بلاگ نامہ

آئی میگ – ورڈپریس پریمیم اردو تھیم

پریمیم اردو تھیم کے سلسلہ کی پانچویں تھیم حاظر ہے جو کہ ورڈپریس کے لیئے ہے۔ یہ تھیم میگزین تھیم ہے جوکہ میگزین بلاگ یا نیوز بلاگ کے لیئے بہترین ہے۔ سادہ رنگ اور انداز رکھا گیا ہے۔

دیگر پچھلی تھیمز کی طرح اس کی قیمت بھی صرف 500 روپے پاکستانی ہے۔ کم قیمت رکھنے کی بنیادی وجہ ہے تاکہ ہر کوئی خرید سکے۔ 500 روپے میں پوری کوشش کی گئی ہے کہ تھیم کا معیار موجودہ دور کے مطابق ہو اور انداز بھی انگریزی بلاگ سے کم نہ ہو۔

مینو:

سب سے پہلے آپ ورڈپریس کے ڈیش بورڈ میں جاکر Appearance میں سے Menus منتخب کریں پھر وہاں پر ایک مینو بنا کر محفوظ کرلیں۔ پھر آپ Menus میں اوپر دیکھیں تو Manage Locations لکھا ہوگا اس پر کلک کردیں۔

یہاں پر آپ Primary navigation at top of page میں آپ نے جو مینو بنایا ہے اس کا نام منتخب کریں اور پھر Save Changes پر کلک کردیں۔ اب آپ دیکھیں تو مینو آپ کو تھیم میں نظر آرہا ہوگا۔

تھیم کنٹرول پینل:

لوگو کی تبدیلی اور بینر لگانے کے لیئے آپ کا وقت اور مشکلات آسان بنائی گئی ہیں تھیم کنٹرول پینل شامل کرکے تاکہ آپ بغیر تھیم کی کوڈنگ میں داخل ہوئے آسانی سے لوگو بدل سکیں اور اشتہار بھی اپنی مرضی کا لگا سکیں۔ اور اس کے علاوہ سوشل نیٹ ورکس کے لنکس بھی شامل کرسکیں۔

تھیم کے کنٹرول پینل میں جانے کے لیئے Appearance میں سے Theme Options پر کلک کریں۔

یہاں آپ دیکھیں گے تو نیچے اسکرین شاٹ جیسا ایک کنٹرول پینل کھل جائے گا۔

اس کنٹرول پینل میں Upload Logo میں آپ اپنا لوگو اپلوڈ کردیں، لوگو کا سائز اگر 173×78 ہو تو بہتر رہے گا کیونکہ یہ سائز تھیم کے مطابق ہے۔

اس کے بعد Upload Header Banner میں آپ جو اشتہار یا بینر دکھانا چاہتے ہیں وہ اپلوڈ کردیں یاد رکھیں سائز 728×90 ہونا ضروری ہے۔

اب Header Banner Link میں آپ وہ لنک پیسٹ کریں جو آپ چاہتے ہیں کہ بینر یا اشتہار پر کلک کرنے سے کھلے۔

اس کے بعد باری آتی ہے سوشل لنکس Social Links کی۔ ان میں آپ اپنے لنکس پیسٹ کرتے جائیں اگر کسی نیٹ ورک پر آپ کی پروفائل، چینل، پیج نہیں ہے تو آپ اس کو خالی چھوڑ دیں تو وہ تھیم میں نظر نہیں آئے گا۔

جب آپ یہ سب تبدیلیاں کرلیں تو نیچے موجود Save Options کے بٹن پر کلک کردیں۔ اب آپ کی طرف سے کی گئی تبدیلی محفوظ ہوگئی ہے۔ اپنا بلاگ ریفریش کریں تو آپ کو کی گئی تبدیلی بلاگ پر نظر آجائے گی۔

قیمت: 500 روپے

2 تبصرے برائے “آئی میگ – ورڈپریس پریمیم اردو تھیم”

  1. علی عامر says:

    میگزین کے لئے موزوں تھیم ہے۔
    آپ کی کاوش قابل داد ہے۔

تبصرہ کریں