بلاگ نامہ

بلاگ اسپاٹ – ایک بلاگ سے دوسرے بلاگ پر تحاریر منتقل کریں

اگر آپ اپنے ایک بلاگ کی تمام تحاریر بمع تبصرے اور صفحات دوسرے بلاگ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیئے آپ بلاگ اسپاٹ کے ڈیش بورڈ میں لاگ ان ہوں۔ اس کے بعد جس بلاگ سے منتقل کرنا ہو اس کی Settings میں جائیں۔ اس کے بعد Settings میں مختلف آپشن آپ کو نظر آئیں گے وہاں پر آپ Other پر کلک کردیں۔

اس کے بعد آپ کو Import & back up لکھا نظر آئے گا۔

یہاں آپ Back up Content کے بٹن پر کلک کردیں۔ کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے ایک باکس کھلے گا اس میں آپ Save to your computer کے بٹن پر کلک کردیں۔ مدد کے لیئے اسکرین شاٹ نیچے موجود ہے۔

جب آپ Save to your computer پر کلک کریں گے تو آپ کے سامنے ڈاونلوڈ فائل کا آپشن آئے گا آپ فائل کو ڈاونلوڈ کرلیں اور اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرلیں۔

اب آپ نے جس بلاگ میں منتقل کرنی ہیں اس بلاگ کی Settings میں جاکر Other پر کلک کریں اور Import & back up میں دیکھیں تو لکھا ہوگا Import Content اس بٹن پر کلک کردیں۔ کلک کرنے کے بعد ایک باکس کھلے گا۔

یہاں پر آپ سب سے پہلے تو I’m not a robot کو چیک مارک کریں۔ اس کے بعد اگر آپ چاہتے ہیں کہ تمام تحاریر اور صفحات خودکار طریقہ سے اپلوڈ کے بعد پبلش ہوجائیں تو Automatically publish all imported posts and pages کو چیک رہنے دیں اور اگر آپ ایسا نہیں چاہتے تو اس پر کلک کرکے چیک مارک کو ختم کردیں۔

اب آپ Import from computer کے بٹن پر کلک کریں اور ڈاونلوڈ کی گئی فائل کو اپلوڈ کردیں۔

لیجیئے جناب، آپ نے باآسانی ایک بلاگ اسپاٹ بلاگ سے دوسرے بلاگ اسپاٹ بلاگ پر تحاریر بمع تبصرے اور صفحات منتقل کردیئے ہیں۔

3 تبصرے برائے “بلاگ اسپاٹ – ایک بلاگ سے دوسرے بلاگ پر تحاریر منتقل کریں”

  1. نسرین غوری says:

    شکریہ

  2. بہت اعلی ۔۔۔ لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ جب وہ وہ جو کمپیوٹر میں ڈاون لوڈ کی تھی، اگر وہ ڈیلیٹ کردیں تو پھر بھی آٹومیٹک ہوتا رہے گا فیچر میں کیا؟

    1. اگر آپ نے بیک اپ ڈاؤنلوڈ کرکے دوسرے بلاگ میں امپورٹ کردیا ہے تو اس کے بعد فائل کا تعلق ختم ہوجاتا ہے اس کے ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا

تبصرہ کریں