بلاگ نامہ

بلاگر میں پی ڈی ایف یا دیگر ڈاکیومنٹس شامل کرنے کا طریقہ

بلاگ اسپاٹ ( بلاگر ) میں پی ڈی ایف PDF یا کوئی بھی دیگر ڈاکیومنٹس کیسے شامل کرتے ہیں ؟

اس سوال کا جواب اس تحریر میں آپ جان سکیں گے۔

ویسے تو پی ڈی ایف اور دیگر ڈاکیومنٹس وغیرہ کو بلاگر کی کسی بھی تحریر میں شامل کرنے کے کئی طریقے ہیں لیکن گوگل ڈاکس یا گوگل ڈرائیو کے ذریعے نہایت ہی آسانی سے آپ کسی بھی تحریر میں کوئی بھی ڈاکیومنٹ Embed کرسکتے ہیں ۔

سب سے پہلے آپ گوگل ڈاکس میں جائیں ( کلک کریں ) اس کے بعد سائن ان کریں ۔

اب کوئی بھی ڈاکیومنٹ گوگل ڈاکس میں اپلوڈ کریں ۔

اپلوڈ کرنے کے بعد فائل کے نام پر کلک کریں ۔

فائل پر کلک کرتے ہی ڈاکیومنٹ نئے ٹیب میں کھل جائے گی ۔ اب آپ کو ایک کونے میں Share کا بٹن نظر آئے گا ۔ اس بٹن پر کلک کریں ۔

اب Change پر کلک کریں ۔

اب Public on the web کو Check کریں اور Save کے بٹن پر کلک کردیں ۔

اب آپ File کے Menu میں جائیں اور Embed this PDF File پر کلک کریں ۔

کلک کرنے کے بعد آپ کے پاس کوڈ آجائے گا اس کوڈ کو کاپی کریں اور بلاگر میں جاکر پوسٹ میں HTML پر کلک کرکے پیسٹ کردیں ۔

اسی طریقے سے آپ کوئی بھی فائل یا پی ڈی ایف ڈاکیومنٹ بلاگ اسپاٹ میں آسانی سے شامل کرسکتے ہیں ۔

3 تبصرے برائے “بلاگر میں پی ڈی ایف یا دیگر ڈاکیومنٹس شامل کرنے کا طریقہ”

  1. بہت اچھی ٹرِک بتائی آپ نے۔ ایک بات بتائیے، جب ہم یہ فائل اِمبیڈ کر دیں گے تو وہیں سے ہمارے ریڈر اس کے ڈاؤنلوڈ بھی کر سکیں گے؟

    1. جی ہاں ! فائل کا Menu ہوگا اس میں Download کا آپشن ہوگا اس پر کلک کرکے آپ ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں ۔

  2. سعید says:

    بہت شکریہ اس تعلیمی پوسٹ کیلئے

تبصرہ کریں