بلاگ نامہ

بلاگ اسپاٹ کا نیا ٹیمپلیٹ ایڈیٹر

گوگل نے حال ہی میں اپنی فری بلاگنگ سروس بلاگ اسپاٹ ( بلاگر ) کے ٹیمپلیٹ ایڈیٹر کو اپڈیٹ کیا ہے ۔ جوکہ پہلے سے بہت بہتر اور آسان ہے ۔

اس نئے ٹیمپلیٹ ایڈیٹر میں نیا کیا ہے ؟ اس تحریر میں آپ جان سکیں گے ۔

رنگین کوڈنگ

رنگین کوڈنگ سے مراد Syntax highlighter ہے ۔ رنگین کوڈنگ ہونے کی وجہ سے آپ کو ایچ ٹی ایم ایل اور ایکس ایم ایل زبان سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے ۔ اور آپ مختلف id، div اور class وغیرہ کو واضح اور مختلف رنگوں میں دیکھ سکتے ہیں ۔

ایرر پہچاننے میں آسانی

بعض اوقات آپ کوڈ میں ایڈیٹنگ کرنے کے بعد اسے محفوظ کرتے ہیں تو کچھ غلطیاں رہ جاتی ہیں اس نئے ٹیمپلیٹ ایڈیٹر میں آپ کو وہ غلطیاں جس لائن میں ہوں گی اس لائن کو تلاش کرنے میں آسانی ہوگی ۔

نمبرز کے ساتھ کوڈنگ

سب سے خاص بات اس نئے ٹیملیٹ ایڈیٹر کی یہ ہے کہ اس میں نمبرز لائن موجود ہیں جوکہ آپ کے بہت مسائل کو حل کردیتی ہیں جیسے کسی لائن میں کوئی ایرر ہو تو آپ اس لائن میں آسانی کے ساتھ جاکر وہ ایرر ختم کرسکتے ہیں جبکہ پرانے ٹیمپلیٹ ایڈیٹر میں ایسا کوئی فنکشن موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے کافی مشکلات ہوتی تھیں ۔

Expand Widget Templates بٹن

پہلے بلاگر کے ٹیمپلیٹ ایڈیٹر میں Expand Widget Templates کا ایک بٹن ہوتا تھا جوکہ ٹیمپلیٹ کوڈ میں موجود تمام ویجٹس کے کوڈز کو دکھاتا ہے اب ختم کردیا گیا ہے اور اس کی جگہ نیا بٹن Format template شامل کیا گیا ہے جو کہ Expand Widget Templates فنکشن پر ہی عمل کرتا ہے ۔ یعنی وہی کام سر انجام دیتا ہے ۔

Jump to Widget کا نیا فنکشن

اس ٹول کی مدد سے آپ آسانی سے کسی بھی ویجٹ کے کوڈ کو  حاصل کرکے اس میں ترمیم کرسکتے ہیں جبکہ پرانے ٹیمپلیٹ ایڈیٹر میں ایسا آپشن موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے بھی کافی مشکلات ہوتی تھیں ۔

کوڈ بند کرنے اور کھولنے کا فنکشن

اس فنکشن کے ذریعے آپ بڑے کوڈز کو فولڈ یعنی بند کرسکتے ہیں اور ضرورت کے وقت دوبارہ کھول سکتے ہیں۔ پرانے ایڈیٹر میں ایسا بھی کوئی فنکشن موجود نہیں تھا ۔

نئے ایڈیٹر میں تلاش کرنا

پرانے اور نئے ایڈیٹر میں تلاش کرنے کا طریقہ تھوڑا مختلف ہے اس نئے ایڈیٹر میں کچھ تلاش کرنے کے لیئے آپ ایڈیٹر کے اندر پہلے کلک کریں اور پھر اپنے کی بورڈ سے CTRL + F دبائیں ۔

پچھلے چند ماہ سے گوگل کی جانب سے بلاگ اسپاٹ ( بلاگر ) پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ اسی توجہ کی وجہ سے بلاگ اسپاٹ میں بے شمار تبدیلیاں روز کی بنیاد پر کی جاتی ہیں ۔ گوگل کی جانب سے نئے ٹیمپلیٹ ایڈیٹر کو بلاگ اسپاٹ میں شامل کرنا احسن قدم ہے کیونکہ اس سے ٹیمپلیٹس تیار کرنے والے ڈیزائنرز کو کافی مدد ملے گی ۔

10 تبصرے برائے “بلاگ اسپاٹ کا نیا ٹیمپلیٹ ایڈیٹر”

  1. شکریہ بلال بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1. بلاگ پر تشریف لانے کے لیئے آپ کا بھی شکریہ

  2. جی ہاں آپ نے درست فرمایا۔ بلاگ اسپاٹ کے ہم جیسے پرانے ڈیولوپرز کو اس قدر نئی اور اہم سہولیات سے کافی آسانی ہوگئی ہے۔

  3. بہت اچھی معلومات ہیں، گو کہ میں پہلے ہی اِن کے بارے سمجھ چکا ہوں لیکن Expand Widget Templates کے لیے Format Templates کے فنکشن کے بارے میں نہیں جانتا تھا، اب وہ بھی معلوم ہو گیا۔
    Hate Off for You

  4. شازل says:

    کافی امپروومنٹ ہے
    امید ہے اب سمجھنے کا کافی آسانی ہوگی۔

    1. جی بالکل اب بہت آسانی ہوگئی ہے ۔

  5. شکریہ بھائی بہہہت بہت

  6. کافی دنوں بعد جب بلاگ سپاٹ ایڈیٹر کھولا تو بہت کنفیوژن ہوئی، آپ کی تحریر اور تحقیق نے بہت آسانی مہیا کردی۔ شکریہ بلال بھائی

  7. جزاکم اللہ خیرا

    بہترین انداز میں پیش کیا گیا ۔۔۔۔۔ عمدہ سبق

    شکریہ

تبصرہ کریں