بلاگ نامہ

ورڈپریس تبصرہ فارم میں اردو شامل کرنا

اگر آپ نے اپنے ورڈپریس کے تبصرہ کرنے کے فارم میں اردو کو شامل نہیں کیا یا آپ نے شامل کیا ہے لیکن کام نہیں کررہا تو آپ اس تحریر میں بیان کیئے گئے طریقے کے ذریعے آسانی سے شامل کر سکتے ہیں۔

سب سے پہلے آپ Javascript فائل یہاں کلک کرکے ڈاؤنلوڈ کریں اپنے کمپیوٹر میں اور پھر اسے اپنی تھیم کے فولڈر میں شامل کردیں۔

یہ فائل zip فارمیٹ میں ہے ، پہلے اسے unzip ضرور کریں اور اس کے بعد استعمال میں لائیں۔

اب آپ جائیں اپنی تھیم میں موجود فائل header.php میں اور اس فائل میں ترمیم کریں۔اس فائل میں آپ کو جہاں <head> کا ٹیگ نظر آئے وہاں پر آپ یہ لائن پیسٹ کریں۔

<script type="text/javascript" src="<?php bloginfo('template_url'); ?>/urdu-open-pad.js"></script>
<script type="text/javascript">
initUrduEditor();
</script>

یاد رکھیں یہ کوڈ آپ <head> ٹیگ کے نیچے والی لائن یا اس ٹیگ میں ہی شامل کریں۔

اب آپ کو اپنی تھیم کے اندر موجود فائل comments.php میں ترمیم کرنی ہے۔آپ اس فائل کو کھولیں اور اس میں یہ تبدیلیاں کرتے جائیں۔

آپ اس میں اپنا تبصرہ فارم تلاش کریں اور مل جانے پر اس میں سب سے پہلے نام یعنی Author والی فیلڈ میں ترمیم کریں جیسا کہ اگر آپ کی یہ فیلڈ اس طرح کی ہے۔

<input type="text" name="author" id="author" value="<?php echo $comment_author; ?>" size="22" tabindex="1" />

تو آپ اس کو اس طرح کردیں۔

<input type="text" name="author" onfocus="setEditor(this)" id="author" value="<?php echo $comment_author; ?>" size="22" tabindex="1" />

اس کوڈ میں ہم نے اس لائن کا اضافہ کیا ہے۔

onfocus="setEditor(this)"

اس کے بعد آپ اس فیلڈ کے نیچے یہ پیسٹ کردیں۔

<script language="JavaScript" type=text/javascript>
makeUrduEditor("author", 12);
</script>

اب ہمیں اس کے نیچے اردو اور انگریزی کے منتخب کرنے کا آپشن لگانا ہے۔اس کے لیئے آپ author فیلڈ کے نیچے یہ لائن پیسٹ کردیں۔

<p>انگریزی<input type="radio" value="English" name="toggle" onclick='setEnglish("author")' title="To Write English in Name Box Click this Radio Button">اردو<input type="radio" value="Urdu" checked name="toggle" onclick='setUrdu("author")' title="To Write Urdu in Name Box Click this Radio Button">

اب نام لکھنے کی فیلڈ مکمل طور پر اردو میں ہوگئی ہے۔اس لیئے آپ تبصرہ کرنے کی فیلڈ کو اردو میں کرنا ہے اس کے لیئے آپ کو اوپر جو طریقہ دیا گیا ہے وہ نہیں استعمال کرنا بلکہ جو طریقہ نیچے دیا گیا ہے وہ استعمال کریں۔

آپ کمنٹ comment نام کی فیلڈ کو تلاش کریں اور پھر آپ دیکھیں کہ آپ کو تبصرہ جمع کرنے کا بٹن نظر آئے گا نیچے دیا گیا کوڈ اس لائن کے نیچے پیسٹ کردیں۔اگر آپ کو بٹن نہیں مل ہا تو آپ پہلے جو نیچے لائن ہے اسے کاپی کرکے تلاش کریں۔

onclick="document.commentform.submit()

جب آپ کو یہ لائن نظر آجائے تو آپ اس کے نیچے ایک لائن چھوڑ کر دوسری لائن میں یہ کوڈ پیسٹ کریں۔

<?php print('<br /><br /><script type="text/javascript">insertToggleControl("comment");writeKeyboard();makeUrduEditor("comment", "14px")</script>'."n"); ?>

اب آپ دیکھیں کہ فارم اردو میں ہوگیا ہے لیکن کی بورڈ صحیح نظر نہیں آرہا اس کے لیئے آپ اپنی اسٹائل شیٹ والی فائل یعنی style.css میں جائیں اور اس فائل میں سب سے آخر میں یہ کوڈ پیسٹ کردیں۔

.btnHelp {
background: #ECECEC;
 border: 1px solid #888888;
 cursor: pointer;
 cursor: hand;
 text-align:center;
 font-family:Urdu Naskh Asiatype, Tahoma,;
 font-size:14px;

}

.btnFlat {
background: #E0E0E0;
 border: 1px solid #888888;
 cursor: pointer;
 cursor: hand;
 text-align:center;
 font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Tahoma, Arial;
 font-size:17px;

}

.btnRaised, .btnFlat:hover {

background: #C0C0C0;
 border: 1px outset;
 cursor: pointer;
 cursor: hand;
 text-align:center;
 font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Tahoma, Arial;
 font-size:17px;
 font-weight:bold;

}

.btnLowered, .btnFlat:active {

background: #808080;
 border: 1px inset;
 cursor: pointer;
 cursor: hand;
 text-align:center;
 font-family: Urdu Naskh Asiatype, Tahoma,;
 font-size:14px;

}

.btnSysFlat

{

background: #808080;
 border: 1px solid #888888;
 cursor: pointer;
 cursor: hand;
 text-align:center;
 font-family:Urdu Naskh Asiatype, Tahoma,;
 font-size:14px;

}

.btnSysRaised, .btnSysFlat:hover {

background: #333333;
 border: 1px outset;
 cursor: pointer;
 cursor: hand;
 text-align:center;
 font-family:Urdu Naskh Asiatype, Tahoma,;
 font-size:14px;
 font-weight:bold;
}

.btnSysLowered, .btnSysFlat:active {

background: #333333;
 border: 1px inset;
 cursor: pointer;
 cursor: hand;
 text-align:center;
 font-family:Urdu Naskh Asiatype, Tahoma,;
 font-size:14px;

}

.hiddentext {

display:none

}

.outline {

cursor:hand;
 text-decoration:underline;

}

اس کو اسٹائل شیٹ میں شامل کرتے ہی آپ کا کی بورڈ بھی درست حالت میں نظر آنے لگے گا۔آپ اس اسٹائل شیٹ میں رنگ وغیرہ کی تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔

تبصرہ کریں