعد جس بلاگ سے منتقل کرنا ہو اس کی Settings میں جائیں۔ اس کے بعد Settings میں مختلف آپشن آپ کو نظر آئیں گے وہاں پر آپ Other پر کلک کردیں۔ اس کے بعد آپ کو Import & back up لکھا نظر آئے گا۔ یہاں آپ Back up Content کے بٹن پر کلک کردیں۔ کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے ایک باکس کھلے گا اس میں آپ Save to your computer کے بٹن پر کلک کردیں۔ مدد کے لیئے اسکرین شاٹ نیچے موجود ہے۔ جب آپ Save to your computer پر کلک کریں گے تو آپ کے سامنے ڈاونلوڈ فائل کا آپشن آئے گا آپ فائل کو ڈاونلوڈ کرلیں اور اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرلیں۔ اب آپ نے جس بلاگ میں منتقل کرنی ہیں اس بلاگ کی Settings میں جاکر Other پر کلک کریں اور Import & back up میں دیکھیں تو لکھا ہوگا Import Content اس بٹن پر کلک کردیں۔ کلک کرنے کے بعد ایک باکس کھلے گا۔ یہاں پر آپ سب سے… مزید پڑھیں »

لکھاری – پریمیم اردو تھیم

جدید دور کے مطابق پریمیم اور سستی اردو تھیم کے سلسلہ میں تیسری تھیم لکھاری ہے۔ جو کہ ورڈپریس کے ساتھ ساتھ بلاگ اسپاٹ کے لیئے بھی تیار کی گئی ہے۔ یہ تھیم ذاتی بلاگ لکھنے کے لیئے بہترین ہے۔ اس کا انداز سادہ رکھا گیا ہے اور رنگ بھی سادہ جو کہ آنکھوں میں درد نہ کریں رکھے گئے ہیں۔ تھیم کی قیمت ورڈپریس کے لیئے اور بلاگ اسپاٹ کے لیئے 500 روپے ہے۔ ورڈپریس پر تھیم لگانا انتہائی آسان ہوتا ہے لیکن بلاگ اسپاٹ پر تھوڑا مشکل ہوتا ہے اس کے لیئے آپ کسی ایسے شخص سے تھیم لگوائیں جو اس کام کو جانتا ہو۔ تھیم میں لوگو تبدیل کرنے کے لیئے کنٹرول پینل شامل کیا گیا ہے جو کہ آپ کے لیئے مزید آسانی پیدا کرے گا۔ یہ کنٹرول پینل صرف ورڈپریس کے لیئے ہے۔ لوگو اور مینو کی تبدیلی کیسے کریں؟ اس بارے میں نیچے تفصیل میں بتایا جارہا ہے۔ لوگو: تھیم کے کنٹرول پینل میں جانے کے لیئے Appearance میں سے Theme Options پر کلک کریں۔ Theme Options پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے اس طرح سے کنٹرول پینل سامنے آئے گا۔ یہاں پر آپ Upload Logo میں اپنے بلاگ / ویب سائٹ… مزید پڑھیں »

اپنے بلاگ/ویب سائٹ میں نستعلیق فونٹ شامل کریں

اگر آپ اردو بلاگ لکھتے ہیں یا اردو ویب سائٹ چلاتے ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بلاگ/ویب سائٹ ہر کسی کے پاس اور ہر ڈیوائس پر نستعلیق فونٹ میں ہی نظر آئے چاہے وہ موبائل یا ٹیبلٹ ہی کیوں نہ ہو تو یہ ٹیوٹوریل اسی بارے میں ہے۔ اور بہت آسان طریقہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ اگر آپ کوڈنگ کے بارے میں بالکل نہیں بھی جانتے ہوں پھر بھی آپ طریقہ پڑھ کر نستعلیق فونٹ کو شامل کرسکیں۔ کوڈ: بلاگ اسپاٹ: بلاگ اسپاٹ میں شامل کرنے کے لیئے آپ سب سے پہلے لاگ ان ہوں پھر آپ Template پر کلک کریں اس کے بعدآپ کے سامنے جو پیج کھلے گا وہاں پر ایک بٹن ہوگا Edit HTML آپ اس بٹن پر کلک کردیں۔ کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے ایک کوڈ ایڈیٹر کھلے گا وہاں پر شروع کی چند لائن میں ہی آپ تلاش کریں <head> لکھا ہوگا، آپ نے <head> کے بالکل نیچے کوڈ کو پیسٹ کردینا ہے جو اوپر اس تحریر میں دیا گیا ہے۔ پیسٹ کرنے کے بعد آپ اسی کوڈ ایڈیٹر میں تلاش کریں font-family آپ کو یہ بہت جگہ لکھا نظر آئے گا جہاں جہاں نظر آئے آپ… مزید پڑھیں »

