بلاگ نامہ

میں ہوں پاکستان

میرے وجود میں رہنے والو کیا تمہیں معلوم ہے میں کون ہوں ؟ میں پاکستان ہوں پاکستان۔میں 14 اگست 1947 کی رات کو بنا تھا۔دنیا کے نقشہ پر ابھرا تھا۔مسلمانوں کی خوشی کا باعث بنا تھا۔اس دن 27 رمضان کی مبارک شب تھی۔اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ان کی جدوجہد کا خوبصورت تحفہ دیا تھا۔انہیں کامیابی دی تھی۔فتح دی تھی۔

جب میں بنا تھا تو نہ میرے پاس کوئی فوجی طاقت تھی نہ اپنے اندر رہنے والوں کو دینے کے لیئے کچھ تھا ، کیوں ؟ وہ اس لیئے کہ ہجرت کرکے آنے والے لوگ اس حالت میں نہیں تھے کہ وہ مجھ میں سے چھپے خزانوں کو باہر نکالتے۔

پھر آہستہ آہستہ مجھ میں رہنے والوں نے ہمت کی ، جوش پیدا کیا ، ولولہ کو جگایا ، ضمیر کو اٹھایا اور شروع کردیا مجھے سنوارنے کا کام اور میں سنورتا گیا۔لیکن پھر میرے قائد اور ہم سب کے قائداعظم کو میرے وجود میں رہنے والے ” کھوٹے سکوں “ نے ختم کرنے کی سازش شروع کردی۔اور انہیں ایک سازش کے تحت انتقال کرنے پر مجبور کردیا گیا۔پھر دوسرا دکھ مجھے اس وقت ہوا جب میرے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان  کو شہید کردیا گیا۔

پھر مجھ میں رہنے والے چند ” کھوٹے سکوں “ نے پاکستان میں کرپشن ، مہنگائی ، دہشتگردی ، بنگال کو مجھ سے الگ کرکے مجھے کمزور کرنے کی کوشش کی۔لیکن میں اتنا کمزور نہیں ہوا کیونکہ مجھ میں اچھے لوگ جو مجھ سے محبت کرنے والے لوگ ہیں موجود ہیں۔

مجھے دکھ ہے کہ ابھی تک میرے اندر سے دہشتگردی ، کرپشن ، مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، فسادات ، ٹارگٹ کلنگ ، چوری ڈاکے ، قتل ، فضول روایات اور ایسی دیگر بے شمار برائیوں کا مکمل خاتمہ نہیں ہو سکا۔مگر مجھے فخر ہوتا ہے کہ جہاں اتنی برائیاں ہیں وہاں اچھائیاں بھی بہت ہیں۔

مجھے فخر ہے عبدالقدیر خان پر۔

مجھے فخر ہے عبدالستار ایدھی پر۔

مجھے فخر ہے جمہوریت پر۔

مجھے فخر ہے آزاد عدلیہ پر۔

مجھے فخر ہے ایٹمی طاقت ہونے پر۔

مجھے فخر ہے انور مقصود ہر۔

مجھے فخر ہے اشفاق احمد پر۔

مجھے فخر ہے اپنے جوانوں پر۔

مجھے فخر ہے اپنی فوج پر۔

مجھے فخر ہے شاہد آفریدی پر۔

مجھے فخر ہے عمران خان پر۔

مجھے فخر ہے آزاد ہونے پر۔

مجھے فخر ہے اپنے شاعروں پر۔

مجھے فخر ہے اپنے استادوں پر۔

مجھے فخر ہے مسلمان ریاست ہونے پر۔

اور مجھے فخر ہے ہر اس شخص پر جو کرتا ہے مجھ سے محبت۔

آؤ  میرے وجود میں رہنے والوں میری سالگرہ پر ایک زور دار نعرہ لگاؤ جو پوری دنیا میں گونج اٹھے۔آؤ بڑھو میرے ساتھ۔آؤ  میرا ساتھ دو۔

پاکستان زندہ باد !

