بلاگ نامہ

پلگ ان

ورڈپریس میں تاریخ اردو میں تبدیل کریں

اگر آپ اردو بلاگ لکھتے ہیں اور آپ کا بلاگ آپ کی ذاتی ہوسٹنگ پر ورڈپریس پر موجود ہے تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ تحاریر پر موجود تاریخ انگریزی زبان میں نظر آتی ہے جوکہ کچھ حد تک عجیب محسوس ہوتی ہے اور زیادہ تر بلاگ کی تھیم کی خوبصورتی کو خراب کرنے کا بھی باعث بنتی ہے۔ ورڈپریس میں تاریخ انگریزی زبان میں پہلے سے ہوتی ہے یعنی کہ کوڈنگ میں انگریزی زبان میں شامل کی گئی ہوتی ہے جسے اگر آپ تبدیل کرنا چاہیں تو آپ کو ورڈپریس کی فائلز میں تبدیلی کرنی ہوگی لیکن یہ عمل ایک عام انسان جسے پی ایچ پی وغیرہ کا علم نہ ہو تو تھوڑا مشکل ہے۔ اس کے علاوہ جب آپ ورڈپریس کو اپڈیٹ کریں گے تازہ ورژن پر تو آپ کی تبدیل کی گئی فائل متاثر ہوسکتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیئے ایک آسان حل ہے کہ آپ ورڈپریس میں موجود پلگ ان کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پلگ ان انسٹال کرکے تاریخ کو تبدیل کرلیں تاکہ ورڈپریس کے تازہ ورژن پر اپڈیٹ کرنے کے باوجود سب کچھ ٹھیک رہے اور تاریخ بھی اردو میں رہے۔ تاریخ تبدیل کرنے کا سب سے بہترین اور آسان پلگ ان… مزید پڑھیں »

ورڈ پریس کی انسٹالیشن کے بعد ضروری پلگ انز

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ورڈ پریس انٹر نیٹ کی دنیا میں ایک واحد بہترین پلیٹ فارم ہے ، جو کسی بھی پروجیکٹ کے لیئے نہایت ہی مفید ہے ، ورڈ پریس کو انسٹال کرنے کے بعد آپ کو چند ضروری پلگ ان اپنے بلاگ یا ویب سائٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیئے ضروری ہوتے ہیں۔ہم نے ان پلگ انز کی ایک لسٹ ترتیب دی ہے جو امید ہے آپ کے لیئے موزوں ہو گی۔ 1- Akismet پلگ ان یہ پلگ ان کمنٹ ( تبصروں ) کے نظام کے لیئے نہایت ہی بہترین ہے۔اس پلگ ان کو انسٹال کرنے کے بعد آپ کو یہ فائدہ پہنچتا ہے کہ آپ کی تحاریر پر ہونے والے Spam تبصروں سے حفاظت رہتی ہے۔پلگ ان کے شروع میں انسٹال کرنے سے آپ کی تحریروں پر ہونے والے چند تبصرے بھی Spam قرار دے دئے جاتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ پلگ ان بلکل صحیح کام کرتاہے۔ 2- All in One SEO پلگ ان یہ پلگ ان آپ کے ورڈ پریس بلاگ ویب سائٹ کو سرچ انجن فرینڈلی بنانے میں مدد دیتا ہے۔آپ کی تحریروں کو سرچ انجن میں میں شامل کرنے کے لیئے یہ پلگ ان بہترین ہے۔ 3- گوگل xml… مزید پڑھیں »