حذف شدہ تحاریر کو واپس ریسٹور کرنے کا آسان طریقہ

حذف شدہ تحاریر جوکہ مکمل طور پر ختم کردی گئی ہوں کو واپس لانا ناممکن کام سے کم نہیں ہے ۔ بعض دفعہ آپ اپنی غلطی سے تحاریر حذف Delete کر دیتے ہیں اور کئی دفعہ بلاگ ہیک Hack ہوجانے کی وجہ سے آپ کو یہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ اس وقت آپ کے ذہن میں یہی سوال ہوتا ہے کہ حذف شدہ Delete تحاریر کو واپس کیسے لایا جائے ؟ جبکہ آپ کے پاس نہ ہی کوئی بیک اپ Backup موجود ہے ۔ اگر آپ خریدی ہوئی پریمینم ہوسٹنگ Premium Hosting استعمال کرتے ہیں تو پھر آپ کی یہ مشکل نہایت ہی آسانی سے دور ہوسکتی ہے ، ہوسٹنگ کمپنی Hosting Company سے رابطہ کریں اور ان کو وجہ بتائیں ساتھ ہی مدد طلب کریں وہ آپ کو بیک اپ دے دیں گے اس طرح اس بیک اپ سے آپ کی تحاریر واپس آسکتی ہیں ۔ لیکن اصل مسئلہ تو بلاگ اسپاٹ / بلاگر Blogger میں ہوتا ہے ۔ آپ کے پاس بیک اپ بھی موجود نہیں ہے اور آپ کوئی ضروری تحریر بھی حذف کرچکے ہیں ۔ لیکن اس کا بھی آسان حل موجود ہے اور وہ یہ کہ آپ سرچ انجن کیشے Cache سے اپنی تحاریر… مزید پڑھیں »

بلاگر میں پی ڈی ایف یا دیگر ڈاکیومنٹس شامل کرنے کا طریقہ

بلاگ اسپاٹ ( بلاگر ) میں پی ڈی ایف PDF یا کوئی بھی دیگر ڈاکیومنٹس کیسے شامل کرتے ہیں ؟ اس سوال کا جواب اس تحریر میں آپ جان سکیں گے۔ ویسے تو پی ڈی ایف اور دیگر ڈاکیومنٹس وغیرہ کو بلاگر کی کسی بھی تحریر میں شامل کرنے کے کئی طریقے ہیں لیکن گوگل ڈاکس یا گوگل ڈرائیو کے ذریعے نہایت ہی آسانی سے آپ کسی بھی تحریر میں کوئی بھی ڈاکیومنٹ Embed کرسکتے ہیں ۔ سب سے پہلے آپ گوگل ڈاکس میں جائیں ( کلک کریں ) اس کے بعد سائن ان کریں ۔ اب کوئی بھی ڈاکیومنٹ گوگل ڈاکس میں اپلوڈ کریں ۔ اپلوڈ کرنے کے بعد فائل کے نام پر کلک کریں ۔ فائل پر کلک کرتے ہی ڈاکیومنٹ نئے ٹیب میں کھل جائے گی ۔ اب آپ کو ایک کونے میں Share کا بٹن نظر آئے گا ۔ اس بٹن پر کلک کریں ۔ اب Change پر کلک کریں ۔ اب Public on the web کو Check کریں اور Save کے بٹن پر کلک کردیں ۔ اب آپ File کے Menu میں جائیں اور Embed this PDF File پر کلک کریں ۔ کلک کرنے کے بعد آپ کے پاس کوڈ آجائے گا اس کوڈ کو… مزید پڑھیں »

