بلاگ نامہ

ماہ: June 2016

بلاگ اسپاٹ – ایک بلاگ سے دوسرے بلاگ پر تحاریر منتقل کریں

اگر آپ اپنے ایک بلاگ کی تمام تحاریر بمع تبصرے اور صفحات دوسرے بلاگ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیئے آپ بلاگ اسپاٹ کے ڈیش بورڈ میں لاگ ان ہوں۔ اس کے بعد جس بلاگ سے منتقل کرنا ہو اس کی Settings میں جائیں۔ اس کے بعد Settings میں مختلف آپشن آپ کو نظر آئیں گے وہاں پر آپ Other پر کلک کردیں۔ اس کے بعد آپ کو Import & back up لکھا نظر آئے گا۔ یہاں آپ Back up Content کے بٹن پر کلک کردیں۔ کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے ایک باکس کھلے گا اس میں آپ Save to your computer کے بٹن پر کلک کردیں۔ مدد کے لیئے اسکرین شاٹ نیچے موجود ہے۔ جب آپ Save to your computer پر کلک کریں گے تو آپ کے سامنے ڈاونلوڈ فائل کا آپشن آئے گا آپ فائل کو ڈاونلوڈ کرلیں اور اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرلیں۔ اب آپ نے جس بلاگ میں منتقل کرنی ہیں اس بلاگ کی Settings میں جاکر Other پر کلک کریں اور Import & back up میں دیکھیں تو لکھا ہوگا Import Content اس بٹن پر کلک کردیں۔ کلک کرنے کے بعد ایک باکس کھلے گا۔ یہاں پر آپ سب سے… مزید پڑھیں »

سادگی – ورڈپریس پریمیم اردو تھیم

پریمیم تھیم کے سلسلہ میں چوتھی اردو تھیم سادگی ہے جوکہ ورڈپریس کے لیئے بنائی گئی ہے۔ پچھلی تین تھیم کی طرح اس کا ڈیزائن بھی سادہ ہے اور رنگ بھی آنکھوں کو درد نہ کرنے والے۔ یہ تھیم ذاتی بلاگ کے لیئے خاص طور پر بہترین ہے۔ اس تھیم کی قیمت بھی نہایت مناسب ہے یعنی کہ 500 روپے ہے۔ دیگر تھیم کی طرح اس میں بھی تھیم کنٹرول پینل رکھا گیا ہے جہاں سے آسانی سے آپ تھیم کا لوگو اور سوشل لنکس کو اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔ مینو: سب سے پہلے آپ ورڈپریس کے ڈیش بورڈ میں جاکر Appearance میں سے Menus منتخب کریں پھر وہاں پر ایک مینو بنا کر محفوظ کرلیں۔ پھر آپ Menus میں اوپر دیکھیں تو Manage Locations لکھا ہوگا اس پر کلک کردیں۔ یہاں پر آپ Primary navigation at top of page میں آپ نے جو مینو بنایا ہے اس کا نام منتخب کریں اور پھر Save Changes پر کلک کردیں۔ اب آپ دیکھیں تو مینو آپ کو تھیم میں نظر آرہا ہوگا۔ اگر آپ چاہیں تو مینو میں آپ آئیکون بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس کا طریقہ خبر تھیم میں تفصیل سے بتایا گیا ہے آپ یہاں کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں… مزید پڑھیں »

لکھاری – پریمیم اردو تھیم

جدید دور کے مطابق پریمیم اور سستی اردو تھیم کے سلسلہ میں تیسری تھیم لکھاری ہے۔ جو کہ ورڈپریس کے ساتھ ساتھ بلاگ اسپاٹ کے لیئے بھی تیار کی گئی ہے۔ یہ تھیم ذاتی بلاگ لکھنے کے لیئے بہترین ہے۔ اس کا انداز سادہ رکھا گیا ہے اور رنگ بھی سادہ جو کہ آنکھوں میں درد نہ کریں رکھے گئے ہیں۔ تھیم کی قیمت ورڈپریس کے لیئے اور بلاگ اسپاٹ کے لیئے 500 روپے ہے۔ ورڈپریس پر تھیم لگانا انتہائی آسان ہوتا ہے لیکن بلاگ اسپاٹ پر تھوڑا مشکل ہوتا ہے اس کے لیئے آپ کسی ایسے شخص سے تھیم لگوائیں جو اس کام کو جانتا ہو۔ تھیم میں لوگو تبدیل کرنے کے لیئے کنٹرول پینل شامل کیا گیا ہے جو کہ آپ کے لیئے مزید آسانی پیدا کرے گا۔ یہ کنٹرول پینل صرف ورڈپریس کے لیئے ہے۔ لوگو اور مینو کی تبدیلی کیسے کریں؟ اس بارے میں نیچے تفصیل میں بتایا جارہا ہے۔ لوگو: تھیم کے کنٹرول پینل میں جانے کے لیئے Appearance میں سے Theme Options پر کلک کریں۔ Theme Options پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے اس طرح سے کنٹرول پینل سامنے آئے گا۔ یہاں پر آپ Upload Logo میں اپنے بلاگ / ویب سائٹ… مزید پڑھیں »