بلاگ نامہ

فوٹوشاپ لیئر باکس

فوٹوشاپ میں موجود اہم چیزوں میں سے ایک اہم اور ضروری چیز Layer Box  ( لیئر باکس ) ہے۔لیئر باکس کے ذریعے آپ اپنے پروجیکٹ میں آسانیاں پیدا کرسکتے ہیں ۔ جو پروجیکٹ جتنا خوبصورت نظر آتا ہے اس میں اس سے کہیں زیادہ لیئرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔لیئر باکس کے ذریعے آپ ہر لیئر کو مختلف اسٹائل میں بناسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ لیئرز کے نام رکھ کر ایڈیٹنگ میں مزید آسانی پیدا کرسکتے ہیں۔اس ٹیوٹوریل میں لیئر باکس کے فنکشن بیان کیئے گئے ہیں۔

اوپر تصویر میں موجود نمبرز کے مطابق نیچے ان کے فنکشن بیان کیئے جارہے ہیں۔

  1. اس بٹن کے ذریعے آپ مختلف لیئر کو جوڑ سکتے ہیں، یعنی جب آپ کسی تصویر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا چاہیں تو اس بٹن کے ذریعے اپنی مطلوبہ تصویر کی لیئرز کو آپس میں جوڑ دیں اور باآسانی Move کرلیں۔
  2. یہ بٹن جو Fx کے نشان کی طرح ہے کے ذریعے آپ اپنے لیئرز میں اسٹائل وغیرہ  شامل کرسکتے ہیں۔
  3. اس بٹن کے ذریعے آپ لیئرزمیں Mask شامل کرسکتےہیں ۔
  4. یہ بٹن لیئر کو کسی رنگ یا اسٹائل وغیرہ میں کھولنے کا کام کرتا ہے۔
  5. اس بٹن کے ذریعے آپ گروپس بناکر اس میں لیئرز کو شامل کرسکتے ہیں۔
  6. اس بٹن کے ذریعے آپ نیا لیئر شامل کرسکتے ہیں۔
  7. یہ بٹن لیئر کو ختم کرنے کا کام کرتا ہے ۔ جس لیئر کو ختم کرنا ہو اس پر کلک کریں اور اس کے بعد یہ بٹن دبادیں، مطلوبہ لیئر ختم ہوجائے گا۔
  8. آنکھ جیسا یہ نشان لیئر کو ظاہر کرنے اور نہ ظاہر کرنے کا کام دیتا ہے ۔ اس پر کلک کرنے سے لیئر ظاہر نہیں ہوگا اور دوبارہ کلک کرنے سے لیئر ظاہر ہوجائے گا۔
  9. اس باکس میں مختلف اسٹائل شامل ہیں جو آپ اپنی لیئر پر ظاہر کرسکتے ہیں۔
  10. یہ بٹن لیئرز کو مختلف طریقوں سے لاک کرتے ہیں۔
  11. اس باکس سے آپ لیئر کا ظاہری انداز کم کرسکتے ہیں۔
  12. یہ لاک ہے جو فنکشن نمبر 10 کے بٹن سے لگتا ہے ۔ اسے کھولنے کے لیئے اس لاک پر اپنے ماؤس سے ڈبل کلک کریں ۔
  13. اس باکس کے ذریعے آپ لیئر کے رنگ کے انداز کو کم کرسکتے ہیں ۔

تبصرہ کریں