بلاگ نامہ

میکس میگ اردو بلاگر ٹیمپلیٹ

نام : میکس میگ بلاگر ٹیمپلیٹ

تخلیق کار : سید فیضان علی

اردو ترجمہ : محمد بلال خان

لائسنس : Creative Commons Attribution 3.0 License

خصوصیات

  • ڈراپ ڈاؤن فلوٹنگ مینو بار
  • مصنف کا تعارف
  • اشتہارات کے لیئے جگہ
  • سادہ اور خوبصورت

استعمال کا طریقہ کار :

اس ٹیمپلیٹ کو اپنے  بلاگ پر لگا نے کے بعد آپ کو چند تبدیلیاں کرنا ضروری ہیں جیسے مینو بار میں اپنے بلاگ کے مینو ( Menu ) شامل کرنا ، تازہ تحاریر کے ٹِکر ( Ticker ) میں اپنے بلاگ کی تازہ تحاریر کے عنوانات اور لنکس شامل کرنا ، مصنف کا تعارف شامل کرنا   وغیرہ۔

یہ سب کام کرنے کے طریقے درج ذیل ہیں ۔

مینو بار میں ترمیم

مینو ( Menu ) میں اپنے بلاگ کے لنکس شامل کرنے کے لیئے ٹیمپلیٹ میں یہ لائن تلاش کریں ۔ تلاش کرنے کا طریقہ اپنے کی بورڈ سے CTRL + F دبائیں اور مطلوبہ جملہ پیسٹ کردیں ۔

 <div id='main-nav-wrapper'> 

جب آپ کو یہ لائن مل جائے تو اس لائن کے نیچے مینو کوڈموجود ہوگا   اس کوڈ  میں آپ ترمیم کرتے جائیں اور اپنے بلاگ کے صفحات یا زمرہ جات کے ربط پیسٹ کرتے جائیں ۔ جب آپ مکمل کرلیں گے تو اس کے بعد ایک اور اسی طرح کے مینو اسی مینو کوڈ کے نیچے ہوں گے ان میں بھی آپ اسی طرح ترمیم کریں جس طرح ان سے اوپر کے مینو  کوڈمیں کی تھی۔ اوپر جو مینو کوڈ   موجود ہے وہ کمپیوٹر کے لیئے ہے جبکہ اس سے نیچے جو مینو کوڈ ہے وہ موبائل یا دیگر ڈیوائسس کے لیئے ہے ۔ اس کے علاوہ ایک مزید مینو میں ترمیم کے لیئے یہ کوڈ تلاش کریں اور ترمیم کرتے جائیں ۔

 <div id='header-info'> 

تحاریر کے ٹِکر میں ترمیم

تحاریر کے ٹِکر ( Ticker ) میں ترمیم کرنے کے لیئے ٹیمپلیٹ میں یہ لائن تلاش کریں ۔

 <div id='ticker'> 

مطلوبہ لائن کے مل جانے پر آپ اپنے بلاگ کی تحاریر کے عنوانات اور ان کے ربط شامل کرتے جائیں ۔

مصنف کے تعارف میں ترمیم

اس ٹیمپلیٹ میں مصنف کا تعارف بھی شامل کیا گیا ہے جوکہ ہر تحریر کے نیچے نظر آتا ہے اس میں ترمیم کے لیئے اس لائن کو ٹیمپلیٹ میں تلاش کریں ۔

 <div id='author-desc'> 

اب اس کے نیچے مصنف کا مختصر تعارف شامل کریں ۔اور مصنف کی تصویر بدلنے کے لیئے یہ لائن تلاش کریں ۔

 <div id='author-image'> 

اس کے نیچے تصویر کا ایچ ٹی ایم ایل کوڈ ہوگا اس میں مصنف کی تصویر کا ربط src میں شامل کردیں ۔

سوشل بٹن میں ترمیم

سوشل بٹن میں ترمیم کے لیئے ٹیمپلیٹ میں یہ تلاش کریں۔

 <div id='content-social'> 

اب آپ سوشل بٹنز میں ترامیم کرتے جائیں ۔

ضروری نوٹ :-

اس ٹیمپلیٹ کو درست انداز میں  استعمال کرنے کے لیئے آپ کو ایچ ٹی ایم ایل کی جانکاری ہونا ضروری ہے کیونکہ اس ٹیمپلیٹ میں آپ کو ترامیم کرنی ہیں جن کا ذکر اور طریقہ اوپر بیان ہے ۔ اگر آپ کو ایچ ٹی ایم ایل کی جانکاری نہیں ہے تو براہ مہربانی یہ کام ایچ ٹی ایم ایل کی جانکاری رکھنے والے کسی  شخص سے کروائیں ۔ مزید فوٹر میں دیئے گئے لنکس کو ختم نہ کریں۔

