بلاگ نامہ

ورڈپریس میں تاریخ اردو میں تبدیل کریں

اگر آپ اردو بلاگ لکھتے ہیں اور آپ کا بلاگ آپ کی ذاتی ہوسٹنگ پر ورڈپریس پر موجود ہے تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ تحاریر پر موجود تاریخ انگریزی زبان میں نظر آتی ہے جوکہ کچھ حد تک عجیب محسوس ہوتی ہے اور زیادہ تر بلاگ کی تھیم کی خوبصورتی کو خراب کرنے کا بھی باعث بنتی ہے۔ ورڈپریس میں تاریخ انگریزی زبان میں پہلے سے ہوتی ہے یعنی کہ کوڈنگ میں انگریزی زبان میں شامل کی گئی ہوتی ہے جسے اگر آپ تبدیل کرنا چاہیں تو آپ کو ورڈپریس کی فائلز میں تبدیلی کرنی ہوگی لیکن یہ عمل ایک عام انسان جسے پی ایچ پی وغیرہ کا علم نہ ہو تو تھوڑا مشکل ہے۔ اس کے علاوہ جب آپ ورڈپریس کو اپڈیٹ کریں گے تازہ ورژن پر تو آپ کی تبدیل کی گئی فائل متاثر ہوسکتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیئے ایک آسان حل ہے کہ آپ ورڈپریس میں موجود پلگ ان کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پلگ ان انسٹال کرکے تاریخ کو تبدیل کرلیں تاکہ ورڈپریس کے تازہ ورژن پر اپڈیٹ کرنے کے باوجود سب کچھ ٹھیک رہے اور تاریخ بھی اردو میں رہے۔

تاریخ تبدیل کرنے کا سب سے بہترین اور آسان پلگ ان Change Date Language ہے۔ انسٹال کرنے کا طریقہ اس طرح سے ہے کہ آپ پہلے ورڈپریس کے ایڈمن ڈیش بورڈ پر لاگ ان ہوں اس کے بعد سائیڈ بار میں موجود آپشن میں سے پلگ انز پر ماوس لے کرجائیں اور پھر Add New پر کلک کردیں۔

اس کے بعد آپ سرچ پلگ ان میں Change Date Language English speakers لکھ کر سرچ کریں۔

اس کے بعد آپ نیچے اسکرین شاٹ دیکھتے ہوئے پلگ ان کو تلاش کرلیں عام طور پر یہ پہلا ہی ہوگا اور پھر Install Now پر کلک کردیں اور انسٹال کرلیں اس کے بعد اسے ایکٹیو کرلیں۔ میں نے پہلے سے انسٹال کیا ہوا ہے تو اس لیئے Install Now کی جگہ Installed لکھا نظر آرہا ہے۔

اسٹال کرنے کے بعد آپ ڈیش بورڈ کے سائیڈ بار میں Settings پر ماوس لے کرجائیں اور CDL EN پر کلک کردیں۔

کلک کرنے کے بعد سیٹنگز کا پیج سامنے آئے گا یہاں آپ کو اردو میں ماہ اور دن کے نام لکھنے ہوں گے جیسا کہ نیچے اسکرین شاٹ میں نظرآرہے ہیں۔

آپ کی آسانی کے لیئے نیچے اردو میں ماہ اور دن کے نام لکھ دیئے ہیں اور اسی ترتیب سے آپ کاپی پیسٹ کرتے جائیں۔

جنوری,فروری,مارچ,اپریل,مئی,جون,جولائی,اگست,ستمبر,اکتوبر,نومبر,دسمبر

جنوری,فروری,مارچ,اپریل,مئی,جون,جولائی,اگست,ستمبر,اکتوبر,نومبر,دسمبر

پیر,منگل,بدھ,جمعرات,جمعہ,ہفتہ,اتوار

پیر,منگل,بدھ,جمعرات,جمعہ,ہفتہ,اتوار

کاپی پیسٹ کرنے کے بعد Save کے بٹن پر کلک کریں اور پھر اپنا بلاگ وزٹ کریں تاریخ اردو میں نظر ائے گی۔

تبصرہ کریں