بلاگ نامہ

لکھاری – پریمیم اردو تھیم

جدید دور کے مطابق پریمیم اور سستی اردو تھیم کے سلسلہ میں تیسری تھیم لکھاری ہے۔ جو کہ ورڈپریس کے ساتھ ساتھ بلاگ اسپاٹ کے لیئے بھی تیار کی گئی ہے۔ یہ تھیم ذاتی بلاگ لکھنے کے لیئے بہترین ہے۔ اس کا انداز سادہ رکھا گیا ہے اور رنگ بھی سادہ جو کہ آنکھوں میں درد نہ کریں رکھے گئے ہیں۔

تھیم کی قیمت ورڈپریس کے لیئے اور بلاگ اسپاٹ کے لیئے 500 روپے ہے۔ ورڈپریس پر تھیم لگانا انتہائی آسان ہوتا ہے لیکن بلاگ اسپاٹ پر تھوڑا مشکل ہوتا ہے اس کے لیئے آپ کسی ایسے شخص سے تھیم لگوائیں جو اس کام کو جانتا ہو۔

تھیم میں لوگو تبدیل کرنے کے لیئے کنٹرول پینل شامل کیا گیا ہے جو کہ آپ کے لیئے مزید آسانی پیدا کرے گا۔ یہ کنٹرول پینل صرف ورڈپریس کے لیئے ہے۔

لوگو اور مینو کی تبدیلی کیسے کریں؟ اس بارے میں نیچے تفصیل میں بتایا جارہا ہے۔

لوگو:

تھیم کے کنٹرول پینل میں جانے کے لیئے Appearance میں سے Theme Options پر کلک کریں۔

Theme Options پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے اس طرح سے کنٹرول پینل سامنے آئے گا۔

یہاں پر آپ Upload Logo میں اپنے بلاگ / ویب سائٹ کا لوگو اپلوڈ کردیں جس کا سائز 222×100 ہونا چاہئے۔ اور اپلوڈ کرنے کے بعد Save Options کے بٹن پر کلک کردیں۔

مینو:

سب سے پہلے آپ ورڈپریس کے ڈیش بورڈ میں جاکر Appearance میں سے Menus منتخب کریں پھر وہاں پر ایک مینو بنا کر محفوظ کرلیں۔ پھر آپ Menus میں اوپر دیکھیں تو Manage Locations لکھا ہوگا اس پر کلک کردیں۔

 

یہاں پر آپ Primary navigation at top of page میں آپ نے جو مینو بنایا ہے اس کا نام منتخب کریں اور پھر Save Changes پر کلک کردیں۔ اب آپ دیکھیں تو مینو آپ کو تھیم میں نظر آرہا ہوگا۔

مینو میں آئیکون شامل کرنا:

اگر آپ چاہیں تو مینو میں آپ آئیکون بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس کا طریقہ خبر تھیم میں تفصیل سے بتایا گیا ہے آپ یہاں کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں اور جیسا بیان کیا گیا ہے اسی طرح عمل کریں تو آپ باآسانی مینو میں آئیکون شامل کرلیں گے۔

قیمت: 500 روپے

تبصرہ کریں