بلاگ نامہ

زمرہ: انٹرنیٹ

فائیور – انٹرنیٹ سے کمائی کا بہترین ذریعہ

انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے یقیناً آپ سوچتے ہوں گے کہ کیا ہی اچھا ہو اگر انٹرنیٹ کے ذریعے کچھ خرچہ بھی نکل جائے، اس خرچہ کی خاطر آپ مختلف جگہوں پر اپنا وقت ضائع بھی کرچکے ہوں گے جن میں پی ٹی سی سائٹس شامل ہوں گی جن پر آپ مہینہ محنت کریں تو 2 سموسے خرید سکیں گے۔ گوکہ ہر شخص جو انٹرنیٹ سے کماتا ہے اس کا آغاز انہی ویب سائٹس سے ہوتا ہے لیکن اب دور بدل چکا ہے تو ضروری ہے کہ آپ ان سے کچھ اوپر کا سوچیں۔ آپ جب اس سے آگے سوچیں گے تو لازمی آپ کے ذہن میں یہ سوال آئے گا کہ میں دیگر کام کے لیئے آڈر کہاں سے لاؤں یا پراجیکٹس کہاں سے ملیں گے وغیرہ وغیرہ۔ اگر تو آپ میری مانیں تو فائیور ایک بہترین حل ہے ان تمام پریشانیوں کا، نہ تو آپ کو کسی قسم کی انوسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے نہ ہی دیگر پریشانیاں پالنے کی ضروت ہے۔ ضرورت صرف اس چیز کی ہے کہ آپ کو کچھ نا کچھ لازمی آتا ہو۔ اگر آپ کچھ نہیں جانتے تو پہلے کچھ سیکھیں پھر کمائی پرزور دیں۔ فائیور کیا ہے ؟ فائیور ایک ایسی آن لائن… مزید پڑھیں »

انٹرنیٹ سے پیسہ کمانا فراڈ اور حقیقت

آپ نے بہت جگہ پڑھا ہوگا کہ انٹرنیٹ سے پیسہ کمانا خواب نہیں رہا بلکہ آپ بھی اب کماسکتے ہیں گھر بیٹھے اپنے کمپیوٹر سے کسی بھی وقت کچھ گھنٹے صرف کرکے، لیکن یہ بات کرنا تو بہت آسان ہے جبکہ کمانا آسان نہیں ہے، اس کے لیئے آپ کو بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ لوگ آپ کو باآسانی لالچ میں لاکر آپ کو لوٹ لیتے ہیں اور آپ کو حقیقت اس وقت معلوم ہوتی ہے جب وہ لوگ رابطہ کرنے پر یہ کہتے ہیں آپ کون ہیں ؟۔ آج کل کچھ لوگ اسی طرح کے کام کررہے ہیں مختلف فورمز ، سوشل نیٹ ورکس وغیرہ پر کچھ اس طرح کے جملے وغیرہ پوسٹ کرتے ہیں جیسے ، ہم آپ کو امیر بنادیں گے ہم سے رابطہ کریں ، جب کراچی میں بیٹھا 12 سال کا بچہ روزانہ انٹرنیٹ سے 40 سے 60 ڈالر کمارہا ہے تو آپ کیوں نہیں ؟ ، ہم آپ کو انٹرنیٹ سے کمانے کا بہترین طریقہ بتائیں گے فیس صرف 2000 روپے ، صرف 80 ڈالر لگائیں 40 ڈالر روزانہ حاصل کریں بلکل آسانی کے ساتھ گھر بیٹھے ، غرض اس طرح کے بے شمار جملے آپ کو پڑھنے کو ملتے ہوں گے۔اس… مزید پڑھیں »

یوٹیوب کا نیا اسٹائل

السلام علیکم یوٹیوب نے اپنی ویب سائٹ پر نئی Layout بنا کر اسے لگا دیا ہے ، آپ اس نئی Layout کو ایسے نہیں دیکھ سکتے اس کے لیئے آپ کواسے Active کرنا ہو گا جو کہ بہت ہی آسان ہے آپ نیچے لنک پر کلک کرنے کے بعد اسے Active کرنے والے صفحہ پر آسانی کے ساتھ پہنیچ جا ئیں گے۔ http://www.youtube.com/cosmicpanda اس صفحہ پر پہنچنے کے بعد آپ TRY IT OUT کے بٹن پر کلک کریں ۔ کلک کرنے کے بعد یہ آپ کے کمپیوٹر پر Active ہو جائے گی ۔ اب آپ یوٹیوب کو نئے انداز میں دیکھ سکتے ہیں جو کہ اچھا ہے اور آپ کاچینل بلکل ویب سائٹ کی طرح نظر آئے گا۔ اگر آپ اس اسٹائل کو ختم کر ناچاہتے ہیں تو آپ اسی لنک پر دوبارہ آئیں اور یہاں پر OLDER VERSION پر کلک کریں ۔ کلک کر نے کے بعد آپ یوٹیوب کے پرانے اسٹائل پر آسانی سے منتقل ہو جائیں گے۔ اس سروس کا نام کاسمک پانڈہ ہے۔