بلاگ نامہ

بلاگ اسپاٹ میں فیس بک کمنٹ باکس شامل کرنا

فیس بک کمنٹس آپ کے بلاگ پر تبصرہ کرنے کی بہترین سروس ہے۔جب کوئی کمنٹ کرتا ہے تو وہ اس کی فیس بک پروفائل پر بھی شائع ہوتی ہے لیکن یہ صارف کی مرضی کے مطابق ہوتا ہے۔اس تحریر میں بلاگ اسپاٹ کے لیئے فیس بک کمنٹس کو شامل کرنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے۔

سب سے پہلے ہمیں جو چیز اس کام کے لیئے درکار ہے وہ ہے فیس بک پر بنائی ہوئی ایپلیکیشن۔اگر آپ کو ایپلیکیشن بنانے کا طریقہ نہیں آتا تو آپ نیچے دیئے گئے طریقے سے دیکھ سکتے ہیں۔

ایپلیکیشن بنانے کے لیئے آپ اس لنک پر جائیں۔یہاں کلک کریں۔

اب آپ یہاں پر موجود بٹن Create New App پر کلک کریں۔کلک کرنے کے بعد کچھ اس طرح کی ونڈو آپ کے سامنے ظاہر ہوگی۔

اوپر دی گئی تصویر میں جس طرح لکھا گیا ہے بلکل اسی طرح آپ بھی اپنے بلاگ کا یا کوئی اور نام لکھیں۔اس کے بعد شرائط منظور کریں اور Continue پر کلک کریں۔

اب آپ کے سامنے سیکوریٹی کا ایک کوڈ آئے گا اسے لکھیں اور Submit پر کلک کریں۔

اب آپ سیٹنگ کی جانب چلے جائیں گے۔اب سیٹنگ میں یہ تبدیلیاں کریں۔

اس میں آپ اپنے بلاگ کے مطابق تبدیلیاں کریں اگر آپ اپنی ڈومین بلاگ اسپاٹ کی سروس کے ساتھ استعمال کر رہے ہیں تو آپ جہاں بلاگ اسپاٹ ڈاٹ کام لکھا ہوا ہے وہاں اپنی ڈومین لکھیں ورنہ یہی رہنے دیں۔نمبر دو میں آپ اپنا بلاگ کا ایڈریس لکھیں۔اور پھر Save Changes پر کلک کریں۔اور اب آپ اپنے ایپ کی آئی ڈی کو کاپی کر لیں۔

اب بلاگ اسپاٹ کی طرف جائیں۔سائن ان کریں اور ڈیش بورڈ سے Design ٹیب میں جائیں اور Edit HTML پر کلک کریں۔

اب آپ اپنے ٹیمپلیٹ کے اوپر موجود Expend Widget Templates پر کلک کریں اور اس کے بعد Ctrl + F کا بٹن اپنے کی بورڈ سے دبائیں اور نیچے دیئے گئے تین کوڈ میں سے کوئی کوڈ لکھیں۔

<data:post.body/>
<div class='post-footer-line post-footer-line-3'>
<p class='post-footer-line post-footer-line-3'>

اوپر دیئے گئے تینوں کوڈ میں سے آپ کو جو کوڈ بھی مل جائے اس کوڈ کے نیچے یہ کوڈ پیسٹ کردیں۔

<b:if cond='data:blog.pageType == "item"'>
<div id="fb-root"></div>
<script>(function(d){
var js, id = 'facebook-jssdk'; if (d.getElementById(id)) {return;}
js = d.createElement('script'); js.id = id; js.async = true;
js.src = "//connect.facebook.net/en_US/all.js#xfbml=1";
d.getElementsByTagName('head')[0].appendChild(js);
}(document));</script>
<fb:comments width='600' colorscheme='light' expr:title='data:post.title' expr:href='data:post.canonicalUrl' expr:xid='data:post.id'/>
</b:if>

اب آپ اپنے ٹیمپلیٹ میں <head> تلاش کریں اور پھر یہ کوڈ پیسٹ کریں۔

<meta content='YOUR_FB_APP_ID' property='fb:app_id'/>

اوپر دیئے گئے کوڈ میں YOUR_FB_APP_ID کی جگہ اپنے ایپ کی آئی ڈی لکھیں۔

اب آپ اپنے ٹیمپلیٹ کوڈ میں <html تلاش کریں اور پھر ایک اسپیس دینے کےبعد یہ کوڈ پیسٹ کریں۔

xmlns:fb="https://www.facebook.com/2008/fbml"

اب آپ کے بلاگ اسپاٹ ٹیمپلیٹ میں فیس بک کمنٹ باکس شامل ہوگیا ہے۔

22 تبصرے برائے “بلاگ اسپاٹ میں فیس بک کمنٹ باکس شامل کرنا”

  1. علی says:

    بہت اعلیٰ

    کسی دن فارغ ٹیم میں کر دیں گے

    ایک بات بتائیں کہ بھائی میں چاہتا ہوں کہ میرے پوسٹ میں جہاں ہوتا ہے کہ اتنے کمنٹ وہاں یہ بھی لکھا آئے کہ یہ کتنے بار پڑھی گئی۔

