بلاگ نامہ

زمرہ: متفرق

بچپن سے جوانی تک کے روزے

جیسا کہ اردو بلاگستان میں ایک پرانی روایت کسی ایک موضوع پر مشترکہ انداز میں لکھنا یعنی موضوع پر لکھنے کے بعد دوسروں کو دعوت دینا ٹیگ کرکے کہ وہ بھی اس موضوع پر لکھیں کا آغاز اس رمضان المبارک بہت ہی شاندار انداز میں ہوچکا ہے اور اب تک بہت سارے بلاگرز اس پر لکھ بھی چکے ہیں۔ اسی سلسلہ میں میں نے سوچ ہی لیا آخر کہ رمضان ختم ہونے سے پہلے ایک عدد تحریر لکھ دینی چاہیئے تاکہ بلاگر کا درجہ برقرار رہے 🙂 ۔ میرا بچپن نہ تو زیادہ پرانا ہے اور نہ ہی زیادہ نیا یہ کوئی تقریبا 10 سے 11 سال پہلے کی بات ہے کہ جب میں نے باقاعدہ پہلا روزہ رکھا تھا۔ گوکہ اس بارے میں مجھے بہت زیادہ یاد نہیں مگر اتنا ضرور یاد ہے کہ وہ روزہ بہت تکلیف میں رکھا تھا جس کی بنیادی وجہ اس وقت مشرف دور میں ہونے والی شدید قسم کی لوڈشیڈنگ تھی۔ اس سے پہلے چڑی روزے 4 یا 5 پانچ سال کی عمر سے رکھنے شروع کردیئے تھے۔ اسی چڑی روزوں نے مجھے ایک بہت اچھی عادت دی تھی کہ میں روزے داروں کے سامنے نہ کچھ کھاتا تھا نہ پیتا تھا اسی… مزید پڑھیں »

فلم پی کے اور بھگوان

آج پورے ایک سال ایک ماہ اور 13 دن بعد کچھ اپنے بلاگ پر لکھنے کو جی چاہا تو سوچا تھوڑا بہت آج کل جاری بحث فلم پی کے پر ہی لکھ دیا جائے۔ فلم پی کے ایک ہندی فلم ہے جس کا موضوع ہندی سینما کی روٹین فلموں سے کہیں زیادہ مختلف ہے۔ یہاں پی کے سے مراد پاکستان نہیں گوکہ اس فلم میں پاکستان کا بھی ذکر ہے اور یہ ذکر اچھے اور مثبت انداز میں ہے بلکہ ایسا شخص ہے جو شراب پیتا ہو لیکن اس فلم میں پی کے پان تو ضرور کھاتا ہے لیکن پیتا نہیں ہے مگر پھر بھی اسے ہر کوئی پی کے نام سے پکارتا ہے اور پھر یہی نام فلم کے مرکزی کردار کا اختتام تک رہتا ہے۔ فلم کوڈائریکٹ کیا ہے راج کمار ہیرانی نے اور مرکزی کردار پی کے ادا کیا ہے عامر خان نے۔ یہاں یہ بات یقین اور دعوے سے کہی جاسکتی ہے کہ اگر اس کردار کو عامر خان کے علاوہ کوئی کرتا تو شاید فلم کامیاب نہ ہوپاتی۔ فلمی دنیا میں کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو کسی ایک اداکار پر مکمل پورے اترتے ہیں، عامر خان نے پی کے کے کردار کو نہایت ہی… مزید پڑھیں »

