بلاگ نامہ

مائیکروفون اور اسکرین والی عینک

جیمز بانڈ کی جانب سے دکھائی جانے والی فلموں میں تمام چیزیں اب آہستہ آہستہ حقیقت میں تبدیل ہوتی جارہی ہیں۔اسی سلسلے میں گوگل نے ایک ایسا چشمہ تیار کرنے کا ارادہ کیا ہے جس میں ایک ڈیوائس نصب کی جائے گی جس کے ذریعے مختلف کام لیئے جاسکیں گے۔

گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان معلومات کو ابھی شائع کرنے کا مقصد لوگوں کی رائے اور مفید مشورے حاصل کرنا ہے۔

اس چشمے پر جاری کی گئی ایک ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ صارفین کو اس چشمہ کے ذریعے چودہ سہولیات میسر ہوں گی ، جن میں موسم ، پرانی ملاقاتوں کی یاد دہانی اور مقامات وغیرہ کے بارے میں معلومات مل سکیں گیں۔

اس چشمہ پر بنائی جانے والی ویڈیو فلم میں دکھایا گیا ہےکہ جب ایک چشمہ استعمال کرنے والا کھڑکی سے باہر دیکھتا ہے تو اسے خبر دار کیا جاتا ہے کہ بارش میں 10 فیصد امکانات ہیں اور جب وہ دیواز کی جانب دیکھتا ہے تو اسے اپنی ایک پرانی ملاقات یاد آتی ہے۔

اس چمشہ کے متعلق کافی باتیں سننے کے مل رہی تھیں لیکن اب گوگل کے اعلان کے بعد یہ بات واضح نظر آتی ہے کہ گوگل نے اسے واقعی حقیقت میں ڈھالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس ویڈیو میں چشمے میں موسیقی اور دیگر آوازوں کو سنتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

اس چشمہ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہوگی کہ ویڈیو اسکرین پر مطلوبہ معلومات کو چشمہ پر ہی دیکھا جاسکے گا۔

اس سلسلے میں گوگل کی جانب سے یہ بیان نہیں دیا گیا کہ گوگل اسے کب مارکیٹ میں لائے گا اور اس کی قیمت تقریباً کتنی ہوگی۔

ویڈیو

2 تبصرے برائے “مائیکروفون اور اسکرین والی عینک”

  1. تو جناب جن لوگوں کو پہلے ہی چشمہ لگا ہوا ہے وہ اب دو دو چشمیں لگائیں گے کیا؟

    1. جہاں اتنی ترقی ہوگئی ہے وہیں اس کے بارے میں بھی تو کچھ سوچا ہی ہوگا گوگل نے۔اس میں نظر کا سسٹم ہے یا نہیں اس بارے میں گوگل کی جانب سے معلومات موصول نہیں ہوئیں

تبصرہ کریں