بلاگ نامہ

فوٹو شاپ میں موجود Save فنکشن

فوٹو شاپ میں کسی پروجیکٹ یا تصویری فائل کو محفوظ ( Save ) کرنے کے تین آپشن موجود ہوتے ہیں۔جن کے نام کچھ اس طرح ہیں۔نمبر ایک Save ، نمبر دو Save As اور نمبر تین Save for Web & Devices.اب اس میں Save تو ویسے ہی کام کرتا ہے جیسے کسی بھی سافٹ ویئر میں جس میں یہ آپشن موجود ہو وہ کام کرتا ہے۔مطلب کے کسی فائل میں آپ ترمیم کرتے ہیں یا کوئی پروجیکٹ بناتے ہیں پھر اسے Save کرتے ہیں اور پھر اس میں ترمیم کرتے ہیں تو دوبارہ جب آپ Save کرتے ہیں تو اس پروجیکٹ یا فائل میں ترمیم محفوظ ہوجاتی ہے۔

اب جانتے ہیں ان تینوں فنکشن کے بارے میں۔

Save

یہ فنکشن کسی پروجیکٹ یا فائل وغیرہ کو محفوظ کرنے اور محفوظ کی ہوئی فائل یا پروجیکٹ میں ترمیم کو دوبارہ محفوظ کرنے کا کام کرتا ہے۔اس فنکشن کو فائل مینو میں جاکر Save پر کلک کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اپنے کی بورڈ سے Ctrl+S دبائیں تو یہ فنکشن اپنا کام شروع کرتا ہے۔

Save As

یہ فنکشن کسی پہلے سے موجود فائل ، پروجیکٹ یا نئے بنائے گئے پروجیکٹ کو کسی اور فائل میں اور کسی اور نام سے محفوظ کرنے کا کام کرتا ہے۔مثال کے طور پر آپ نے ایک پروجیکٹ فوٹو شاپ کے فامیٹ PSD میں محفوظ کیا ہوا ہے اور اب آپ چاہتے ہیں کہ اسے تصویری فارمیٹ میں منتقل کیا جائے تو اس کے لیئے آپ کو Save As کا فنکشن استعمال کرنا پڑتا ہے۔آسان الفاظ میں یہ کہ یہ فنکشن کسی پروجیکٹ فائل کو ایک فارمیٹ سے دوسرے فارمیٹ میں منتقل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اس فنکشن کو آپ فائل مینو میں جاکر Save As پرکلک کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ کی بورڈ سے Shift+Ctrl+S دبا کر استعمال کرسکتے ہیں۔

Save for Web & Devices

یہ فنکشن اس وقت آپ کے لیئے سب سے زیادہ مدد گار ہوتا ہے جب آپ اپنے پروجیکٹ فائل کو ویب یا مختلف ڈیوائس کے استعمال میں لانا چاہتے ہیں۔جب آپ اس فنکشن پر کلک کرتے ہیں تو آپ کے سامنے ایک ونڈو کھلتی ہے جس میں آپ کے پروجیکٹ فائل کا پیش منظر نظر آرہا ہوتا ہے۔اس ونڈو میں مختلف ٹولز وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔آپ ان ٹولز کی مدد سے اپنے پروجیکٹ فائل کو مختلف انداز میں دیکھ سکتے ہیں۔جن میں کوالٹی کی تبدیلی ، تصویر کو دو سے لیکر چار انداز میں ایک ساتھ دیکھا وغیرہ شامل ہیں اس کے علاوہ یہاں سے آپ تصویر کی کوالٹی ، اس کا فارمیٹ یا مزید آپشن جو اس ونڈو میں موجود ہیں استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس ونڈو میں تصویر کا سائز اور تصویر کے بارے میں مختلف معلومات بھی میسر ہوتی ہیں۔جب آپ اس ونڈو میں تصویر کے ساتھ ترمیم کرلیتے ہیں تو وہاں موجود Save کا بٹن دبانے بعد اسے اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرسکتے ہیں۔یہ فنکشن فائل مینو میں موجود Save for Web & Devices پر کلک  کرنے کے بعد فنکشن کی ونڈو کھل جاتی ہے۔اس کے علاوہ اپنے کی بورڈ سے Alt+Shift+Ctrl+S دبانے سے بھی وہی کام ہوتا ہے۔

اس فنکشن میں مندرجہ ذیل ٹولز شامل ہوتے ہیں۔

  • Hand Tool
  • Slice Tool
  • Zoom Tool
  • Colour Picker

اس ٹیٹوریل میں فائل مینو میں موجود فنکشن Save , Save As , Save for Web & Devices کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں