بلاگ نامہ

حذف شدہ تحاریر کو واپس ریسٹور کرنے کا آسان طریقہ

حذف شدہ تحاریر جوکہ مکمل طور پر ختم کردی گئی ہوں کو واپس لانا ناممکن کام سے کم نہیں ہے ۔ بعض دفعہ آپ اپنی غلطی سے تحاریر حذف Delete کر دیتے ہیں اور کئی دفعہ بلاگ ہیک Hack ہوجانے کی وجہ سے آپ کو یہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔
اس وقت آپ کے ذہن میں یہی سوال ہوتا ہے کہ حذف شدہ Delete تحاریر کو واپس کیسے لایا جائے ؟ جبکہ آپ کے پاس نہ ہی کوئی بیک اپ Backup موجود ہے ۔
اگر آپ خریدی ہوئی پریمینم ہوسٹنگ Premium Hosting استعمال کرتے ہیں تو پھر آپ کی یہ مشکل نہایت ہی آسانی سے دور ہوسکتی ہے ، ہوسٹنگ کمپنی Hosting Company سے رابطہ کریں اور ان کو وجہ بتائیں ساتھ ہی مدد طلب کریں وہ آپ کو بیک اپ دے دیں گے اس طرح اس بیک اپ سے آپ کی تحاریر واپس آسکتی ہیں ۔
لیکن اصل مسئلہ تو بلاگ اسپاٹ / بلاگر Blogger میں ہوتا ہے ۔ آپ کے پاس بیک اپ بھی موجود نہیں ہے اور آپ کوئی ضروری تحریر بھی حذف کرچکے ہیں ۔
لیکن اس کا بھی آسان حل موجود ہے اور وہ یہ کہ آپ سرچ انجن کیشے Cache سے اپنی تحاریر کو واپس ریسٹور کرسکتے ہیں نہایت ہی آسانی کے ساتھ ۔
آپ Google.com پر جائیں اور Search میں اپنی تحریر کا عنوان Title مکمل اور درست لکھیں ۔
اب آپ کو آپ کی تحریر تلاش کے نتائج میں نظر آئے گی ۔ یہاں پر تحریر کے ساتھ ایک چھوٹا سا Arrow نظر آئے گا اس پر کلک کریں ۔ اب آپ آپشن میں سے Cached پر کلک کریں ۔
 کلک کرنے کے بعد آپ کی وہ تحریر آپ کے سامنے ہوگی اب اسے کاپی کرلیں اور پیسٹ کرکے دوبارہ شائع کردیں ۔
نوٹ :-
اس کے لیئے ضروری ہے کہ آپ نے بلاگ کو سرچ انجن میں شامل کیا ہو۔

3 تبصرے برائے “حذف شدہ تحاریر کو واپس ریسٹور کرنے کا آسان طریقہ”

  1. بلاگ کو سرچ انجن میں کس طرح شامل کرایا جا سکتا ہے ذرا رہنمائی فرمائیے گا ،شکریہ

    1. بلاگ اسپاٹ پر موجود بلاگ خود شامل ہوجاتا ہے جبکہ ورڈپریس وغیرہ کے بلاگز کو گوگل ویب ماسٹر ٹولز سے شامل کیا جاتا ہے

تبصرہ کریں