بلاگ نامہ

فوٹوشاپ میں سند تیار کرنے کا آسان طریقہ

سند بنانے کے ویسے تو دیگر بے شمار طریقے موجود ہیں ۔ لیکن ان سب میں سے سب سے آسان اور جلد سند کو تیار کردینے والا طریقہ آپ  اس ٹیوٹوریل سے حاصل کرسکتے ہیں۔

فائنل کام :-

درکار چیزیں :-

 برش کو فوٹوشاپ میں شامل کرنے کا طریقہ پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں۔

طریقہ :-

سب سے پہلے تو آپ File کے مینو میں جاکر New پر کلک کریں اور تقریباً 480×640کی فائل کو کھولیں۔

اس کے بعد آپ نیا Layer بنائیں ۔ (لیئر باکس کے بارے میں جاننے کے لیئے یہاں کلک کریں )

اب آپ کلر باکس سے مطلوبہ رنگ کو منتخب کریں۔جیسا کہ نیچے تصویر میں ظاہر ہے۔

 

اب آپ برش ٹول کو منتخب کریں ، منتخب کرنے بعد انسٹال کیئے گئے سرٹیفکیٹ برش میں جائیں اور کوئی ایک برش منتخب کریں۔برش منتخب کرنے کے بعد اپنے پروجیکٹ سائز کے مطابق برش کا سائز رکھیں اور اسے کھولی گئی فائل پر Draw کردیں۔

اب آپ  Layers میں جاکر  Fx کے بٹن پر کلک کریں، جیسا تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

 

Fx پر کلک کرنے کے بعد آپBlending Options پر کلک کریں، اور نیچے تصویر کے مطابق Values شامل کریں۔

 

اب آپ کا سرٹیفکیٹ بارڈر تیار ہے ۔ اس میں آپ جو لکھنا چاہیئے لکھیں اور اس کے بعد پرنٹ کرلیں۔

6 تبصرے برائے “فوٹوشاپ میں سند تیار کرنے کا آسان طریقہ”

  1. رشید احمدخاکسار says:

    محترم آپکا پیج دیکھ کر بھت خوشی ہوئ

  2. زبردست
    یار کبھی لیٹر ہیڈ یا لوگو بنانے کے بارے بھی کُچھ ہوجائے

  3. کبھی کمپنی لیٹر ہیڈ/ لیٹر پیڈ
    یا بزنس لوگو کے بارے میں بھی بتاؤ کُچھ
    یہ زبردست بنایا یے کافی آسان

    1. بہت پہلے ایک سادہ سا لوگو بنانے کا ایک طریقہ شائع کیا تھا۔ پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں۔ انشاءاللہ مزید ٹیوٹوریل بھی اس بارے میں وقت کے ساتھ ساتھ شایع کرتا رہوں گا۔

  4. بہت زبردست بلال خان جی!
    لیکن اس برش کو آپ نے باکس کے چاروں طرف فل کیسے کیا؟؟؟

    1. پسند کرنے کا شکریہ ۔
      یہ کام اپنے پروجیکٹ کے سائز کے حساب سے برش کا سائز منتخب کرکے کیا جاتا ہے ۔

تبصرہ کریں