بلاگ نامہ

زمرہ: خبر کی دنیا

ڈاکٹر صاحبہ نہیں یہ غلط ہے

ڈاکٹر عنیقہ ناز اردو بلاگستان کی وہ باہمت خاتون تھیں جو اپنی بات پر ڈٹ کر مقابلہ کرتی تھیں۔ان سے زیادہ تر اردو بلاگرز نظریاتی اختلاف رکھتے تھے۔جن میں ان سے اختلاف رکھنے والا ایک شخص میں بھی تھا۔کئی دفعہ ان کے ساتھ کسی معاملہ کو لیکر بحث ہوجاتی تھی،اور یہ بحث تو ہر دوسرے دن کسی نہ کسی کے ساتھ جاری رہتی تھی۔اس طرح وہ ہمیشہ میری فیس بک وال پر ہی نظر آتی رہتی تھیں،کبھی وہ اپنی بیٹی ( مشعل ) کے بارے میں لکھتیں ، تو کبھی مشعل کے اسکول فنکشن کے بارے میں لکھتیں۔کبھی وہ قرآنی آیات پوسٹ کرتیں تو کبھی اپنے خیالات ، لیکن ان کے اسٹیٹس میں سب سے زیادہ ذکر ان کی بیٹی مشعل کا ہوتا تھا ، مشعل کو اسکول لے جاتے ہوئے یا اسکول سے گھر لاتے ہوئے جو جو واقعات پیش آتے تھے ان کے اسٹیٹس میں ان واقعات کا ذکر ہوتا تھا۔لیکن پچھلے دو دن سے ان کا کوئی اسٹیٹس موصول نہیں ہوا۔پھر میں نے جاننے کی کوشش کی تو کل معلوم ہوا کہ ان کا انتقال ہوچکا ہے ، انتقال کی وجہ جاننا چاہی تو معلوم ہوا کہ مشعل کو اسکول سے گھر لاتے ہوئے روڈ ایکسیڈنٹ ہوا… مزید پڑھیں »

کراچی میں پیش آنے والا خوفناک حادثہ

گزشتہ چند روز پہلے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری بنام ” علی انٹرپرائز گارمنٹ فیکٹری “ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، اور دیکھتے ہی دیکھتے تقریباً تین سو سے زائد افراد شہید ہوگئے ۔ ان شہیدوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ اس فیکٹری میں کپڑا ، دھاگہ اور دیگر سامان خود ہی تیار کیا جاتا تھا ۔ تین منزلہ فیکٹری میں ایک ہی دروازہ تھا باہر جانے کے لیئے اور اسے مالکان کی جانب سے بند کردیا گیا تھا ، جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ تنخواہ تقسیم کرنے کا دن تھا اور اس ڈر سے کہ تنخواہ چوری نہ ہوجائے ، دروازہ کو بند کردیا گیا تھا ۔ کچھ مزید سننے کو یہ ملا ہے کہ ایک جگہ اور بھی تھی فیکٹری سے باہر جانے کی لیکن وہاں پر آگ نے قبضہ کر رکھا تھا ۔ دوسرا غضب یہ تھا کہ فیکٹری کی کھڑکیوں کے آگے لوہے کی ” گرل “ لگائی گئی تھی ، اگر یہ ” گرل “ نہ ہوتی تو کئی لوگوں کی جان بچ سکتی تھی ۔ مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شروع میں بھیجے جانے والے فائر فائیٹرز کی زیادہ تر… مزید پڑھیں »

مائیکروفون اور اسکرین والی عینک

جیمز بانڈ کی جانب سے دکھائی جانے والی فلموں میں تمام چیزیں اب آہستہ آہستہ حقیقت میں تبدیل ہوتی جارہی ہیں۔اسی سلسلے میں گوگل نے ایک ایسا چشمہ تیار کرنے کا ارادہ کیا ہے جس میں ایک ڈیوائس نصب کی جائے گی جس کے ذریعے مختلف کام لیئے جاسکیں گے۔ گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان معلومات کو ابھی شائع کرنے کا مقصد لوگوں کی رائے اور مفید مشورے حاصل کرنا ہے۔ اس چشمے پر جاری کی گئی ایک ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ صارفین کو اس چشمہ کے ذریعے چودہ سہولیات میسر ہوں گی ، جن میں موسم ، پرانی ملاقاتوں کی یاد دہانی اور مقامات وغیرہ کے بارے میں معلومات مل سکیں گیں۔ اس چشمہ پر بنائی جانے والی ویڈیو فلم میں دکھایا گیا ہےکہ جب ایک چشمہ استعمال کرنے والا کھڑکی سے باہر دیکھتا ہے تو اسے خبر دار کیا جاتا ہے کہ بارش میں 10 فیصد امکانات ہیں اور جب وہ دیواز کی جانب دیکھتا ہے تو اسے اپنی ایک پرانی ملاقات یاد آتی ہے۔ اس چمشہ کے متعلق کافی باتیں سننے کے مل رہی تھیں لیکن اب گوگل کے اعلان کے بعد یہ بات واضح نظر آتی ہے کہ گوگل… مزید پڑھیں »

عمران خان کا جلسہ کراچی میں

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کل ہونے والے تحریک انساف کے جلسے کی چیدہ چیدہ جمع کی ہوئی خبریں ملاحظہ فرمائیں ۔ یاد رہے کہ یہ جلسہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہوا تھا۔ سب سے پہلی خبر :- جلسے کے باہر کھڑی ایک گاڑی میں پراسرار انداز سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فائیر برگیڈ کے عملے کو طلب کیا گیا، عملا دیر سے پہنچا لیکن آگ پر قابو پالیا ۔ بعد میں پولیس سے یہ معلوم ہوا کہ یہ گاڑی تحریک انساف بلوچستان کے جوائنٹ سیکریٹری صدیق یوسف کی تھی۔ جلسے میں دیئے جانے والے عمران خان کے قابل غور بیانات :- کامیابی صرف اللہ دیتا ہے ، عمران خان میاں نواز شریف نے کہا ہے مجھ سے دس اوور کا کھیل کھیلو میرے ساتھ ، عمران خان میں میاں صاحب کا یہ چیلنج قبول کرتا ہوں ، عمران خان میاں صاحب جلدی کریں ایسا نہ ہو پھر کھیلنے کے لیئے ٹیم ہی نہ ملے ، عمران خان مجھے جاوید ہاشمی کی ایک چیز سب سے زیادہ پسند ہے اور وہ ہے ان کی بہادری ہے ، عمران خان سردار آصف علی نے فون کر کے کہا کہ میں تحریک انساف میں شامل ہو رہا… مزید پڑھیں »