بلاگ نامہ

زمرہ: ظنزو مزاح

تکیہ کلام

تکیہ کلام ہوتا کیا ہے؟ ، تکیہ کلام دراصل عام معنوں میں باتوں کا تکیہ ہوتا ہے جس کے ذریعے آپ باتوں کو اس تکیہ پر رکھ کر کسی بھی جانب گھمانے کی صلاحیت میں ماہر بن سکتے ہیں۔تکیہ کلام ہر شخص کی باتوں میں ضرور ملتا ہے، کوئی اس کا استعمال بہت کم کرتا ہے ، کوئی اس کا استعمال بے دریغ کھلے دل سے کرتا ہے ، جبکہ کچھ کو تو تکیہ کلام کے دورے پڑتے ہیں۔ تکیہ کلام کی عادت پڑجانا بعض اوقات خطرہ بھی بن جاتی ہے ، اگر کبھی خطرہ بن جائے تو نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے کیونکہ سامنے والے شخص کو دیکھ کر آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ اگر غصہ والا شخص ہے تو کوشش کریں کہ تکیہ کلام کو کم استعمال کریں ، بعض اوقات میں تکیہ کلام فائدہ مند بھی رہتا ہے۔کچھ لوگوں کے برے تکیہ کلام بھی ہوتے ہیں ان سے بچنے کے لیئے آپ ان ہی کے تکیہ کلام ان کے سامنے دھرادیں وہ آپ سے معذرت کر یں گے اور تکیہ کلام کو بدلنے کی کوشش کریں گے۔ ہمارے ساتھ اور سامنے بھی تکیہ کلام کے ” پریکٹیکل “ بہت ہوچکے ہیں۔جیسے ہمارے ایک… مزید پڑھیں »

پکوڑوں کی تاریخ

چند دن پہلے ایک بڑا ہی دلچسپ ایس ایم ایس موصول ہوا ۔ آپ بھی پڑھیئے۔ 1942 میں کراچی کےعلاقے لیاری میں ایک بلوچ صاحب بیسن کی گول گیندیں بناکر مختلف انداز میں گرم تیل میں ڈال رہے تھے۔ تھوڑی دیر بعد انہوں نے تیل سے بیسن سے بنی ہوئی وہ گیندیں باہر نکالیں تو وہ کچی تھیں۔ ان صاحب نے دوبارہ  تیل میں ڈال کر گیندوں کو تیل میں ڈالا مگر گیندیں کچی رہ گئیں۔ تو وہ صاحب بولے ۔ اڑے ۔۔۔۔۔ پکو  ڑے ۔۔۔۔۔ 🙂 واقعی پاکستان سے زیادہ ٹیلنٹ کسی کے پاس نہیں  ہے ۔ 😀

دیش کے ایک چینل سے خبر

ناجرین بھارت دیش کے مشہور کھبروں کے چینل میں آپ کا سواگت ہے۔ہمیں ابھی ابھی ایک تاجہ کھبر ملی ہے جس کے مطابق پاکستان ہمارے دیش بھارت کے کھلاف ایک نئی ساجس تیار کررہا ہے۔یہ ساجس انوکھے انداج سے کی گئی ہے یانی کہ یہ ساجس کھیل کرکٹ کے میدان سے کی گئی ہے۔ہم نے اس کھبر کے بارے میں جاننے کے لیئے اپنے رپوٹر سے رابطہ کرنے کی انتھک کوشش کی لیکن ہمارے رپوٹر بھی تو آخر بھارت دیش سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔وہ بھی ویسے ہی ہیں جیسے ہم ہیں۔انہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ براہ راست نہیں بول سکتے کیونکہ ان کی زبان پاکستان کے خلاف ٹی وی پر بند ہوجاتی ہے۔اس لیئے انہوں نے کہا ہے کہ ایک گھنٹہ کا انتجار کریں۔ایک گھنٹے بعد آپ کو دوبارہ اس کھبر کے بارے میں آگاہ کریں گے۔اب وقت ہونے جارہا ہے بھارت دیش کے مشہور ڈرامہ کا جس کا نام ہے ” ساس نہ ہوتی تو بہو بھی نہ ہوتی “۔ایک بریک کے بعد آپ اس ڈرامہ کو دیکھ سکیں گے۔ہم ایک گھٹے بعد اسی کھبر کے ساتھ دوبارہ آپ کی سیوا میں حاضر ہوں گے۔ ناجرین آپ دیکھ رہے تھے کہ پاکستان ، بھارت دیش کے خلاف… مزید پڑھیں »