    کیا یہ ممکن ہے؟

    1. نہیں یہ میری تحقیق کے مطابق ممکن نہیں ہے۔گوگل یہ سروس دیتا ہے کہ آپ خود یہ دیکھ سکتے ہیں کہ میری کون سی تحریر کتنی دفعہ دیکھی گئی ہے۔اس کے لیئے آپ ڈیش بورڈ میں موجود Stats پر کلک کریں اور پھر Posts پر کلک کریں تو آپ کی تحاریر آپ کے سامنے ہوں گی بمع حوالہ کہ کتنی دفعہ دیکھی گئی ہیں۔

  2. یار یہ کیسے پتا چلے گا فیس بک کمنٹ باکس میں کہ کس کس نے کمنٹ کیا ہے

    1. یہ تو آپ تحریر کے نیچے دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں اس کے علاوہ تر تیبات یہاں سے کر سکتے ہیں۔یہاں کلک کریں۔

  3. یہ تو بہت ہی مفید اور ٹیکنیکل قسم کی معلومات ہیں۔ جزاک اللہ بہت عمدہ کام کیا ہے آپ نے

  4. http://pkjobs.blogspot.com/ اس میں یہ تینوں لائنز نہیں ہیں۔

    1. ان تینوں میں سے کوئی تو ضرور ہوتی ہے۔کیا آپ مجھے تھیم کا نام بتا سکتے ہیں تاکہ چیک کرلیا جائے ؟

  5. علی says:

    حضور والا آج آپکا نسخہ آزمایا پر کام نہ آیا سب کچھ او کے ہو گیا اور آخر میں اس نے کہا کے یہ ایرر ہے کوڈ میں اور کمنٹ باکس غائب ہے۔ یعنی نہیں آیا مجھے شک پڑ رہا ہےکہ یہ بتائیں کہ یہ جو سب سے آخری پیسٹ کرنا ہے یہ
    <html کے بعد پیسٹ کرناہے یا

    <html/ کے بعد؟؟

    اور یہ بتائیں کیا اس کے ایکٹیو ہونے کے بعد ہم اپنے فیس بک کے پیج کے لائیک کرنے والے بھی بلاگ پر دکھا سکتے ہیں؟؟

  6. سب سے آخری کوڈ <html کے بعد پوسٹ کرنا ہے ایک اسپیس دے کر اور اگر نظر نہیں آرہا تو کوئی خرابی آرہی ہے کہیں کیوں کہ میں نے اسی طریقہ کے ذریعے آزمایا تھا اور لائک کرنے والا پلگ ان فیس بک کی جانب سے آپ کبھی بھی کہیں بھی لگاسکتے ہیں اس کے لیئے کوئی پابندی نہیں ۔ یہاں پر فیس بک کے پلگ انز کی ایک فہرست ہیں اس میں سے منتخب کر کے معلومات فراہم کر کے آپ یہاں سے کوڈ حاصل کرلیں اور پھر اسے پیسٹ کردیں۔لنک کے لیئے یہاں کلک کریں

  7. SM says:

    سوری
    تکلیف کے لئے معذرت ۔۔۔۔ کام بن گیا
    بہت شکریہ، مہربانی

    1. معذرت اور شکریہ کی کوئی بات نہیں جناب

  8. لو جی بالاخر میں نے بھی تبصرہ باکس شامل کر ہی لیا، اب دیکھتے ہیں یہ بلاگ پروموٹ کرنے میں کتنی مدد کرتا ہے

    1. زیادہ مدد نہیں تو کچھ مدد تو ضرور ملے گی پروموٹ ہونے میں

  9. اس میں کمنٹس کے کلر تبدیل کرنے ہوں تو وہ کیسے ہوں گے۔
    میرے بلاگ کا تھیم کلر کالا ہے اور فیس بک ایپ کمنٹس فانٹ کلر بھی کالا ہے جس کی وجہ سے کمنٹس نظر نہیں آتے

    1. اوپر جو طریقہ بیان ہے اس میں کوئی رنگ شامل کرنے کے بارے میں بیان نہیں ہے۔فیس بک کی طرف سے جو رنگ مہیا ہے وہی ہے۔آپ نے تبصرہ میں اپنے بلاگ کا جو ربط دیا ہے مجھے تو اس میں صحیح نظر آرہا ہے۔اگر کوئی اور بلاگ ہے تو پھر آپ اوپر والا طریقہ آزمائیں ، امید ہے کام آئے گا ۔

  10. dua says:

    بہت مفید معلومات ہیں جزاک اللہ

  11. ابوبکر says:

    میرے پاس تو یہ ہی سرچ نہیں ہورہا ہے جناب 🙁

    1. آپ کا مسئلہ حل ہوچکا ہے

  12. بلال بھائی! آپ نے بہت ہی اچھی “ٹرِک” کے بارے میں بتایا ہے، میں ابھی اِسے استعمال کروں گا، مگر ابھی میرے بلاگ کی عمر “بالی” ہے، تو ملتے ہیں کچھ مہینوں کے بعد۔

    1. امید ہے آپ کا ساتھ بھی بلاگستان کے لیئے اچھا رہے گا ۔

      1. اِنشاءاللہ! میں آپ کی اِس اُمید کو بَر لانے کی جُستجُو میں جُتا رہوں گا۔

تبصرہ کریں