بلاگ نامہ

زمرہ: پلگ انز

ورڈپریس میں تاریخ اردو میں تبدیل کریں

اگر آپ اردو بلاگ لکھتے ہیں اور آپ کا بلاگ آپ کی ذاتی ہوسٹنگ پر ورڈپریس پر موجود ہے تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ تحاریر پر موجود تاریخ انگریزی زبان میں نظر آتی ہے جوکہ کچھ حد تک عجیب محسوس ہوتی ہے اور زیادہ تر بلاگ کی تھیم کی خوبصورتی کو خراب کرنے کا بھی باعث بنتی ہے۔ ورڈپریس میں تاریخ انگریزی زبان میں پہلے سے ہوتی ہے یعنی کہ کوڈنگ میں انگریزی زبان میں شامل کی گئی ہوتی ہے جسے اگر آپ تبدیل کرنا چاہیں تو آپ کو ورڈپریس کی فائلز میں تبدیلی کرنی ہوگی لیکن یہ عمل ایک عام انسان جسے پی ایچ پی وغیرہ کا علم نہ ہو تو تھوڑا مشکل ہے۔ اس کے علاوہ جب آپ ورڈپریس کو اپڈیٹ کریں گے تازہ ورژن پر تو آپ کی تبدیل کی گئی فائل متاثر ہوسکتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیئے ایک آسان حل ہے کہ آپ ورڈپریس میں موجود پلگ ان کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پلگ ان انسٹال کرکے تاریخ کو تبدیل کرلیں تاکہ ورڈپریس کے تازہ ورژن پر اپڈیٹ کرنے کے باوجود سب کچھ ٹھیک رہے اور تاریخ بھی اردو میں رہے۔ تاریخ تبدیل کرنے کا سب سے بہترین اور آسان پلگ ان… مزید پڑھیں »

سماجی روابط پر تحاریر شیئر کرنے کے پلگ انز

سوشل نیٹ ورکس ایک ایسا رابطہ ہے جو آپ کی تحاریر یا کسی چیز کو مشہور کروانے میں معاون ہے۔اگر آپ نے اپنی تحاریر اور صفحات یا ویب سائٹ / بلاگ میں ان روابط پر تحریر شیئر کرنے کا لنک نہیں دیا ہے تو اس سے آپ کو اس صورت میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے جب آپ کے بلاگ پر ٹریفک زیادہ نہ ہو۔سوشل نیٹ ورکس جسے اردو زبان میں سماجی روابط کہا جاتا ہے ، کسی  ویب سائٹ یا بلاگ کی ترقی کا باعث بھی بنتے ہیں۔سماجی روابط میں مشہور نیٹ ورکس مندرجہ ذیل ہیں :- فیس بک ، ٹویٹر ، ڈگ اور ٹیکنوراٹی۔ ۔اس تحریر میں آپ کو ورڈپریس کے تحریر شیئر کرنے والے پلگ انز کے بارے میں کچھ معلومات ملیں گی۔اس تحریر میں آپ کو صرف نام اور کچھ پلگ انز کے اسکرین شاٹ ہی ملیں گے۔کیوں کہ تمام شوشل پلگ انز ایک ہی جیسا کام کرتے ہیں۔بس اسٹائل وغیرہ کا فرق ہوتا ہے۔ 1:- Sociable 2:- Add this 3:- ShareThis 4:- Tell a Friend 5:- SocioFluid 6:- Social Dropdown امید ہے یہ 6 پلگ انز آپ کی مدد کریں گے۔

10 بہترین پلگ ان برائے نظام تبصرہ

میری کوشش رہے گی کہ جیسے جیسے مجھے بہترین پلگ انز کے بارے میں معلوم ہوتا جائے گا میں ان کے بارے میں آپ کو آگاہ کرتا رہوں گا۔آج میں نے تبصرہ کرنے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیئے 10 بہترین پلگ انز کا انتخاب کیا ہے،اور ان کے بارے میں کچھ مختصر خصوصیات بیان کی ہیں۔ 1:- WP AJAX EDIT COMMENTS یہ پلگ ان بلاگ/ویب سائٹ کے ایڈمن اور یوزر کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ تحریر کے اوپر ہی اپنے تبصروں میں ترمیم کر سکتا ہے۔اس پلگ ان کے ذریعے آپ محدود وقت میں ہی تبصروں میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ 2:- GD STAR RATING یہ پلگ ان آپ کو اپنی تحاریر اور ان پر ہونے والے تبصروں پر اسٹار ریٹنگ لگانے کے لیے نہایت ہی بہترین اور مفید ہے۔اس کے ذریعے کسی بھی تبصرہ و تحریر کو ریٹنگ دی جا سکتی ہے۔ 3:- SI CAPTCHA ANTI-SPAM یہ پلگ ان آپ کی ویب سائٹ/بلاگ کی سیکورٹی کی حفاظت میں معاون ہے۔اس کے ذریعے آپ تبصرہ فارم کے علاوہ ویب سائٹ پر موجود کسی بھی فارم میں داخل کر سکتے ہیں۔مثلاً رجسٹریشن فارم،تحریر جمع کروانے کا فارم،رابطہ کرنے کا فارم،لاگ ان ہونے کا فارم غرض کسی… مزید پڑھیں »

ورڈ پریس کی انسٹالیشن کے بعد ضروری پلگ انز

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ورڈ پریس انٹر نیٹ کی دنیا میں ایک واحد بہترین پلیٹ فارم ہے ، جو کسی بھی پروجیکٹ کے لیئے نہایت ہی مفید ہے ، ورڈ پریس کو انسٹال کرنے کے بعد آپ کو چند ضروری پلگ ان اپنے بلاگ یا ویب سائٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیئے ضروری ہوتے ہیں۔ہم نے ان پلگ انز کی ایک لسٹ ترتیب دی ہے جو امید ہے آپ کے لیئے موزوں ہو گی۔ 1- Akismet پلگ ان یہ پلگ ان کمنٹ ( تبصروں ) کے نظام کے لیئے نہایت ہی بہترین ہے۔اس پلگ ان کو انسٹال کرنے کے بعد آپ کو یہ فائدہ پہنچتا ہے کہ آپ کی تحاریر پر ہونے والے Spam تبصروں سے حفاظت رہتی ہے۔پلگ ان کے شروع میں انسٹال کرنے سے آپ کی تحریروں پر ہونے والے چند تبصرے بھی Spam قرار دے دئے جاتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ پلگ ان بلکل صحیح کام کرتاہے۔ 2- All in One SEO پلگ ان یہ پلگ ان آپ کے ورڈ پریس بلاگ ویب سائٹ کو سرچ انجن فرینڈلی بنانے میں مدد دیتا ہے۔آپ کی تحریروں کو سرچ انجن میں میں شامل کرنے کے لیئے یہ پلگ ان بہترین ہے۔ 3- گوگل xml… مزید پڑھیں »