بلاگ نامہ

ماہ رمضان تمام عالم اسلام کو مبارک ہو

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم !

ماہ رمضان برکتوں ، رحمتوں اور بے شمار نیکیاں حاصل کرنے کا مہینہ ہے ۔ جبکہ آج کے جدید دور میں رمضان کو کمائی ڈبل کرنے کا مہینہ سمجھا جاتا ہے ۔ جو چیز عام دنوں میں جتنے روپے کی ہوتی ہے اسے رمضان میں دگنا کرکے فروخت کیا جاتا ہے ۔ اس طرح ثواب حاصل کرنے کے بجائے لوگ گناہ کماتے ہیں ۔ میری اللہ رب العزت سے یہی دعا ہے کہ ایسے تمام لوگوں کو جو رمضان میں قیمتیں بڑھا دیتے ہیں انہیں ہدایت نصیب ہو ۔ آمین ۔

آج 20 جولائی 2012 کو پاکستان بھر میں چاند نظر آنے کی توقع ہے ، انشاءاللہ تعالیٰ اگر آج چاند نظر آجائے تو کل سے رمضان  المبارک کا آغاز ہوجائے گا ۔ اس لیئے میری جانب سے تمام عالم اسلام ، تمام پاکستانیوں اور خصوصاً تمام اردو بلاگران کو رمضان کی رحمتیں و برکتیں مبارک ہوں ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو رمضان کا چاند دیکھنے اور اس کے بعد رمضان کے تمام احکامات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔

جزاک اللہ

شکریہ

3 تبصرے برائے “ماہ رمضان تمام عالم اسلام کو مبارک ہو”

  1. میری جانب سے بھی آپ کو ماہ صیام مبارک ہو !!!

  2. رمضان کی مبارک باد میری طرف سے بھی قبول کریے ۔اللہ اپ کو اس کی خیروبرکات حاصل ہو۔۔۔

  3. ماہ رمضان کا بابرکت مہینہ آپ کو مبارک ہو۔ اس ماہ میں عبادت کے ساتھ ہمارے لئے بھی دعا خاص کیجئے گا .

تبصرہ کریں