13 تبصرے برائے “میں ہوں پاکستان”

  1. کم از کم مجھے تو عمران خان پر کوئی فخر نہیں ہے۔

    1. سیاست والے عمران خان پر ابھی تو فخر نہیں ہے ، مگر ورلڈ کپ اور شوکت خانم والے عمران خان پر پاکستان کو فخر ہے ۔

    2. ابو عبد اللہ says:

      چوہان ساب ہمیں انتظار ہے کہ کب قومی سطح یا بین الاقوامی سطح پر آپ کا کوئی مثبت کارنامہ نظر آتا ہے- باقی چاند پر خاک اڑانے سے اپنا سر میں‌ہی مٹی پڑتی ہے-

  2. لگتا ہے بہت جزباتی ہوکر لکھ گئے آپ، لیاقت علی خان کے بعد سے آج تک کے حالات آپ نے آخری دو پہروں میں‌مفصل بیان کئے وہ بقول چند کھوٹے سکوں‌کی وجہ سے نہیں بلکہ یقیناُ بہت بڑے کنجر خانے سے متعلق ہیں اور اسکی ہنوز موجود کو ظاہر کررہے ہیں۔

    جتنے فخر آپ نے کئے ہیں، پوری قوم کی تاریخ میں‌ اتنے تیر نہیں چلے۔ اگر سارے ایسے ہی فخر کرتے رہے تو اگلے الیکشن میں‌پھر بھٹوزندہ ہوگا اور ذرداری سب پر بھاری۔ اس کے بعد ملگ مردہ ہوجائے گا اور قوم پر امریکہ کا کتا بھی بھاری۔

    ٹینش نہ لیجئے گا میں نے وی بہت تپ کر لکھا

    1. یہی تو مسئلہ ہے ۔ ہر چیز کو منفی پہلو سے دیکھا جاتا ہے ، اگر اسی چیز کو مثبت پہلو سے دیکھیں تو آپ کو اچھائیاں نظر آئیں گی ۔

  3. چلو ٹھیک ہے، ذرداری، گیلانی، کرپشن ، مہنگائی ، دہشتگردی ، بنگال کو الگ کرنا، دہشتگردی ، کرپشن ، مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، فسادات ، ٹارگٹ کلنگ ، چوری ڈاکے ، قتل ، فضول روایات اور ایسی دیگر بے شمار برائیوں کا مکمل خاتمہ نہیں ہو سکا

    کے مثبت پہلو آپ بیان کرو، میری تو عقل جواب دے گئی ہے، سوچتے سوچتےکہ ادھر کیا مثبت ہے ان چیزوں میں‌جو آپ نے بیان فرمائیں اور واقعتاُ موجود بھی ہیں۔

    اور مجھے اپنے آزاد ہونے والے فقرے پر بھی ٹینشن ہے، جبکہ ہم آزاد ہوئے ہی نہیں تو فخر کس بات پرـ

    1. ڈاکٹر صاحب معذرت ایک بات بتانا بھول گیا وہ بات یہ ہے کہ میں پی ٹی وی دیکھتا ہوں اور مجھے فخر ہے ۔ باقی آپ سمجھدار ہیں ۔ 🙂

      1. فیر ٹھیک ہے، سمجھ گیا، شتر مرغ پروگرام کے تحت یہ پوسٹ جاری ہوئی ہے، مطلب سب اچھا ہے، اللہ کرے کل کلاں آپ ذرداری کے حق میں بھی نہیں‌شروع ہوجائیں۔

        1. ڈاکٹر صاحب عدالت ثبوت مانگتی ہے اور ہمارے پاس زرداری کے خلاف ثبوت ہی نہیں ہیں ۔ ویسے بھی آدھے سے زیادہ پاکستانی زرداری ہی ہیں ۔ سب غلط کام میں شریک ہیں ۔

  4. مجھے تو بس پاکستانی ہونے پر فخر ہے
    لٹے،جلے،اجڑے اور اندھیرے میں ڈوبے پاکستان کو آزادی کے65سال مبارک

    1. یہ ہوئی نہ کام کی بات ۔۔

  5. مجھے فخر ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں الحمدللہ

  6. HABIB says:

    مجھے عمران خان پر فخر ھے.

تبصرہ کریں