بلاگ نامہ

منتقل

بلاگ اسپاٹ – ایک بلاگ سے دوسرے بلاگ پر تحاریر منتقل کریں

اگر آپ اپنے ایک بلاگ کی تمام تحاریر بمع تبصرے اور صفحات دوسرے بلاگ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیئے آپ بلاگ اسپاٹ کے ڈیش بورڈ میں لاگ ان ہوں۔ اس کے بعد جس بلاگ سے منتقل کرنا ہو اس کی Settings میں جائیں۔ اس کے بعد Settings میں مختلف آپشن آپ کو نظر آئیں گے وہاں پر آپ Other پر کلک کردیں۔ اس کے بعد آپ کو Import & back up لکھا نظر آئے گا۔ یہاں آپ Back up Content کے بٹن پر کلک کردیں۔ کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے ایک باکس کھلے گا اس میں آپ Save to your computer کے بٹن پر کلک کردیں۔ مدد کے لیئے اسکرین شاٹ نیچے موجود ہے۔ جب آپ Save to your computer پر کلک کریں گے تو آپ کے سامنے ڈاونلوڈ فائل کا آپشن آئے گا آپ فائل کو ڈاونلوڈ کرلیں اور اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرلیں۔ اب آپ نے جس بلاگ میں منتقل کرنی ہیں اس بلاگ کی Settings میں جاکر Other پر کلک کریں اور Import & back up میں دیکھیں تو لکھا ہوگا Import Content اس بٹن پر کلک کردیں۔ کلک کرنے کے بعد ایک باکس کھلے گا۔ یہاں پر آپ سب سے… مزید پڑھیں »

ورڈ پریس ویب سائٹ کو منتقل کرنا

اگر آپ اپنے ورڈپریس بلاگ یا ویب سائٹ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری ہوسٹنگ پر منتقل کر نا چاہ رہے ہیں اور آپ کو طریقہ معلوم نہیں ہے تو امید ہے یہ تحریر آپ کو بہت مدد کرے گی ایک ہوسٹنگ سے دوسری ہوسٹنگ پر منتقل ہونے کے لیئے۔ سب سے پہلے تو آپ اپنی پرانی ہوسٹنگ کے فائل مینیجر میں جائیں اور پھر نیچے دیا گیا طریقہ اپنائیں۔تصاویر کو بڑا دیکھنے کے لیئے تصاویر پر کلک کریں۔ نیچے دی گئی تمام ترتیبات تصویر کے نمبروں کے حساب سے ہیں۔ یہ آپ کے بلاگ یا ویب سائٹ کا پبلک فولڈر ہوتا ہے اس میں آپ جو اپلوڈ کرتے ہیں وہ آپ کے ڈومین کے لنک کے ساتھ کھلتا ہے ، آپ اس پر کلک کریں۔ اب آپ اپنی ویب سائٹ یا بلاگ کے نام پر کلک کریں۔ اب آپ کو اسے اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرنا ہے تو آپ Compress پر کلک کریں ، یاد رہے آپ نے اپنی ویب سائٹ یا بلاگ پر کلک کرکے منتخب کیا ہوا ہے۔ جب آپ Compress پر کلک کریں گے تو آپ کو اوپر تصویر میں دکھائی گئی ونڈو نظر آئے گی۔آپ اس میں Zip Archive پر کلک کریں۔ اور اب آپ Compress… مزید پڑھیں »