بلاگ نامہ

بلاگ اسپاٹ سانچہ کو اردو میں تبدیل کرنا

اس سلسلے میں بے شمار لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کہ ہم کیسے سانچہ کو اردو میں کریں۔ورڈ پریس میں تو اردو میں کرنا زیادہ مشکل نہیں لیکن بلاگ اسپاٹ کے سانچہ کو اردو میں کرنا تھوڑا مشکل ہے۔آج اس تحریر میں بلاگ اسپاٹ کے سانچے کو اردو میں کرنے کے بارے میں کچھ بیان کیا گیا ہے۔

اردو میں تھیم کا تبادلہ کرنے کے لیئے آپ سب سے پہلے ڈیش بورڈ میں جائیں اس کے بعد Design کے ٹیب میں جائیں اور اب Edit Html پر کلک کریں۔

تھیم کے سانچہ کو تبدیل کرنے کے لیے آپ سب سے پہلے اپنے تھیم کا بیک اپ بنا لیں۔بیک اپ بنانا نہایت ہی آسان ہے،آپ کو اسی صفحہ میں Download Full Template لکھا ہوا نظر آئے گا۔اس پر کلک کریں تو ایک فائل آپ کے کمپیوٹر میں ڈاؤنلوڈ ہونا شروع ہوگی۔

اب اگلے مرحلے کے لیئے آپ کے پاس ایک ایسا سافٹ ویئر موجود ہونا ضروری ہے جس میں آپ xml فائل میں ترمیم آسانی کے ساتھ کرسکیں ، اس سلسلے میں بہترین سافٹ ویئر ہے نوٹ پیڈ پلس پلس۔ڈاؤنلوڈ کے لیئے یہاں کلک کریں۔

اب فائل میں ترمیم شروع کریں۔اس کے لیئے آپ کے کمپیوٹر میں جو فائل محفوظ ہوئی ہے اس فائل کو کاپی کریں اور پھر پیسٹ کردیں اب پیسٹ کی ہوئی فائل میں کام شروع کریں۔

میں نے ایک بلاگ اسپاٹ کا اپنا پہلے سے موجود سانچہ استعمال کیا ہے جس کا نام Ethereal ہے۔

یاد رکھیں آپ کے سانچہ کی سب سے پہلی لائن اس طرح ہونی چاہیئے ۔ اگر آپ کے سانچہ میں پہلی لائن ایسی نہیں تو آپ اس پہلی لائن کو ایسا بنا لیں۔

<?xml version="1.0" encoding="UTF-8" ?>

اب آپ فانٹ کی تبدیلی کریں اس سلسلے میں آپ Font یا bodyfont لکھ کر تلاش کریں تو آپ کو کچھ اس طرح کا کوڈ نظر آئے گا۔

<Variable name="body.font" description="Font" type="font"
default="normal normal 13px Arial, Tahoma, Helvetica, FreeSans, sans-serif" value="normal normal 13px Arial, Tahoma, Helvetica, FreeSans, sans-serif"/>

اب آپ اس کوڈ نیچے والے کوڈ کے مطابق کر دیں۔

<Variable name="body.font" description="Font" type="font"
default="normal normal 13px Jameel Noori Nastaleeq,Alvi Lahori Nastaleeq,Alvi Nastaleeq,Nafees Web Naskh,Urdu Naskh Asiatype,Arial,Tahoma" value="normal normal 13px Jameel Noori Nastaleeq,Alvi Lahori Nastaleeq,Alvi Nastaleeq,Nafees Web Naskh,Urdu Naskh Asiatype,Arial,Tahoma"/>

اب بلاگ کے نام اور عنوانات کی تبدیلی کے لیئے آپ Blog Title لکھ کر تلاش کریں۔تلاش کے بعد آپ کو کچھ اس طرح کا کوڈ نظر آئے گا۔

<Variable name="header.font" description="Font" type="font"
default="normal normal 60px Times, 'Times New Roman', FreeSerif, serif" value="normal normal 60px Times, 'Times New Roman', FreeSerif, serif"/>

اس کوڈ کو آپ نیچے والے کوڈ کی طرح کردیں۔

<Variable name="header.font" description="Font" type="font"
default="normal normal 60px Jameel Noori Nastaleeq,Alvi Lahori Nastaleeq,Alvi Nastaleeq,Nafees Web Naskh,Urdu Naskh Asiatype,Arial,Tahoma" value="normal normal 60px Jameel Noori Nastaleeq,Alvi Lahori Nastaleeq,Alvi Nastaleeq,Nafees Web Naskh,Urdu Naskh Asiatype,Arial,Tahoma"/>

اب ہمیں تحریر کے عنوان کا فانٹ اردو میں کرنا ہے۔اس کے لیئے آپ Post Title لکھ کر تلاش کریں۔اب آپ کو کچھ اس طرح کا کوڈ نظر آئے گا۔

<Variable name="post.title.font" description="Font" type="font"
default="normal normal 24px Times, Times New Roman, serif" value="normal normal 24px Times, Times New Roman, serif"/>

