بلاگ نامہ

فوٹو شاپ میں فائل کو کھولنا

فوٹو شاپ میں اگر آپ کو کسی فائل کو کھولنے  ( Open ) کرنے کا طریقہ معلوم نہیں ہے تو اس فوٹو شاپ کے ٹیٹوریل میں آپ جان سکیں گے۔کسی فائل کو فوٹو شاپ میں کھولنے کے تین آپشن موجود ہوتے ہیں جس میں نمبر ایک Open ، نمبر دو Open As اور نمبر تین  Open As Smart Object۔اب آپ کسی فائل کو کھولنا چاہتے ہیں تو اس کا آسان طریقہ تو یہ ہے کہ فائل مینو میں جائیں وہاں یہ تینوں آپشن موجود ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اپنے کی بورڈ سے CTRL+O دبائیں گے تو پہلے سے موجود فائل کو کھولنے کی ونڈو آپ کے سامنے ظاہر ہوگی۔اس کے علاوہ ایک طریقہ اور ہے ، وہ یہ ہے کہ آپ جب فوٹو شاپ کو کھولتے ہیں تو آپ کو سامنے بلکل خالی جگہ نظر آئے گی آپ اس خالی جگہ پر دو دفعہ کلک کریں تو آپ کے سامنے فائل کو کھولنے کی ونڈو نمودار ہوگی۔

اب ہم آتے ہیں کہ یہ تینوں اوپر جو فائل کھولنے کے طریقہ بیان کیئے گئے ہیں یہ کیا کام کرتے ہیں۔

Open

اس فنکشن کا کام نام سے ہی ظاہر ہے یہ ان تصاویر یا پہلے سے موجود فوٹوشام فائل کو کھولتا ہے جو فوٹوشاپ سپورٹ کرتا ہو۔یعنی یہ آپشن سپورٹ کی گئی فائل کو کھولنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Open As

اس فنکشن کا کام ہے کہ کسی فائل کو دوسرے فارمیٹ میں کھولنا ۔اس فنکشن کو آپ فائل مینو میں جاکر کھول سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اپنے کی بورڈ سے Alt+Shift+Ctrl+O دبا کر کھول سکتے ہیں۔

Open As Smart Object

یہ فنکشن کسی تصویر کو اسمارٹ آبجیکٹ بناکر کھولتا ہے۔اسمارٹ آبجیکٹ کیا ہوتا ہے ؟ یہ کیا کام کرتا ہے یہ آپ آگے ٹیٹوریلز میں جان سکیں گے۔اس فنکشن کو کھولنے کے لیئے آپ کو فائل مینو میں جا کر اس فنکشن کے نام پر کلک کرنا ہوگا۔جب آپ کلک کریں گے تو آپ کے سامنے اس فنکشن کی ونڈو ظاہر ہوگی۔

اس کے علاوہ فائل مینو میں ایک آپشن Open Recent کے نام سے بھی ہوتا ہے۔

Open Recent

یہ فنکشن آپ نے جو فائل فوٹوشاپ میں حال ہی میں کھولی ہیں ان کی ایک فہرست دکھاتا ہے ، اس فہرست کی مدد سے اپنی پہلے کھولی گئی فائلز کو آپ کھول سکتے ہیں۔

یہ ٹیٹوریل فوٹو شاپ کے فائل مینو میں موجود فنکشن Open کے بارے میں ہے۔

تبصرہ کریں