بلاگ نامہ

انٹرنیٹ

فائیور – انٹرنیٹ سے کمائی کا بہترین ذریعہ

انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے یقیناً آپ سوچتے ہوں گے کہ کیا ہی اچھا ہو اگر انٹرنیٹ کے ذریعے کچھ خرچہ بھی نکل جائے، اس خرچہ کی خاطر آپ مختلف جگہوں پر اپنا وقت ضائع بھی کرچکے ہوں گے جن میں پی ٹی سی سائٹس شامل ہوں گی جن پر آپ مہینہ محنت کریں تو 2 سموسے خرید سکیں گے۔ گوکہ ہر شخص جو انٹرنیٹ سے کماتا ہے اس کا آغاز انہی ویب سائٹس سے ہوتا ہے لیکن اب دور بدل چکا ہے تو ضروری ہے کہ آپ ان سے کچھ اوپر کا سوچیں۔ آپ جب اس سے آگے سوچیں گے تو لازمی آپ کے ذہن میں یہ سوال آئے گا کہ میں دیگر کام کے لیئے آڈر کہاں سے لاؤں یا پراجیکٹس کہاں سے ملیں گے وغیرہ وغیرہ۔ اگر تو آپ میری مانیں تو فائیور ایک بہترین حل ہے ان تمام پریشانیوں کا، نہ تو آپ کو کسی قسم کی انوسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے نہ ہی دیگر پریشانیاں پالنے کی ضروت ہے۔ ضرورت صرف اس چیز کی ہے کہ آپ کو کچھ نا کچھ لازمی آتا ہو۔ اگر آپ کچھ نہیں جانتے تو پہلے کچھ سیکھیں پھر کمائی پرزور دیں۔ فائیور کیا ہے ؟ فائیور ایک ایسی آن لائن… مزید پڑھیں »

کسی بھی ویب سائٹ کو بلاک کرنے کا آسان طریقہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے انٹرنیٹ پر موجود بے شمار بے ہودہ اور فحش مواد کی ویب سائٹس کو پاکستان میں بند کررکھا ہے، لیکن اس کے باوجود بے ہودہ اور فحش مواد کی بے شمار ویب سائٹس ابھی بھی بلاک نہیں ہیں۔ ان ویب سائٹس کو خود اپنے کمپیوٹر پر بلاک کریں تاکہ معاشرے کی اس برائی سے بچوں اور اپنے خاندان کے لوگوں کو دور رکھا جائے اور کچھ حد تک  قابو پایا جا سکے۔ اپنے کمپیوٹر یا انٹرنیٹ براؤزر میں کسی بھی ویب سائٹ کو بلاک کرنے کے چند آسان طریقے درج ذیل ہیں۔ 1. انٹرنیٹ ایکسپلورر انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ویب سائٹ کو بلاک کرنے کے لیئے آپ براؤزر کو کھولیں اور پھر مینو بار میں سے Tools پر جائیں اور پر Internet Options یا Internet Properties پر کلک کریں۔ کلک کرنے کے بعد کچھ اس طرح کی ایک نئی ونڈو کھولے گی۔ یہاں پر آپ Security Tab پر کلک کریں اس کے بعد Restricted Sites پر کلک کریں اس کے بعد Sites کے بٹن پر کلک کریں۔ پھر آپ کے سامنے اس طرح کا باکس آئے گا۔ اس باکس میں آپ ویب سائٹ کا ایڈریس لکھیں، اس کے بعد Add کے… مزید پڑھیں »

انٹرنیٹ سے پیسہ کمانا فراڈ اور حقیقت

آپ نے بہت جگہ پڑھا ہوگا کہ انٹرنیٹ سے پیسہ کمانا خواب نہیں رہا بلکہ آپ بھی اب کماسکتے ہیں گھر بیٹھے اپنے کمپیوٹر سے کسی بھی وقت کچھ گھنٹے صرف کرکے، لیکن یہ بات کرنا تو بہت آسان ہے جبکہ کمانا آسان نہیں ہے، اس کے لیئے آپ کو بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ لوگ آپ کو باآسانی لالچ میں لاکر آپ کو لوٹ لیتے ہیں اور آپ کو حقیقت اس وقت معلوم ہوتی ہے جب وہ لوگ رابطہ کرنے پر یہ کہتے ہیں آپ کون ہیں ؟۔ آج کل کچھ لوگ اسی طرح کے کام کررہے ہیں مختلف فورمز ، سوشل نیٹ ورکس وغیرہ پر کچھ اس طرح کے جملے وغیرہ پوسٹ کرتے ہیں جیسے ، ہم آپ کو امیر بنادیں گے ہم سے رابطہ کریں ، جب کراچی میں بیٹھا 12 سال کا بچہ روزانہ انٹرنیٹ سے 40 سے 60 ڈالر کمارہا ہے تو آپ کیوں نہیں ؟ ، ہم آپ کو انٹرنیٹ سے کمانے کا بہترین طریقہ بتائیں گے فیس صرف 2000 روپے ، صرف 80 ڈالر لگائیں 40 ڈالر روزانہ حاصل کریں بلکل آسانی کے ساتھ گھر بیٹھے ، غرض اس طرح کے بے شمار جملے آپ کو پڑھنے کو ملتے ہوں گے۔اس… مزید پڑھیں »