اردو بلاگ پر قارئین کم کیوں ؟ – آخری حصہ

اسی سلسلے کی پہلی تحریر ” اردو بلاگ پر قارئین کم کیوں ؟ “ میں قارئین کم ہونے کی چند وجوہات پر ذکر کیا تھا ، آج اس تحریر میں ان مسائل کے حل کے بارے میں تحریر کررہا ہوں۔ ان مسائل کا حل ان مسائل کا حل ایک اہم چیز ہے۔اس سلسلے میں ایک جگہ مخصوص کی جانی چاہیئے جہاں ان مسائل کےحل کو پیش کیا جائے۔اس کے علاوہ میری ایک تجویز ہے کہ اردو بلاگستان کے لیئے ایک ویب تھانہ مقرر کیا جائے جہاں اردو بلاگر اپنی شایت درج کرے اس کے بعد ویب تھانہ جو سزا دے وہ ماننا لازم ہو لیکن اس سزا کے خلاف اپیل کرنے کی اجازت بھی دی جائے۔اس طرح اردو بلاگ کاپی پیسٹ سے محفوظ رہ سکیں گے۔اس کے علاوہ ان مسائل کے چند حل یہ بھی ہوسکتے ہیں۔ دیگر لوگوں کو بتانا اچھا مواد شامل کرنا بلاگ اسپاٹ کے لیئے ایک مشورہ مختلف سافٹ ویئر کے ٹیٹوریل شائع کرنا اختلافات کو ختم کرنا ایک دوسرے کے کام کو سراہنا اپنے بلاگ سے دیگر بلاگ کو لنک دینا دیگر لوگوں کو بتانا آپ اپنے دوست احباب اور دیگر افراد وغیرہ کو اردو بلاگنگ کے بارے میں آگاہ کریں انہیں یہ بتائیں کہ… مزید پڑھیں »

اردو بلاگ پر قارئین کم کیوں ؟ – حصہ اول

مجھے ایک تحریر پڑھنے کا اتفاق ہوا جس کا نام ” اردو بلاگوں کے تھوڑے قارئین کی وجوہات “ ہے۔یہ تحریر م بلال م کی تحریر کردہ ہے۔ اس تحریر کے آخری حصہ میں انہوں نے ایک سوال پوچھا کہ ” آپ کی نظر میں اردو بلاگوں کے قارئین کم ہونے کی وجوہات کیا ہیں اور ان کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے ؟ “۔اس سوال کے جواب کے لیئے انہوں نے ایک دو یا تین بلاگ کے بجائے مکمل اردو بلاگستان کو ٹیگ کرڈالا شاید یہی وجہ ہے کہ کسی نے توجہ کچھ خاص نہیں دی۔ اب آتے ہیں اس سوال کے جواب پر۔ قارئین کم ہونے کی وجوہات قارئین ایک ایسی چیز ہیں جو اگر کسی ویب سائٹ ، بلاگ یا کسی اخبار وغیرہ کے کم ہوں یا نہ ہونے کے برابر ہوں تو وہ ویب سائٹ ، بلاگ یا اخبار بلکل پیچھے ہوجاتا ہے۔آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ اردو بلاگ پر قارئین کی تعداد کم ہے خاص طور پر نئے آنے والے بلاگ پر۔جبکہ انگریزی یا دیگربین الاقوامی زبانوں کے بلاگ پر قارئین کی تعداد بے شمار ہوتی ہے۔جس کا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے کہ جب آپ کوئی تحریر لکھ کر شائع کرتے… مزید پڑھیں »

مائیکروفون اور اسکرین والی عینک

جیمز بانڈ کی جانب سے دکھائی جانے والی فلموں میں تمام چیزیں اب آہستہ آہستہ حقیقت میں تبدیل ہوتی جارہی ہیں۔اسی سلسلے میں گوگل نے ایک ایسا چشمہ تیار کرنے کا ارادہ کیا ہے جس میں ایک ڈیوائس نصب کی جائے گی جس کے ذریعے مختلف کام لیئے جاسکیں گے۔ گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان معلومات کو ابھی شائع کرنے کا مقصد لوگوں کی رائے اور مفید مشورے حاصل کرنا ہے۔ اس چشمے پر جاری کی گئی ایک ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ صارفین کو اس چشمہ کے ذریعے چودہ سہولیات میسر ہوں گی ، جن میں موسم ، پرانی ملاقاتوں کی یاد دہانی اور مقامات وغیرہ کے بارے میں معلومات مل سکیں گیں۔ اس چشمہ پر بنائی جانے والی ویڈیو فلم میں دکھایا گیا ہےکہ جب ایک چشمہ استعمال کرنے والا کھڑکی سے باہر دیکھتا ہے تو اسے خبر دار کیا جاتا ہے کہ بارش میں 10 فیصد امکانات ہیں اور جب وہ دیواز کی جانب دیکھتا ہے تو اسے اپنی ایک پرانی ملاقات یاد آتی ہے۔ اس چمشہ کے متعلق کافی باتیں سننے کے مل رہی تھیں لیکن اب گوگل کے اعلان کے بعد یہ بات واضح نظر آتی ہے کہ گوگل… مزید پڑھیں »

