بلاگ نامہ

ماہ: August 2016

آئی میگ – ورڈپریس پریمیم اردو تھیم

پریمیم اردو تھیم کے سلسلہ کی پانچویں تھیم حاظر ہے جو کہ ورڈپریس کے لیئے ہے۔ یہ تھیم میگزین تھیم ہے جوکہ میگزین بلاگ یا نیوز بلاگ کے لیئے بہترین ہے۔ سادہ رنگ اور انداز رکھا گیا ہے۔ دیگر پچھلی تھیمز کی طرح اس کی قیمت بھی صرف 500 روپے پاکستانی ہے۔ کم قیمت رکھنے کی بنیادی وجہ ہے تاکہ ہر کوئی خرید سکے۔ 500 روپے میں پوری کوشش کی گئی ہے کہ تھیم کا معیار موجودہ دور کے مطابق ہو اور انداز بھی انگریزی بلاگ سے کم نہ ہو۔ مینو: سب سے پہلے آپ ورڈپریس کے ڈیش بورڈ میں جاکر Appearance میں سے Menus منتخب کریں پھر وہاں پر ایک مینو بنا کر محفوظ کرلیں۔ پھر آپ Menus میں اوپر دیکھیں تو Manage Locations لکھا ہوگا اس پر کلک کردیں۔ یہاں پر آپ Primary navigation at top of page میں آپ نے جو مینو بنایا ہے اس کا نام منتخب کریں اور پھر Save Changes پر کلک کردیں۔ اب آپ دیکھیں تو مینو آپ کو تھیم میں نظر آرہا ہوگا۔ تھیم کنٹرول پینل: لوگو کی تبدیلی اور بینر لگانے کے لیئے آپ کا وقت اور مشکلات آسان بنائی گئی ہیں تھیم کنٹرول پینل شامل کرکے تاکہ آپ بغیر تھیم… مزید پڑھیں »