بلاگ نامہ

خبر – ورڈپریس پریمیم اردو تھیم

پریمیم اردو تھیم کے سلسلہ میں دوسری تھیم جو تیار کی گئی وہ ورڈپریس کے لیئے تھیم خبر ہے۔ یہ تھیم مکمل رسپانسو ہے اور خاص طور پر خبروں سے متعلق اردو بلاگ یا ویب سائٹ کے لیئے تیار کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میگزین بلاگ یعنی تمام موضوعات سے متعلق بلاگ کے لیئے بھی بہترین ہے۔

اس تھیم کی قیمت بھی انتہائی کم یعنی 500 روپے رکھی گئی ہے۔ تاکہ آسانی کے ساتھ کوئی بھی خرید سکے۔ اس تھیم میں آسانی کے لیئے تھیم کنٹرول پینل شامل ہے جہاں سے آپ بلاگ کا لوگو اشتہارات کے بینر وغیرہ نہایت ہی آسانی کے ساتھ تبدیل کرسکتے ہیں اس کے لیئے آپ کو  تھیم کی فائل میں ترمیم کی ضرورت نہیں پیش آئے گی کیونکہ اگر تھیم کی فائل میں ترمیم کرکے آپ تبدیلیاں کریں گے تو تازہ اپڈیٹ انسٹال کرنے پر سب کچھ ختم ہوجائے گا۔

تھیم میں مینو اور دیگر کی تبدیلی کیسے کریں اس کے متعلق نیچے تفصیل میں بتایا جارہا ہے اسکرین شاٹ کے ساتھ جس کی مدد سے آپ کو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

مینو:

خبر تھیم میں تین مینو شامل ہیں دو سب سے اوپر ہیں جن میں ایک صفحات کے لیئے بہترین ہے جبکہ دوسرا سوشل پروفائل شامل کرنے کے لیئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ تیسرا مینو بلاگ کے نام کے نیچے ہے جو زمرہ جات کے لیئے بہترین ہے۔

سب سے پہلے آپ ورڈپریس کے ڈیش بورڈ میں جاکر Appearance میں سے Menus منتخب کریں پھر وہاں پر تین مینو بنا کر محفوظ کرلیں۔ پھر آپ Menus میں اوپر دیکھیں تو Manage Locations لکھا ہوگا اس پر کلک کردیں۔

یہاں پر آپ نیچے دیکھیں گے کہ تین آپشن ہوں گے۔

Primary navigation at top of page.

Secondary navigation below logo

Social Menu at top

پہلا مینو Primary navigation at top of page ہے یہاں پر آپ وہ مینو منتخب کرلیں جو صفحات کے لیئے آپ نے بنایا ہو۔ پھر دوسرا مینو Secondary navigation below logo وہ ہے جو آپ کے بلاگ کے لوگو یا نام کے نیچے ہے یہاں آپ وہ مینو منتخب کرلیں جو آپ نے زمرہ جات کے لیئے محفوظ کررکھا ہے۔ اور سب سے آخری اور تیسرا مینو Social Menu at top ہے یہاں آپ سوشل پروفائل کے لیئے بنایا گیا مینو منتخب کرلیں اور پھر Save Changes پر کلک کردیں۔ اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تینو مینو بلاگ پر نظر آرہے ہوں گے۔

مینو میں آئیکون شامل کرنا:

آئیکون شامل کرنے کے لیئے آپ ورڈپریس ڈیش بورڈ میں Appearance میں جاکر Menus میں جائیں اور جس مینو میں آئیکون شامل کرنے ہوں اس کو منتخب کرلیں۔ اس کے بعد آپ اپنے براوزر میں نیا ٹیب کھولیں اور اس ویب سائٹ پر جائیں۔

https://fortawesome.github.io/Font-Awesome/cheatsheet

یہاں آپ کو بے شمار آئیکون نظر آرہے ہوں گے اپنے پسند کے آئیکون کا کوڈ کاپی کرلیں کوڈ اس طرح سے ہونا چاہیئے۔

fa-ambulance

اس کے بعد آپ واپس ورڈپریس میں آجائیں اور Menu Structure میں سے ایک ایک کو منتخب کر کے اس میں شامل کریں۔ شامل کرنے کا طریقہ ایسے ہے جو جو کوڈ آپ نے کاپی کیا ہے اس کو Title Attribute میں پیسٹ کردیں لیکن پیسٹ کرنے سے پہلے شروع میں fa لکھ کر اسپیس دیں اور پھر پیسٹ کریں اب پیسٹ کرنے کے بعد اسپیس دیں اور mico لکھ کر سیو کردیں۔

