بلاگ نامہ

فوٹو شاپ میں براؤز فنکشن

فوٹو شاپ میں براؤز فنکشن کیا کام کرتا ہے ؟؟ اس کا جواب آپ اس ٹیٹوریل میں جان سکیں گے۔براؤز ( Browse ) فنکشن تقریباً فائل کو کھولنے والے فنکشن ( Open ) کی طرح ہی کام کرتا ہے لیکن جب آپ اس فنکشن پر کلک کرتے ہیں تو آپ کے سامنے ایک براؤزر کھلتا ہے جو ایڈوبی کمپنی کا براؤزر ہے ، فوٹو شاپ کے CS5 ایڈیشن میں اس کا نام Browse in Bridge ہے۔اس براؤزر میں آپ کو پی ایس ڈی فائلز ، فونٹ فائلز ، پی ڈی ایف فائلز اور دیگر بے شمار فائل دستیاب ہوتی ہیں۔

اس براؤزر کے ذریعے آپ آسانی کے ساتھ فوٹو شاپ میں وہ چیزیں جو اس براؤزر میں دستیاب ہیں کھول سکتے ہیں۔اس براؤزر کو کھولنے کے لیئے آپ فائل مینو میں جاکر Browse یا Browse in Bridge پر کلک کریں یا آپ اپنے کی بورڈ سے Alt+Ctrl+O دبائیں تو یہ براؤز فنکشن اپنا کام کرے گا۔

اس ٹیٹوریل میں اتنا ہی کیونکہ اس میں فائل مینو کے فنکشن براؤز Browse کے بارے میں اور اس کے فنکشن کے بارے میں لکھا گیا ہے۔

تبصرہ کریں