بلاگ نامہ

فوٹو شاپ میں نئی فائل کھولنا

اس ٹیٹوریل میں آپ جان سکیں گے کہ فوٹو شاپ میں نئی فائل کیسے کھولی جاتی ہے اور اس فائل کو کھولتے وقت ونڈو میں موجود فنکشن کے بارے میں کہ کون سا بٹن کیا کام کرتا ہے اور کرسکتا ہے۔

ویسے تو بڑا آسان کام ہے کہ کسی بھی سافٹ ویئر میں نئی فائل کو کھولنا۔لیکن یہ کام ہر کوئی نہیں کرسکتا اور یہ فوٹوشاپ کے بنیادی کاموں میں آتا ہے۔نئی فائل کو کھول نے کے لیئے آپ فائل کے مینو میں جاکر نیو پر کلک کریں یا CTRL + N اپنے کی بورڈ سے دبائیں تو نئی فائل کھل جائے گی۔

نیو پر جس آپ کلک کریں گے تو آپ کے سامنے نیچے تصویر کے مطابق ایک ونڈو ظاہر ہوگی۔

اس تصویر میں نمبرز فراہم کیئے گئے ہیں،ان نمبرز کے مطابق نیچے ان کے فنکشن تحریر کیئے جارہے ہیں۔

  1. یہاں پر آپ اپنے پروجیکٹ یا فائل کا نام لکھیں
  2. پریسٹ ( Preset ) ایک ایسا فنکشن ہے جو پہلے موجود سائز کی فائل یہاں دکھاتا ہے آپ کو صرف یہاں سے فائل کو منتخب کرنا ہوتا ہے اور اس کا سائز خود آپ کی فائل پر اپلائی ہوجاتا ہے۔
  3. سائز ( Size ) جب آپ پریسٹ کو منتخب کرتے ہیں تو یہاں اس کے مختلف سائز ظاہر ہوتے ہیں ، آپ یہاں سے سائز کو منتخب کرسکتے ہیں۔
  4. اگر آپ کے پروجیکٹ کے مطابق اوپر سائز موجود نہیں ہو تو یہاں آپ اس کی چوڑائی ( Width ) کا سائز لکھیں۔
  5. یہاں پر آپ اپنی فائل سائز اگر اوپر موجود نہیں تو چوڑائی کے بعد لمبائی (Height ) کا سائز لکھیں۔
  6. یہاں اپنے پروجیکٹ فائل کی ریزولوشن لکھیں اگر آپ نے اوپر سے کوئی سائز منتخب نہیں کیا۔
  7. یہاں پر آپ رنگ کے اسٹائل کو دیکھ سکتے ہیں لیکن آپ یہاں پر آر جی بی کو ہی منتخب کریں۔آر جی بی کا مطلب Red Green Blue ہوتا ہے یعنی لال ہرا نیلا رنگ۔
  8. یہاں پر آپ اپنے پروجیکٹ کا بیک گراؤنڈ کس قسم کا رکھنا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں۔یہاں پر تین قسم کے فنکشن ہیں نمبر ایک White سفید ، نمبر دو Back Ground Colour بیک گراؤنڈ کا رنگ اور نمبر تین Transparent یعنی شفاف بیک گراؤند میں کوئی رنگ نہیں۔یہاں اپنے پروجیکٹ کے مطابق فنکشن منتخب کریں۔
  9. اب جب تمام فنکشن منتخب ہوجائیں تو آپ اوکے ( OK ) پر کلک کردیں۔کلک کے بعد فائل آپ کے سامنے نظر آئے گی۔

باقی بٹن جو کام کرتے ہیں وہ ان کے نام سے ظاہر ہوتا ہے اس لیئے ان کے بارے میں کوئی مشکل نہیں۔امید ہے اس ٹیٹوریل نے آپ کی مدد کی ہوگی اور آسانی فراہم کی ہوگی۔

تبصرہ کریں