20 تبصرے برائے “میکس میگ اردو بلاگر ٹیمپلیٹ”

  1. شازل says:

    نہ صرف اچھی تھہیم ہے بلکہ کسٹمائز کا طریقہ بھی آپ نے بتا دیا ہے
    زبردست

  2. محمد ابوبکر says:

    لیکن میرے پاس دو حصوں میں بٹ گیا ہے
    فوٹر کے نیچے بھی ایک حصہ بن گیا ہے

  3. اسکرین شاٹ دکھا دیں ۔

  4. بلال بھائی! کسے مفتے بلاگ پر اپلوڈ کر کے بھی رکھ لیں، میرے جیسے کچھ نکموں کو ڈیمو کے طور پر دکھانے کے کام آئے گا۔ اور ایک چیز کی اِجازت چاہیے، فُٹر میں جو لنکس آپ نے دیے ہوں گے، اُن کا rel=nofollow کر لوں؟

    1. جب تک کسی دوسرے ٹیمپلیٹ کو اردو میں کرنے کا ارادہ نہیں بنتا اس وقت تک یہ ٹیمپلیٹ یہاں موجود رہے گا۔ دیکھنے کے لیئے یہاں کلک کریں ۔
      اور فوٹر میں کوئی زیادہ لنکس نہیں ہیں ایک ٹیمپلیٹ بنانے والے کی ویب سائٹ کا ہے اور ایک میرا اب آپ ہی بتائیں ان دونوں لنکس کو ختم کرکے یا nofollow کرکے کسی کی محنت کو کم نہیں کیا جاتا ؟

      1. حکمتیار افغان says:

        محترم پلیز ڈاونڈ لوڈ لنک کام نہیں کر رہا پلیز آپ مجھے میل کردیں یہ تھیم
        Hyarafghan@gmail.com

  5. محمد بلال خان صاحب، آپ کے ٹیمپلیٹ کو میں نے اپنے بلاگ پر اپلائی کر لیا ہے اور اب میرا بلاگ خود مجھے بھی اچھا لگنے لگا ہے 🙂

    تکنیکی زبان سے ناواقف ہونے کی وجہ سے میں اپنے بلاگ کے رنگ تبدیل نہیں کر پایا. تجربہ البتہ جاری ہے.
    🙂
    بہت شکریہ

  6. بلال بھائی ٹیملٹ تو بہت پسند آگیا لیکن اسمیں دو مسئلے ہیں۔اول تو یہ کہ جو کوڈ آپ نے دئے ہیں،مجھے تو وہ نہیں مِلے۔نیز اسکی سیٹینگ میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔کیونکہ ہمیں ایچ ٹی ایم ایل نہیں آتی۔اگر اسکو مزید آسان بنایا جائے تو بہتر ہوگا۔

  7. السلام علیکم ورحمتہ اللہ
    ماشاء اللہ ٹیمپلیٹ تو کافی اچھی ہے اور میں نے کامیابی کے ساتھ اس کو اپنے بلاگ پر اپلائی بھی کردیا اور ساری ترمیم بھی کامیابی کے ساتھ انجام پذیر ہوئی بس مجھے کچھ چیزوں کے بارے میں جاننا ہے۔
    اول :۔ یہ کہ آپ نے جو اشتہار کیلئے ہوم پیج پر جگہ بنائی ہے اسکو ہم کیسے استعمال میں لا سکتے ہیں یعنی کہ اشتہار کیسے لگائیں یا پھر اس جگہ کو ختم کرنے کا کوئی طریقہ بتائیں۔
    اور دوسرے :۔ جو بٹنز ہیں انکے اوپر دو انچ تقریباََ جگہ کھالی رہتی ہے اسکا بھی کوئی استعمال بتائیں یا پھر اس جگہ کو ختم کرنے کا طریقہ بتائیں۔
    تیسرے:۔ ٹِکَر کے فاؤنٹ کی سائز بڑی کرنے اسکے رنگ کو بدلنے کا بھی طریقہ بتائیں۔ مہربانی ہوگی
    آپ اگر ای میل پر بھی رابطہ کر لیں تو زیادہ بہتر رہے گا
    اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین ثم آمین
    والسلام

