بلاگ نامہ

پر

سادگی – ورڈپریس پریمیم اردو تھیم

پریمیم تھیم کے سلسلہ میں چوتھی اردو تھیم سادگی ہے جوکہ ورڈپریس کے لیئے بنائی گئی ہے۔ پچھلی تین تھیم کی طرح اس کا ڈیزائن بھی سادہ ہے اور رنگ بھی آنکھوں کو درد نہ کرنے والے۔ یہ تھیم ذاتی بلاگ کے لیئے خاص طور پر بہترین ہے۔ اس تھیم کی قیمت بھی نہایت مناسب ہے یعنی کہ 500 روپے ہے۔ دیگر تھیم کی طرح اس میں بھی تھیم کنٹرول پینل رکھا گیا ہے جہاں سے آسانی سے آپ تھیم کا لوگو اور سوشل لنکس کو اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔ مینو: سب سے پہلے آپ ورڈپریس کے ڈیش بورڈ میں جاکر Appearance میں سے Menus منتخب کریں پھر وہاں پر ایک مینو بنا کر محفوظ کرلیں۔ پھر آپ Menus میں اوپر دیکھیں تو Manage Locations لکھا ہوگا اس پر کلک کردیں۔ یہاں پر آپ Primary navigation at top of page میں آپ نے جو مینو بنایا ہے اس کا نام منتخب کریں اور پھر Save Changes پر کلک کردیں۔ اب آپ دیکھیں تو مینو آپ کو تھیم میں نظر آرہا ہوگا۔ اگر آپ چاہیں تو مینو میں آپ آئیکون بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس کا طریقہ خبر تھیم میں تفصیل سے بتایا گیا ہے آپ یہاں کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں… مزید پڑھیں »

اردو بلاگ پر قارئین کم کیوں ؟ – آخری حصہ

اسی سلسلے کی پہلی تحریر ” اردو بلاگ پر قارئین کم کیوں ؟ “ میں قارئین کم ہونے کی چند وجوہات پر ذکر کیا تھا ، آج اس تحریر میں ان مسائل کے حل کے بارے میں تحریر کررہا ہوں۔ ان مسائل کا حل ان مسائل کا حل ایک اہم چیز ہے۔اس سلسلے میں ایک جگہ مخصوص کی جانی چاہیئے جہاں ان مسائل کےحل کو پیش کیا جائے۔اس کے علاوہ میری ایک تجویز ہے کہ اردو بلاگستان کے لیئے ایک ویب تھانہ مقرر کیا جائے جہاں اردو بلاگر اپنی شایت درج کرے اس کے بعد ویب تھانہ جو سزا دے وہ ماننا لازم ہو لیکن اس سزا کے خلاف اپیل کرنے کی اجازت بھی دی جائے۔اس طرح اردو بلاگ کاپی پیسٹ سے محفوظ رہ سکیں گے۔اس کے علاوہ ان مسائل کے چند حل یہ بھی ہوسکتے ہیں۔ دیگر لوگوں کو بتانا اچھا مواد شامل کرنا بلاگ اسپاٹ کے لیئے ایک مشورہ مختلف سافٹ ویئر کے ٹیٹوریل شائع کرنا اختلافات کو ختم کرنا ایک دوسرے کے کام کو سراہنا اپنے بلاگ سے دیگر بلاگ کو لنک دینا دیگر لوگوں کو بتانا آپ اپنے دوست احباب اور دیگر افراد وغیرہ کو اردو بلاگنگ کے بارے میں آگاہ کریں انہیں یہ بتائیں کہ… مزید پڑھیں »