اس کوڈ کے فانٹ کو تبدیل کردیں۔

<Variable name="post.title.font" description="Font" type="font"
default="normal normal 24px Jameel Noori Nastaleeq,Alvi Lahori Nastaleeq,Alvi Nastaleeq,Nafees Web Naskh,Urdu Naskh Asiatype,Arial,Tahoma" value="normal normal 24px Jameel Noori Nastaleeq,Alvi Lahori Nastaleeq,Alvi Nastaleeq,Nafees Web Naskh,Urdu Naskh Asiatype,Arial,Tahoma"/>

اگر میں تمام فیلڈ کو یہاں شامل کردوں تو تحریر کچھ زیادہ ہی بڑھ جائے گی۔لہٰذا آپ تمام فیلڈ یا Values کو ان اردو فانٹ میں تبدیل کرتے جائیں۔

Jameel Noori Nastaleeq,Alvi Lahori Nastaleeq,Alvi Nastaleeq,Nafees Web Naskh,Urdu Naskh Asiatype,Arial,Tahoma

اب ہمیں بلاگ کے سانچہ کو اردو کی طرف موڑنا ہے اس سلسلے میں آپ startSide لکھ کر تلاش کریں۔اب آپ کو کوڈ کچھ اس طرح نظر آئے گا۔

<Variable name="startSide" description="Side where text starts in blog language" type="automatic" default="left" value="left"/>
<Variable name="endSide" description="Side where text ends in blog language" type="automatic" default="right" value="right"/>

اس کوڈ کو آپ نیچے والے کوڈ میں بدل دیں۔

<Variable name="startSide" description="Side where text starts in blog language" type="automatic" default="right" value="right"/>
<Variable name="endSide" description="Side where text ends in blog language" type="automatic" default="left" value="left"/>

اب سانچہ اردو میں نظر آنے لگے گا۔لیکن اب آپ body { لکھ کر تلاش کریں۔ اور body کے اسٹائل میں ان دو لائن کا اضافہ کریں۔

line-height: 1.5em;
direction: rtl;

اب آپ کا سانچہ مکمل اردو میں ہو گیا ہے سوائے widget کی انگریزی اور کچھ دیگر الفاظ کے آپ انہیں بھی بدل دیں۔کیونکہ ان کا تعلق کوئی خاص سانچہ سے نہیں۔اب آپ کا سانچہ مکمل اردو میں ہوگیا ہے۔

9 تبصرے برائے “بلاگ اسپاٹ سانچہ کو اردو میں تبدیل کرنا”

  1. بہت کارآمد پوسٹ ۔۔۔۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس قسم ک کی پوسٹ کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ ہماری معلوماتی اور تنکنیک میں اضافہ ہو سکیں۔
    اس سوال :
    کیا اردو کامنٹ باکس کا کوڈ مل سکتا ہے۔۔ یا بلاگر پر اردو کامنٹ باکس کس طرح بنایا جا سکتا ہے۔

  2. بہت اچھا کررہے ہیں آپ اللہ آپ کو جزاء دے

  3. حسن says:

    السلام علیکم بلال بھائی
    کیا یہ ممکن ہے کہ ہم بلاگر کے کسی بھی فری تھیم میں یہ کام کرسکتے ہیں۔ یا اس میں مشکل ہوتا ہے؟؟

    مثلآ میری نظر سے یہ ویب سا ئٹ گزری ہے، جس میں بلاگر کےبے شمار تھیم موجود ہیں، کیا ان کو بھی اسی طرح اردو کے قالب میں ڈھالا جا سکتا ہے؟؟؟
    http://www.deluxetemplates.net/

    جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔

    1. وعلیکم السلام حسن بھائی !
      جی بلکل جناب ! آپ ہر اس تھیم کو اردو قالب میں ڈھال سکتے ہیں جو مفت ہو یا آپ کے پاس اس کا لائسنس موجود ہو۔لیکن اوپر جو طریقہ ہے وہ طریقہ ایک بنیادی طریقہ ہے ، تھیم جتنی اچھی ہوگی اس میں آپ کو اتنی تبدیلیاں کرنی پڑیں گی ۔ لیکن بلاگر تھیم کو اردو میں کرنا بہت آسان کام ہے۔

  4. بہت اعلا!
    ذرا یہ بھی بتا دو کہ پوسٹ کے عنوان کا فانٹ سائز اورalignment تبدیل کرنے کے لئے کہاں تحریف کرنی پڑے گی؟؟

    1. یہ تھیم دیکھ کر ہی صحیح بتایا جاسکتا ہے ۔

  5. السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
    جناب
    کسی سانچہ میں اردو ایڈیٹر کیسے لگائیں؟
    اگر ممکن ہو تو HTML Code اور اسے کہاں لگایا جائے اس کی تفصیل سے آگاہ کیجیئے۔نوازش ہوگی۔

    1. وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ
      آپ اس لنک پر جاکر اردو ایڈیٹر شامل کرنے کا طریقہ حاصل کرسکتے ہیں۔

تبصرہ کریں