بلاگ نامہ

ماہ: July 2016

فائیور – انٹرنیٹ سے کمائی کا بہترین ذریعہ

انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے یقیناً آپ سوچتے ہوں گے کہ کیا ہی اچھا ہو اگر انٹرنیٹ کے ذریعے کچھ خرچہ بھی نکل جائے، اس خرچہ کی خاطر آپ مختلف جگہوں پر اپنا وقت ضائع بھی کرچکے ہوں گے جن میں پی ٹی سی سائٹس شامل ہوں گی جن پر آپ مہینہ محنت کریں تو 2 سموسے خرید سکیں گے۔ گوکہ ہر شخص جو انٹرنیٹ سے کماتا ہے اس کا آغاز انہی ویب سائٹس سے ہوتا ہے لیکن اب دور بدل چکا ہے تو ضروری ہے کہ آپ ان سے کچھ اوپر کا سوچیں۔ آپ جب اس سے آگے سوچیں گے تو لازمی آپ کے ذہن میں یہ سوال آئے گا کہ میں دیگر کام کے لیئے آڈر کہاں سے لاؤں یا پراجیکٹس کہاں سے ملیں گے وغیرہ وغیرہ۔ اگر تو آپ میری مانیں تو فائیور ایک بہترین حل ہے ان تمام پریشانیوں کا، نہ تو آپ کو کسی قسم کی انوسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے نہ ہی دیگر پریشانیاں پالنے کی ضروت ہے۔ ضرورت صرف اس چیز کی ہے کہ آپ کو کچھ نا کچھ لازمی آتا ہو۔ اگر آپ کچھ نہیں جانتے تو پہلے کچھ سیکھیں پھر کمائی پرزور دیں۔ فائیور کیا ہے ؟ فائیور ایک ایسی آن لائن… مزید پڑھیں »