بلاگ نامہ

اپنے بلاگ/ویب سائٹ میں نستعلیق فونٹ شامل کریں

اگر آپ اردو بلاگ لکھتے ہیں یا اردو ویب سائٹ چلاتے ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بلاگ/ویب سائٹ ہر کسی کے پاس اور ہر ڈیوائس پر نستعلیق فونٹ میں ہی نظر آئے چاہے وہ موبائل یا ٹیبلٹ ہی کیوں نہ ہو تو یہ ٹیوٹوریل اسی بارے میں ہے۔ اور بہت آسان طریقہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ اگر آپ کوڈنگ کے بارے میں بالکل نہیں بھی جانتے ہوں پھر بھی آپ طریقہ پڑھ کر نستعلیق فونٹ کو شامل کرسکیں۔

کوڈ:

<link type="text/css" rel="stylesheet" href="https://dl.dropboxusercontent.com/u/30799381/nastaleeqbilal.css">

بلاگ اسپاٹ:

بلاگ اسپاٹ میں شامل کرنے کے لیئے آپ سب سے پہلے لاگ ان ہوں پھر آپ Template پر کلک کریں اس کے بعدآپ کے سامنے جو پیج کھلے گا وہاں پر ایک بٹن ہوگا Edit HTML آپ اس بٹن پر کلک کردیں۔

کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے ایک کوڈ ایڈیٹر کھلے گا وہاں پر شروع کی چند لائن میں ہی آپ تلاش کریں <head> لکھا ہوگا، آپ نے <head> کے بالکل نیچے کوڈ کو پیسٹ کردینا ہے جو اوپر اس تحریر میں دیا گیا ہے۔

پیسٹ کرنے کے بعد آپ اسی کوڈ ایڈیٹر میں تلاش کریں font-family آپ کو یہ بہت جگہ لکھا نظر آئے گا جہاں جہاں نظر آئے آپ اس میں باقی فونٹ کے نام ختم کرکے NastaleeqB لکھیں گے۔ اس کی مثال نیچے موجود ہے۔

font-family: NastaleeqB;

جب آپ ہر جگہ موجود font-family کو تبدیل کرکے NastaleeqB کردیں تو پھر آپ Save template کے بٹن پر کلک کرکے محفوظ کرلیں اور اپنا بلاگ وزٹ کریں تو فونٹ موجود ہوگا۔
یاد رکھیں کہ پہلے ایک ٹیسٹ بلاگ بناکر یہ تجربہ آپ اس پر کریں جب سب ٹھیک ہوجائے تو پھر اپنے بلاگ پر عمل کریں۔

ورڈپریس:

ورڈپریس میں شامل کرنے کے لیئے سب سے پہلے ڈیش بورڈ میں لاگ ان ہوں پھر آپ سائیڈ بار میں اگر دیکھیں تو لکھا ہوگا Appearance آپ اس پر اپنا ماؤس لے کر جائیں تو ایک عدد مزید مینو نظر آئے گا اس میں اگر آپ سب سے آخر میں دیکھیں گے تو Editor لکھا ہوگا آپ اس پر کلک کردیں۔

کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے کوڈ ایڈیٹر آئے گا اگر آپ سیدھے ہاتھ کی جانب دیکھیں گے تو ایک فہرست نظر آئے گی۔ اس فہرست میں سے آپ Theme Header پر کلک کردیں۔

کلک کرکے کے بعد صفحہ کھلے گا اس صفحہ میں آپ شروع کی لائن میں ہی دیکھیں تو آپ کو <head> لکھا نظر آئے گا آپ اس کے نیچے یا اس کے اندر کہیں بھی اوپر دیا کوڈ پیسٹ کردیں اور صفحہ پر دیکھیں تو Update File کا بٹن ہوگا اس کو دبادیں۔

پھر آپ دوبارہ فہرست میں دیکھیں اور Stylesheet پر کلک کردیں۔ اس کے بعد آپ کوڈ ایڈیٹر میں font-family جہاں جہاں لکھا ہو اسے اس طرح ہی تبدیل کردیں جیسا اوپر بلاگ اسپاٹ کے لیئے بتایا گیا ہے تبدیل کرکے بعد Update File پر کلک کرکے محفوظ کردیں اور بلاگ وزٹ کریں تو فونٹ نستعلیق ہوگا۔

ایچ ٹی ایم ایل:

اگر آپ بلاگ اسپاٹ اور ورڈپریس کے علاوہ سادہ ایچ ٹی ایم ایل صفحہ میں نستعلیق فونٹ شامل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیئے نیچے ایک کوڈ مثال کے طور پر دیا جارہا ہے۔ اس کوڈ سے مدد آپ بلاگ اسپاٹ اور ورڈپریس کے لیئے بھی لے سکتے ہیں کہ <head> کے نیچے کہاں پیسٹ کرنا ہے۔

<!DOCTYPE html>
<html>
<head>

<meta charset="utf-8">
<link type="text/css" rel="stylesheet" href="https://dl.dropboxusercontent.com/u/30799381/nastaleeqbilal.css">

<title>Test Font</title>

<style>
body{
font-family: NastaleeqB;
font-size: 25px;
margin: 0 auto;
text-align: center;
}
</style>

</head>

<body>
یہ ایک تجربہ ہے۔
</body>

</html>

امید ہے اس ٹیوٹوریل سے آپ کو مدد ملی ہوگی اگر کوئی پریشانی پیش آئے تو آپ تبصرہ کرکے پوچھ سکتے ہیں۔

14 تبصرے برائے “اپنے بلاگ/ویب سائٹ میں نستعلیق فونٹ شامل کریں”

  1. ڈفر says:

    یار یہ والا نستعلیق بڑا گندا والا ہے۔ جمیل نوری نستعلیق کی کوالٹی کا کوئی ہلکا سا فانٹ بناؤ نا

    1. کسی دن کوئی اللہ کا بندا بنادے گا جمیل نوری نستعلیق کی طرح کا فونٹ بھی فلحال تو یہ ہی بہترین ہے

    2. بھائی، آپ نفیس نستعلیق ڈاون لوڈ کر کے اس کو “فونت اسکیرل” ویب سائٹ پر جا کر ویب فونٹ میں کنورٹ کرو پھر اپنے ویب اسپیس/ ویب ہوسٹ پر اپ لوڈ کر دو۔ اس کے بعد اس فونٹ کو آپ اپنی ویب سائٹ کے ساتھ لنک کر دو۔ مزید معلومات کے لیے آپ میری ویب سائٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔۔۔

      1. محمد شامیر says:

        کونسی ویب سائٹ ہے آپکی ؟؟؟؟
        لنک ارسال کریں۔۔۔۔

  2. مدثر بشیر says:

    express.pk پر کونسا فونٹ ہے؟

    1. ایکسپریس پی کے پر فونٹ نفیس ویب نسخ NafeesWebNaskhRegular ہے۔

      1. مدثر بشیر says:

        یہ والا نہیں مل سکتا؟

        1. انٹرنیٹ پر موجود ہے لیکن یہ طریقہ فلحال نستعلیق کے لیئے ہے۔

          1. محمد شامیر says:

            یہ طریقہ کار میرے بلاگ پر کام نہیں کرتا میں نے پہلے سے نوتو فانٹ لگا رکھے تھے وہ بعض موبائل پر کام نہیں کرتا اس لئے اسے ٹرائے کیا مگر نہیں ہو سکا۔۔۔
            مہربانی فرما کر اس فونٹ نفیس ویب نسخ

            NafeesWebNaskhRegular
            کے استعمال کر طریقہ بتادیں یا پھر inpect element کر کے جو فونٹس کا لنک اور کوڈ woff اور eot ہے اس کو بلاگسپاٹ پر امبڈ کرنے کا پراسس بتا دیں ۔۔۔اللہ پاک آپ کو صدا سلامت اور خوش رکھے۔۔۔

            1. اوپر بیان طریقہ میں جو فونٹ فائل ہیں وہ ڈراپ باکس پر اپلوڈ تھیں اب ڈراپ باکس نے اپنا انداز بدل لیا ہے تو فونٹ فائل براہ راست لنک سے نہیں کھل سکتی کوڈنگ میں اس لیئے نستعلیق فونٹ والا طریقہ کام کرنا بند کرگیا ہے۔

  3. حمادعلی شاہ says:

    اردو پوائنٹ یا ایکسپریس پی کے جیسا فونٹ کہا سے مل سکتا ہے؟

  4. آپ نے کونسا فوٹو استعمال کیا ہوا ہے۔۔۔؟ محترم المقام

    1. میں نے یہی نستعلیق فونٹ استعمال کیا ہوا ہے جو تحریر میں درج ہے۔ لیکن فونٹ اپنی ذاتی ہوسٹنگ پر تھیم کے اندر موجود ہے تو اس لیئے کام کررہا ہے۔

تبصرہ کریں