اہم اعلان

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کئی دن کی غیر حاصر رہنے کی وجہ تھی کہ میں اس سوچ میں پڑا تھا کہ کیا کروں بلاگ کے کھلنے میں زیادہ تر لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے ، تو میں آخر کار اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہوسٹنگ کو تبدیل کر لوں اسی ڈومین کے ساتھ ، کیوں کہ انٹر نیٹ پر مفتہ چیزیں حاصل کرنا میرا شوق بھی ہے اور یہ کام بہتر بھی ہے کہ جب کوئی چیز مفت ہاتھ آرہی ہو تو اسے جانے کیوں دیا جائے۔ اس لیئے آپ سے معذرت ہے کہ اگر آپ کو 1 سے 2 دن میں میرے بلاگ پر آنے میں دشواری ہو رہی ہو تو سمجھ لیجیئے گا کہ ہوسٹنگ پر منتقل ہونے کا عمل جا ری ہے۔ اللہ حافط و ناصر فی امان اللہ

عید مبارک

میری یعنی محمد بلال خان کی طرف سے تمام عالم اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔اللہ آپ کو اس عید پر ڈھیروں خوشیاں عطا کرے۔آمین

فیس بک سے وابستگی

فیس بک سے میری وابستگی کو ایک سال ہونے کو ہے ،پہلے پہل جب میں نے فیس بک اکاؤنٹ بنانے کا سوچا تو اس دوران خاکوں اور گستاخی کا معاملہ اٹھا جس کے بعد میں نے اکاؤنٹ بنانے کا ارادہ ترک کردیا۔لیکن مجھے پھر نومبر 2010 میں فیس بک استعمال کرنے کی سوجھی اس لیئے میں نے اکاؤنٹ بنا ہی ڈالا،مجھے فیس بک اس وقت استعمال کرنا تو آتی ہی نہیں تھی اس لیئے میں فیس بک کے ہر آپشن میں ”گھسنے“ کوشش کرتا ۔میں نے فیس بک دو ہی ہفتوںمیں کھنگال کر سیکھ لیا اور اچھے دوستوں کی تلاش شروع کردی،مجھے اچھے دوست ہی ملے تقریباً لہٰذا میرے پاس اچھی پوسٹ آنے لگیں۔اور اس کے ساتھ ساتھ دوست بھی آنے لگے جس کے بعد میرا یہ سفر ابھی تک جاری ہے۔اور پتہ نہیں کب تک جاری رہے گا۔ فیس بک سے ایک سال کی وابستگی کے دوران میرے پاس ایسی اچھی وال پوسٹس بھی آئیں جنھوں نے میری معلومات میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔اس کے ساتھ دینی فائدہ کی تحریریں بھی ملیں اور دنیا وی فائدے کی تحریریں بھی موصول ہوئیں۔اس کے علاوہ میرے پاس امید بحال کرنے والی ویڈیوز بھی آئیں۔جنہیں دیکھ کر ایک الگ سی امید دل… مزید پڑھیں »

میری پہلی تحریر

آج بتاریخ 21 اکتوبر 2011 بروز جمعۃالمبارک میں اردو میں بلاگنگ کا آغاز کررہا ہوں۔جس میں میں اپنی تحریریں معلومات طنزومزاح اور بہت کچھ شائع کروں گا۔ مجھے بھی بلاگنگ کا شوق ہوا مختلف بلاگرز کو دیکھ کر،اللہ کا شکر ہے کے مجھے اچھے الفاط میں لکھنا آتا ہے،اس  خوبی پر میں اللہ کا شکرگزار ہوں۔ اللہ سے کامیابی کی دعا ہے آپ سے رائے کی توقع ہے کیوں کہ کوئی بھی بلاگر بغیر رائے کے نا مکمل ہوتا ہے اور نا امید ہوتا جاتا ہے اپنا بلاگنگ کا فن بھی کھو دیتا ہے۔