یاد رہے کہ Title Attribute میں آپ اس طرح سے لکھیں گے۔

fa fa-ambulance mico

سب سے پہلے fa پھر اسپیس پھر آپ نے جو کوڈ کاپی کیا تھا وہ پھر اسپیس اور پھر mico۔ مدد اور آسانی کے لیئے اسکرین شاٹ نیچے موجود ہے۔

مسئلہ:

اگر آپ کو Menu Structure میں Title Attribute نہیں نظر آرہا تو اس کا حل یہ ہے کہ پیج کو اوپر دیکھیں تو آپ کو Screen Options لکھا نظر آئے گا۔ اس پر کلک کردیں۔

کلک کرنے کے بعد نیچے مختلف آپشن آئیں گے یہاں پر آپ Title Attribute کو چیک کردیں تو اس کے بعد آپ کو Menu Structure میں ترمیم کرتے ہوئے Title Attribute نظر آئے گا۔

تھیم کنٹرول پینل:

تھیم کے کنٹرول پینل میں جانے کے لیئے Appearance میں سے Theme Options پر کلک کریں۔

یہاں پر آپ کو دو ٹیب نظر آئیں گے ایک Header Settings جبکہ دوسرا Sidebar Settings۔

Header Settings میں تین آپشن ہیں جو کہ اس طرح ہیں۔

Upload Logo

Upload Header Banner

Header Banner Link

Upload Logo میں اپ اپنے بلاگ ویب سائٹ کا لوگو اپلوڈ کردیں۔ لوگو کا سائز چوڑائی 190 اور لمبائی 67 میں ہونا چاہیئے۔

Upload Header Banner میں آپ لوگو کے ساتھ جو بینر دکھانا چاہتے ہیں وہ اپلوڈ کردیں۔ بینر کا سائز چوڑائی 728 اور لمبائی 90 میں ہونا چاہیئے۔

Header Banner Link میں آپ نے جو بینر اپلوڈ کیا ہے اس پر جو لنک شامل کرنا چاہتے ہیں وہ لکھیں۔

Sidebar Settings میں دو آپشن ہیں جو کہ اس طرح ہیں۔

Upload Sidebar Banner

Sidebar Banner Link

Upload Sidebar Banner میں آپ وہ بینر اپلوڈ کریں جو آپ سائیڈ بار میں دکھانا چاہتے ہیں۔ بینر کی چوڑائی 336 اور لمبائی 280 ہونی چاہیئے۔

Sidebar Banner Link میں آپ وہ لنک شامل کریں جو بینر پر کلک کرنے پر کھل سکے۔

سیٹنگ کرنے کے بعد آپ Save Options کے بٹن پر کلک کرکے محفوظ کردیں۔

تبدیلیاں:

تھیم میں وقت کے ساتھ ساتھ مختلف پیش آنے والے مسائل کا حل پیش کیا جاتا رہے گا جس کے بعد تھیم کا اپڈیٹ ورژن آپ کو ای میل کردیا جائے گا اب تک کی آنے والی اپڈیٹس کے تفصیل درج ذیل ہے:

ورژن 1.3.0:

  •  بگ فکسنگ
  • تحاریر میں دائیں اور بائیں جانب تصاویر کے مسئلہ کو حل کردیا گیا ہے۔

ورژن 1.3.2:

  • تحاریر میں تصاویر کو رسپانسو بنادیا گیا ہے تاکہ تمام ڈیوائس پر درست انداز میں تصاویر نظرآئیں

ورژن 1.4.0:

  • تھیم میں تبدیلیاں کرنے کے لیئے نئے انداز میں نیا تھیم کنٹرول پینل شامل کردیا گیا ہے

تھیم کا تازہ ورژن 1.4.0 ہے اگر آپ کے پاس یہ ورژن نہیں ہے تو براہ مہربانی رابطہ کریں۔

قیمت: 500 روپے

تبصرہ کریں