بلاگ نامہ

ٹیمپلیٹ

بیس بارہ اردو بلاگر ٹیمپلیٹ

نام: بیس بارہ (Twenty Twelve) تخلیق کار: ورڈپریس اور نیو بلاگر تھیمز اردو ترجمہ: محمد بلال خان خصوصیات: ورڈپریس Twenty Twelve تھیم کا بلاگ اسپاٹ ورژن سادہ اور بہترین موضوعاتی، ذاتی اور نارمل بلاگ بلاگز کے لیئے بہترین 2 کالم ایک سائیڈ بار سفید بیک گراؤنڈ مینو اور لوگو کے لیئے واضح جگہ تحاریر کے ساتھ فیچر امیج کے فنکشن کے ساتھ نوٹ :- براہ مہربانی فوٹر میں موجود لنکس کو ختم نہ کریں۔

بلاگ اسپاٹ کا نیا ٹیمپلیٹ ایڈیٹر

گوگل نے حال ہی میں اپنی فری بلاگنگ سروس بلاگ اسپاٹ ( بلاگر ) کے ٹیمپلیٹ ایڈیٹر کو اپڈیٹ کیا ہے ۔ جوکہ پہلے سے بہت بہتر اور آسان ہے ۔ اس نئے ٹیمپلیٹ ایڈیٹر میں نیا کیا ہے ؟ اس تحریر میں آپ جان سکیں گے ۔ رنگین کوڈنگ رنگین کوڈنگ سے مراد Syntax highlighter ہے ۔ رنگین کوڈنگ ہونے کی وجہ سے آپ کو ایچ ٹی ایم ایل اور ایکس ایم ایل زبان سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے ۔ اور آپ مختلف id، div اور class وغیرہ کو واضح اور مختلف رنگوں میں دیکھ سکتے ہیں ۔ ایرر پہچاننے میں آسانی بعض اوقات آپ کوڈ میں ایڈیٹنگ کرنے کے بعد اسے محفوظ کرتے ہیں تو کچھ غلطیاں رہ جاتی ہیں اس نئے ٹیمپلیٹ ایڈیٹر میں آپ کو وہ غلطیاں جس لائن میں ہوں گی اس لائن کو تلاش کرنے میں آسانی ہوگی ۔ نمبرز کے ساتھ کوڈنگ سب سے خاص بات اس نئے ٹیملیٹ ایڈیٹر کی یہ ہے کہ اس میں نمبرز لائن موجود ہیں جوکہ آپ کے بہت مسائل کو حل کردیتی ہیں جیسے کسی لائن میں کوئی ایرر ہو تو آپ اس لائن میں آسانی کے ساتھ جاکر وہ ایرر ختم کرسکتے ہیں جبکہ پرانے ٹیمپلیٹ… مزید پڑھیں »

گیلری لاگ اردو بلاگر ٹیمپلیٹ

نام : گیلری لاگ اردو بلاگر ٹیمپلیٹ تخلیق کار : دلیپ کمار اردو ترجمہ : محمد بلال خان خصوصیات گیلری بلاگ کے لیے بہترین سادہ اور خوبصورت بہترین رنگ و انداز دو کالم میں سوشل بٹن فوٹوگرافر بلاگر کے لیئے بہترین تمام ویب براؤزر پر ایک جیسے نتائج نوٹ :- براہ مہربانی فوٹر میں موجود لنکس کو ختم نہ کریں

میکس میگ اردو بلاگر ٹیمپلیٹ

نام : میکس میگ بلاگر ٹیمپلیٹ تخلیق کار : سید فیضان علی اردو ترجمہ : محمد بلال خان لائسنس : Creative Commons Attribution 3.0 License خصوصیات ڈراپ ڈاؤن فلوٹنگ مینو بار مصنف کا تعارف اشتہارات کے لیئے جگہ سادہ اور خوبصورت استعمال کا طریقہ کار : اس ٹیمپلیٹ کو اپنے  بلاگ پر لگا نے کے بعد آپ کو چند تبدیلیاں کرنا ضروری ہیں جیسے مینو بار میں اپنے بلاگ کے مینو ( Menu ) شامل کرنا ، تازہ تحاریر کے ٹِکر ( Ticker ) میں اپنے بلاگ کی تازہ تحاریر کے عنوانات اور لنکس شامل کرنا ، مصنف کا تعارف شامل کرنا   وغیرہ۔ یہ سب کام کرنے کے طریقے درج ذیل ہیں ۔ مینو بار میں ترمیم مینو ( Menu ) میں اپنے بلاگ کے لنکس شامل کرنے کے لیئے ٹیمپلیٹ میں یہ لائن تلاش کریں ۔ تلاش کرنے کا طریقہ اپنے کی بورڈ سے CTRL + F دبائیں اور مطلوبہ جملہ پیسٹ کردیں ۔ جب آپ کو یہ لائن مل جائے تو اس لائن کے نیچے مینو کوڈموجود ہوگا   اس کوڈ  میں آپ ترمیم کرتے جائیں اور اپنے بلاگ کے صفحات یا زمرہ جات کے ربط پیسٹ کرتے جائیں ۔ جب آپ مکمل کرلیں گے تو اس کے بعد… مزید پڑھیں »

بلاگ اسپاٹ سانچہ کو اردو میں تبدیل کرنا

اس سلسلے میں بے شمار لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کہ ہم کیسے سانچہ کو اردو میں کریں۔ورڈ پریس میں تو اردو میں کرنا زیادہ مشکل نہیں لیکن بلاگ اسپاٹ کے سانچہ کو اردو میں کرنا تھوڑا مشکل ہے۔آج اس تحریر میں بلاگ اسپاٹ کے سانچے کو اردو میں کرنے کے بارے میں کچھ بیان کیا گیا ہے۔ اردو میں تھیم کا تبادلہ کرنے کے لیئے آپ سب سے پہلے ڈیش بورڈ میں جائیں اس کے بعد Design کے ٹیب میں جائیں اور اب Edit Html پر کلک کریں۔ تھیم کے سانچہ کو تبدیل کرنے کے لیے آپ سب سے پہلے اپنے تھیم کا بیک اپ بنا لیں۔بیک اپ بنانا نہایت ہی آسان ہے،آپ کو اسی صفحہ میں Download Full Template لکھا ہوا نظر آئے گا۔اس پر کلک کریں تو ایک فائل آپ کے کمپیوٹر میں ڈاؤنلوڈ ہونا شروع ہوگی۔ اب اگلے مرحلے کے لیئے آپ کے پاس ایک ایسا سافٹ ویئر موجود ہونا ضروری ہے جس میں آپ xml فائل میں ترمیم آسانی کے ساتھ کرسکیں ، اس سلسلے میں بہترین سافٹ ویئر ہے نوٹ پیڈ پلس پلس۔ڈاؤنلوڈ کے لیئے یہاں کلک کریں۔ اب فائل میں ترمیم شروع کریں۔اس کے لیئے آپ کے کمپیوٹر میں جو فائل… مزید پڑھیں »