    1. وعلیکم السلام
      میں انتہائی معذرت چاہتا ہوں کہ وقت کی کمی کی وجہ سے میرے لیئے آپ کے سوالات کے جوابات دینا ممکن نہیں ہے جب وقت ملا ضرور بتادیا جائے گا۔
      شکریہ

      1. محمد بلال خان صاحب کوئی بات نہیں میں نے تھوڑا سے محنت کی اشتہار والا معمہ تو حل کر لیا اور بٹن کے اوپر جو جگہ خالی تھی وہ بھی تقریباً حل ہی سمجھیں کوئی بات آپ مشغول رہیں اور ایسے ہی ہم جیسے لوگوں کی مفت میں مدد کرتے رہیں۔
        ہاں اگر حل نہیں ہو پایا تو ٹِکر کا معاملہ کوئی بات نہیں اگر اللہ کی رحمت شاملِ حال رہی تو وہ بھی حل کرلیں گے۔

  8. سونیا says:

    محمد زاہد الاعظمی الھندی صاحب نے جو سوالات کیے ہیں میرے بھی وہی سوال ہیں ۔براہ مہربانی ان کے جوابات جلد عنایت فرمائیں۔یا مجھے ای میل کر دیں۔
    ایک سوال کا مزید اضافہ کر لیں کہ مینیو بار کے اوپر جو خالی جگہ ہے اس پر بلاگ کا نام کیسے لا سکتے ہیں جیسے کہ آپ کے بلاگ پر ہے۔ نیز مینو بار کے اوپر خالی جگہ کا جو کلر ہے وہی کلر میں پورے بلاگ کے بیک گراون میں لگانا چاہوں تو کیسے ممکن ہے؟

    آپ کی ریپلائی کا انتظار ہے۔

    1. وقت کی شدید کمی کی وجہ سے میں معذرت چاہتا ہوں کہ میں آپ کی مدد نہیں کرسکتا۔

    2. سونیا جی ! میں نے اپنا مسئلہ تو حل کر لیا ہے جیسا کہ آپ دیکھ سکتی ہیں جو میں نے بلال بھائی کو جواب دیا ۔
      ہاں آپ نے جو سوال کا ضافہ کیا ہے اسکا حل تو میرے سمجھ میں ایک ہی آرہا ہے کہ کوئی اچھا سا ہیڈر کے لئے بینر بنائیں اور وہاں پر چسپاں کردیں پریشانی حل ہوجائے گی۔
      اور اس ٹمپلیٹ کے بارے میں اگر کچھ اور جانکاری چاہئے تو میں آپ کو دے سکتا ہوں گرچہ میں طفلِ مکتب ہوں اور مجھے ایچ ٹی ایم ایل کی بس الف اور ب ہی پتا ہے لیکن کہتے ہیں کہ محنت جب انسان کرتا ہے تو اپنا مقصد حاصل ہی کرلیتا ہے۔
      رہا مجھس سے رابطہ کرنے کا مسئلہ تو میں اپنا ای میل آڈی یہاں پر تو لکھ نہیں سکتا لیکن میں اپنے بلاگ کا لنک دے رہا ہوں اور رابطے کے فارم کے ذریعے مجھ سے رابطہ کر سکتی ہیں۔
      بلاگ کا ربط:۔ http://mzazmi.blogspot.com/p/contect-me.html

  9. سونیا says:

    جتنی دیر میں معذرت چاہی اتنا ٹائم مزید دے کر آپ ہمارا مسئلہ حل کر سکتے تھے۔خیر اب کیا کیا جا سکتا ہے آپ استاد ٹھہرے ۔۔۔۔ اپنی مرضی سے ہی بتائیں گے۔
    ویسے ہر پوسٹ کے ساتھ ایک ہی دیٹ کیوں نظر آ رہی ہے؟ ۔ وہ بھی ڈیڑھ سال پہلے کی ۔حالانکہ میں نے ابھی کل پوسٹ کی تھی۔

    1. تاریخ کا مسئلہ ٹھیک کردیا ہے نشاندہی کے لیئے شکریہ 🙂

  10. حکمتیار افغان says:

    بلال بھائی میکس میگ اردو بلاگر ٹیمپلیٹ تو میل کردے جناب پلیز
    Hyarafghan@gmail.com

    1. ڈاونلوڈ لنک کام کررہا ہے

تبصرہ کریں