بلاگ نامہ

زمرہ: ویب سائٹس/بلاگز کا جائزہ

آئی ٹی نامہ پر ایک نظر

انٹرنیٹ پر ٹیکنالوجی سے متعلق بے شمار بلاگ اور ویب سائٹس موجود ہیں، لیکن ان کی زیادہ تعداد انگریزی زبان میں ہے۔ اور بات پھر بات وہیں آتی ہے کہ کسی دوسری زبان میں جو بات سمجھائی جائے وہ سب کو سمجھ نہیں آسکتی جبکہ قومی زبان میں جو بات سمجھائی جائے تو وہ سب کو سمجھ آتی ہے۔ اسی لیئے ارد زبان میں ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات اور خبروں کے لیئے آئی ٹی نامہ بلاگ اردو بلاگستان کی دنیا میں موجود ہے۔ آئی ٹی نامہ نے اپنے قیام کے پہلے سال میں ہی سوشل میڈیا پر اچھی خاصی مقبولیت حاصل کرلی جس نے بلاگ کے بانی کو مزید کچھ کرنے کے لیئے مجبور کردیا ( ورنہ بانی کا ارادہ تو جو ہے جیسا ہے ویسا ہی چھوڑ دو پر عمل کرنے کا تھا 🙂 )۔ آئی ٹی نامہ کی مقبولیت کے بعد محمد زہیر چوہان ( بانی و منتظم ) نے آئی ٹی نامہ کو مزید بہتر بنایا ، ساتھ ہی ساتھ ٹالک فورم کا آغاز بھی کیا ، جہاں پر ٹیکنالوجی سے متعلق مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔ آئی ٹی نامہ کا بہترین سلسلہ ریویوز کا ہے جوکہ بہت سست رفتار ہے لیکن اسے جاری رہنا… مزید پڑھیں »

کرک نامہ کا ایک جائزہ

کرک نامہ ایک ایسا بلاگ ہے جوکرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کو مکمل اردو زبان میں کرکٹ کی دنیا سے معلومات پہنچاتا ہے۔ کرک نامہ کس طرح وجود میں آیا ؟ اس کا جواب بقول فہدکیہر( ابوشامل ) کے کہ یہ ان کا ایک خواب تھا۔ جو کہ محمد اسد ( بلاعنوان ) کے ساتھ مل کر شرمندۂ تعبیر ہوا۔ کرک نامہ 1 جنوری 2011 کو لانچ کیا گیا۔ اور اسی سال ورلڈ کپ 2011 بھی شروع ہوگیا۔ کرک نامہ نے اس ورلڈ کپ کو بہت اچھے طریقے سے کوریج دی۔ اسی طرح کرک نامہ کامیابی سے چلتے چلتے 1 جنوری 2012 کو ایک سال کا ہوگیا۔ اس عرصہ میں کرک نامہ کو کافی چیلنج پیش آئے جن میں سے کرک نامہ کی تحاریر کا دیگر جگہوں پر کاپی پیسٹ ہونا سب سے بڑا مشکل چیلنج تھا۔ خیر اس کی پرواہ کیئے بغیر کرک نامہ کی انتظامیہ نے اچھے انداز اپنے کام کا سلسلہ جاری رکھا۔ اور پھر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2012 کو بھی کرک نامہ نے بھر پور انداز میں کوریج دی۔ اور ہر میچ کی اپڈیٹس اپنے قارئین تک پہنچانے کا کام جاری رکھا۔ اس کاوش پر کرک نامہ کی انتظامیہ کو بلاگستان کے ساتھیوں نے… مزید پڑھیں »