بلاگ نامہ

عید الفطر 1433 ہجری مبارک ہو

السلام علیکم

اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے لیئے حقیقی خوشی کے دو دن مقرر کر رکھے ہیں اور وہ عیدین کے ایام ہیں یعنی عید الفطر اور عید الاضحیٰ ۔عید الفطر رمضان کے بعد شوال کی یکم تاریخ کو منائی جاتی ہے ، جو کہ مسلمانوں کے لیئے اللہ کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے ۔

اس لیئے تمام عالم اسلام کو اور خصوصاً اردو بلاگران کو میری جانب سے عید الفطر بہت بہت مبارک ہو ۔

اس عید کے موقعہ پر ان لوگوں کو بھی ضرور یاد رکھیئے گا جو عید کی خوشی میں خوش نہیں ہوسکتے ۔ وہ لوگ جو کسی سے مانگتے نہیں ہیں سوائے اللہ کے ۔ یہ لوگ ملتے تو مشکل سے ہیں لیکن ایسے لوگوں کو ڈھونڈ کر ان کی مدد کرنے کا ثواب بھی دگنا ہے ۔

ایک بار پھر تمام عالم اسلام کو عید مبارک ہو۔

جزاک اللہ۔

12 تبصرے برائے “عید الفطر 1433 ہجری مبارک ہو”

  1. السلام علیکم

    اآپ کو عید بہہہت بہت مبارک ہو۔ اللہ آپ کو سدا خوش رکھے۔

    1. وعلیکم السلام
      خیر مبارک ۔ آمین ۔

  2. ارتقاءِ حیات says:

    میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے بہت بہت عید مبارک ہو۔
    اور اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو ایمان کی سلامتی کے ساتھ پر امن عیدیں دیکھنا نصیب ہو ۔

    کاش میرے وطن میں عید امن سے ہو جائے
    ایسا بھی اک دن ہو کہ کوئی بری خبر نہ آئے

    آمین

  3. تقبل اللہ منا ومنکم

    1. آمین ۔۔۔ ثم آمین ۔۔۔۔۔۔

  4. تقبل اللہ منا ومنکم ۔میری طرف سے بھی آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو عید مبارک۔ اللہ سب کو حفظ و امان میں رکھے۔

    1. آمین اور خیر مبارک ۔۔۔۔

    1. خیر مبارک اور آپ کو بھی عید الفطر مبارک ہو ۔۔

  5. میں تو اس مخمصے میں پڑا ہوں کہ محمد بلال خان اور م بلال م ایک ہی آدمی کے 2 نام ہیں یا یہ 2 آدمی ہیں

    1. افتخار بھائی م بلال م اور محمد بلال خان یہ دو الگ الگ آدمی ہیں ۔

تبصرہ کریں