بلاگ اسپاٹ کا نیا ٹیمپلیٹ ایڈیٹر

گوگل نے حال ہی میں اپنی فری بلاگنگ سروس بلاگ اسپاٹ ( بلاگر ) کے ٹیمپلیٹ ایڈیٹر کو اپڈیٹ کیا ہے ۔ جوکہ پہلے سے بہت بہتر اور آسان ہے ۔ اس نئے ٹیمپلیٹ ایڈیٹر میں نیا کیا ہے ؟ اس تحریر میں آپ جان سکیں گے ۔ رنگین کوڈنگ رنگین کوڈنگ سے مراد Syntax highlighter ہے ۔ رنگین کوڈنگ ہونے کی وجہ سے آپ کو ایچ ٹی ایم ایل اور ایکس ایم ایل زبان سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے ۔ اور آپ مختلف id، div اور class وغیرہ کو واضح اور مختلف رنگوں میں دیکھ سکتے ہیں ۔ ایرر پہچاننے میں آسانی بعض اوقات آپ کوڈ میں ایڈیٹنگ کرنے کے بعد اسے محفوظ کرتے ہیں تو کچھ غلطیاں رہ جاتی ہیں اس نئے ٹیمپلیٹ ایڈیٹر میں آپ کو وہ غلطیاں جس لائن میں ہوں گی اس لائن کو تلاش کرنے میں آسانی ہوگی ۔ نمبرز کے ساتھ کوڈنگ سب سے خاص بات اس نئے ٹیملیٹ ایڈیٹر کی یہ ہے کہ اس میں نمبرز لائن موجود ہیں جوکہ آپ کے بہت مسائل کو حل کردیتی ہیں جیسے کسی لائن میں کوئی ایرر ہو تو آپ اس لائن میں آسانی کے ساتھ جاکر وہ ایرر ختم کرسکتے ہیں جبکہ پرانے ٹیمپلیٹ… مزید پڑھیں »

بلاگ اسپاٹ سانچہ کو اردو میں تبدیل کرنا

اس سلسلے میں بے شمار لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کہ ہم کیسے سانچہ کو اردو میں کریں۔ورڈ پریس میں تو اردو میں کرنا زیادہ مشکل نہیں لیکن بلاگ اسپاٹ کے سانچہ کو اردو میں کرنا تھوڑا مشکل ہے۔آج اس تحریر میں بلاگ اسپاٹ کے سانچے کو اردو میں کرنے کے بارے میں کچھ بیان کیا گیا ہے۔ اردو میں تھیم کا تبادلہ کرنے کے لیئے آپ سب سے پہلے ڈیش بورڈ میں جائیں اس کے بعد Design کے ٹیب میں جائیں اور اب Edit Html پر کلک کریں۔ تھیم کے سانچہ کو تبدیل کرنے کے لیے آپ سب سے پہلے اپنے تھیم کا بیک اپ بنا لیں۔بیک اپ بنانا نہایت ہی آسان ہے،آپ کو اسی صفحہ میں Download Full Template لکھا ہوا نظر آئے گا۔اس پر کلک کریں تو ایک فائل آپ کے کمپیوٹر میں ڈاؤنلوڈ ہونا شروع ہوگی۔ اب اگلے مرحلے کے لیئے آپ کے پاس ایک ایسا سافٹ ویئر موجود ہونا ضروری ہے جس میں آپ xml فائل میں ترمیم آسانی کے ساتھ کرسکیں ، اس سلسلے میں بہترین سافٹ ویئر ہے نوٹ پیڈ پلس پلس۔ڈاؤنلوڈ کے لیئے یہاں کلک کریں۔ اب فائل میں ترمیم شروع کریں۔اس کے لیئے آپ کے کمپیوٹر میں جو فائل… مزید پڑھیں »