بلاگ نامہ

دیش کے ایک چینل سے خبر

ناجرین بھارت دیش کے مشہور کھبروں کے چینل میں آپ کا سواگت ہے۔ہمیں ابھی ابھی ایک تاجہ کھبر ملی ہے جس کے مطابق پاکستان ہمارے دیش بھارت کے کھلاف ایک نئی ساجس تیار کررہا ہے۔یہ ساجس انوکھے انداج سے کی گئی ہے یانی کہ یہ ساجس کھیل کرکٹ کے میدان سے کی گئی ہے۔ہم نے اس کھبر کے بارے میں جاننے کے لیئے اپنے رپوٹر سے رابطہ کرنے کی انتھک کوشش کی لیکن ہمارے رپوٹر بھی تو آخر بھارت دیش سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔وہ بھی ویسے ہی ہیں جیسے ہم ہیں۔انہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ براہ راست نہیں بول سکتے کیونکہ ان کی زبان پاکستان کے خلاف ٹی وی پر بند ہوجاتی ہے۔اس لیئے انہوں نے کہا ہے کہ ایک گھنٹہ کا انتجار کریں۔ایک گھنٹے بعد آپ کو دوبارہ اس کھبر کے بارے میں آگاہ کریں گے۔اب وقت ہونے جارہا ہے بھارت دیش کے مشہور ڈرامہ کا جس کا نام ہے ” ساس نہ ہوتی تو بہو بھی نہ ہوتی “۔ایک بریک کے بعد آپ اس ڈرامہ کو دیکھ سکیں گے۔ہم ایک گھٹے بعد اسی کھبر کے ساتھ دوبارہ آپ کی سیوا میں حاضر ہوں گے۔

ناجرین آپ دیکھ رہے تھے کہ پاکستان ، بھارت دیش کے خلاف کیسی ساجس تیار کررہاہے ، یہ سب پاکستان کے کارن ہوا ہے اسی لیئے ہمارے رپوٹر ہمیں لائیو کھبر نہیں دے رہے ہیں۔

جی تو ناجرین ہم ایک گھنٹے بعد پھر آپ کی سیوا میں حاضر ہیں۔آپ ابھی دیکھ رہے تھے ہمارا مشہور ڈرامہ ” ساس نہ ہوتی تو بہو بھی نہ ہوتی “ یہ ڈرامہ آپ کو کیسا لگا اس بارے میں نیچے اسکرین پر جو ای میل آرہی ہے اس پر اپنی رائے بھیج دیں۔

سمے ہوئے جارہا ہے رپورٹ کو چلانے کا تو آئیے اس رپورٹ کو آپ کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

پاکستان ، بھارت دیش کا دشمن ہمیشہ بھارت دیش کے خلاف ہی ساجس تیار کرتا ہے۔آج کی اس رپورٹ میں پاکستان نے کرکٹ کے میدان سے ایک ساجس تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔پاکستان نے اس ساجس کو ” پاکستان پریمیئر لیگ “ کا نام دیا ہے۔یہ آئی پی ایل کی نقل ہے۔پاکستان آئی پی ایل کی نقل کرکے اپنے دیش میں پی پی ایل کی سیریز کروانے کے چکر میں ہے۔پاکستان اس لیگ کو کروانے کے بعد چاہتا ہے کہ اس کے ملک میں دوبارہ انتراشٹریا کرکٹ دوبارہ بحال کردے گا ، لیکن پاکستان صرف اس کے سپنے ہی دیکھ سکتا ہے۔آئی سی سی نے پاکستان میں انتراشٹریا کرکٹ کھیلنے سے مخلف ملکوں کی ٹیموں کو روک رکھا ہے۔پاکستان پی پی ایل میں ٹی ٹونٹی میچ کھیلانے کی خواہش رکھتا ہے۔اس لیگ کو کھیلنے کے لیئے بہت سارے کھلاڑیوں نے حامی بھرلی ہے جوکہ بہت مشہور ہیں جن میں سب سے زیادہ مزے کی بات یہ ہے کہ بھارت دیش کا اپنا کھلاڑی برائن لارا بھی شامل ہے۔کیا پاکستان پی پی ایل کروانے میں کامیاب ہوجائے گا ؟؟؟؟ اس کا جواب تو سمے ہی بتائے گا۔اس رپورٹ میں اتنا ہی کیونکہ اتنے سمے میں اتنا ہی مواد جمع ہوتا ہے۔آخر میں ایک اور بات اگر پاکستان نے پی پی ایل کروادی تو بھارت دیش کی آئی پی ایل کھترے میں پڑ جائے گی جو کہ پہلے ہی پڑ چکی ہے۔پاکستان یہ سیریز کروا کر بھارت دیش پر آتنگ وادی حملہ کرے گا۔اوپر والے سے پراتنا کیجئے کہ یہ سیریز کبھی نہ ہوسکے اور پاکستان میں انتراشٹریا کرکٹ کبھی بحال نہ ہو سکے۔

کیمرا مین اور گرافک ایڈیٹر راج کے ساتھ راج شرف ، راج ٹی وی دھلی

یہ تو ناجرین آپ نے ہمارے رپوٹر کی رپورٹ دیکھی کہ پاکستان بھارت دیش کے خلاف کس طرح ساجس کررہا ہے۔اس بارے میں اپنی رائے جرور دیں۔

دھنیے واد ، ہمارے کھبر ٹیم کو اجازت دیں۔اس پروگرام کے ہوسٹ راج شرف اور کیمرا مین ، ایڈیٹر ، گرافک میکر ، پروڈیوسر اور براڈکاسٹر راج کو اجازت دیں۔پھر ملیں گے اگلے دو گھنٹے بعد تاجہ کھبر کے ساتھ۔

اب دیکھیں پروگرام ” کرائم کیوں ہوتا ہے “ راج شرف کے ساتھ۔

4 تبصرے برائے “دیش کے ایک چینل سے خبر”

  1. عمران اقبال says:

    بهت عمده…

  2. عبدالعزيز افضل says:

    بہترين جی .. مزہ آگيا سچ ..
    ليكن يہ كاپی پيسٹ نہيں ہو رہا ..كوئی طريقہ ہے اس كا … كاپی پيسٹ كا … ؟

    1. کاپی پیسٹ کا آپشن بند ہے تاکہ بلاگ محفوظ رہے ۔ آپ کہاں کاپی کرنا چاہ رہے ہیں ؟؟

تبصرہ کریں