بلاگ نامہ

سادگی – ورڈپریس پریمیم اردو تھیم

پریمیم تھیم کے سلسلہ میں چوتھی اردو تھیم سادگی ہے جوکہ ورڈپریس کے لیئے بنائی گئی ہے۔ پچھلی تین تھیم کی طرح اس کا ڈیزائن بھی سادہ ہے اور رنگ بھی آنکھوں کو درد نہ کرنے والے۔ یہ تھیم ذاتی بلاگ کے لیئے خاص طور پر بہترین ہے۔

اس تھیم کی قیمت بھی نہایت مناسب ہے یعنی کہ 500 روپے ہے۔ دیگر تھیم کی طرح اس میں بھی تھیم کنٹرول پینل رکھا گیا ہے جہاں سے آسانی سے آپ تھیم کا لوگو اور سوشل لنکس کو اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔

مینو:

سب سے پہلے آپ ورڈپریس کے ڈیش بورڈ میں جاکر Appearance میں سے Menus منتخب کریں پھر وہاں پر ایک مینو بنا کر محفوظ کرلیں۔ پھر آپ Menus میں اوپر دیکھیں تو Manage Locations لکھا ہوگا اس پر کلک کردیں۔

یہاں پر آپ Primary navigation at top of page میں آپ نے جو مینو بنایا ہے اس کا نام منتخب کریں اور پھر Save Changes پر کلک کردیں۔ اب آپ دیکھیں تو مینو آپ کو تھیم میں نظر آرہا ہوگا۔

اگر آپ چاہیں تو مینو میں آپ آئیکون بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس کا طریقہ خبر تھیم میں تفصیل سے بتایا گیا ہے آپ یہاں کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں اور جیسا بیان کیا گیا ہے اسی طرح عمل کریں تو آپ باآسانی مینو میں آئیکون شامل کرلیں گے۔

تھیم کنٹرول پینل:

تھیم کے کنٹرول پینل میں جانے کے لیئے Appearance میں سے Theme Options پر کلک کریں۔

یہاں پر آپ کو دو ٹیب نظر آئیں گے ایک Header Settings جبکہ دوسرا Footer Settings۔

Header Settings میں آپ اپنا لوگو اپلوڈ کرسکتے ہیں جس کا سائز 199×101 ہونا چاہیئے۔ اپلوڈ کے بعد Save Options پر کلک کرکے سیو کرلیں۔

اب آپ Footer Settings میں جائیں اور وہاں پر آپ Facebook URL میں اپنی فیس بک پروفائل یا پیج کا لنک دے دیں۔ اسی طرح اس کے نیچے Twitter URL میں اپنی ٹوئٹر پروفائل کا لنک دے دیں اور پھر Save Options پر کلک کرکے سیو کرلیں۔

اب آپ اپنا بلاگ وزٹ کریں تو جو تبدیلیاں آپ نے کی ہیں آپ کو نظر آرہی ہوں گی۔

قیمت: 500 روپے

تبصرہ کریں