بلاگ نامہ

ماہ: May 2016

اپنے بلاگ/ویب سائٹ میں نستعلیق فونٹ شامل کریں

اگر آپ اردو بلاگ لکھتے ہیں یا اردو ویب سائٹ چلاتے ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بلاگ/ویب سائٹ ہر کسی کے پاس اور ہر ڈیوائس پر نستعلیق فونٹ میں ہی نظر آئے چاہے وہ موبائل یا ٹیبلٹ ہی کیوں نہ ہو تو یہ ٹیوٹوریل اسی بارے میں ہے۔ اور بہت آسان طریقہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ اگر آپ کوڈنگ کے بارے میں بالکل نہیں بھی جانتے ہوں پھر بھی آپ طریقہ پڑھ کر نستعلیق فونٹ کو شامل کرسکیں۔ کوڈ: بلاگ اسپاٹ: بلاگ اسپاٹ میں شامل کرنے کے لیئے آپ سب سے پہلے لاگ ان ہوں پھر آپ Template پر کلک کریں اس کے بعدآپ کے سامنے جو پیج کھلے گا وہاں پر ایک بٹن ہوگا Edit HTML آپ اس بٹن پر کلک کردیں۔ کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے ایک کوڈ ایڈیٹر کھلے گا وہاں پر شروع کی چند لائن میں ہی آپ تلاش کریں <head> لکھا ہوگا، آپ نے <head> کے بالکل نیچے کوڈ کو پیسٹ کردینا ہے جو اوپر اس تحریر میں دیا گیا ہے۔ پیسٹ کرنے کے بعد آپ اسی کوڈ ایڈیٹر میں تلاش کریں font-family آپ کو یہ بہت جگہ لکھا نظر آئے گا جہاں جہاں نظر آئے آپ… مزید پڑھیں »

آہ۔۔ ہمارے پیارے ابو جی

یہ 3 مئی 2016 کا دن تھا اور وقت ظہر کا تھا جب ہمارے پیارے ابو جی اس فانی دنیا سے کبھی نہ ختم ہونے والی دنیا میں تشریف فرماگئے۔ وہ وقت قیامت سا تھا جب ابو جی نے اپنی آخری سانسیں ہمارے ہاتھوں میں لیں۔ ابوجی اور میرا ساتھ اللہ رب العزت نے صرف 20 سال کا مختصر عرصہ ہی مقرر کیا تھا۔ ابو جی نے اپنی زندگی میں بیماری اور تکالیف کے باوجود تمام اولاد کو پڑھایا اور اچھی تربیت دی ابوجی کے ہر قدم میں امی جی نے بھرپور ساتھ دیا۔ یہ تقریبا 1995 کے قریب کی بات ہے جب ابو جی کو شوگر کی بیماری لاحق ہوگئی۔ ابو نے اسی بیماری کے ساتھ اپنی باقی کی زندگی گزاری۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ابو جی نے انسولین کو باقاعدگی سے لگایا جس کی وجہ سے ان کے جسم کو کوئی حصہ ایسا نہیں بچ پایا تھا جہاں اگر سوئی اوپر بھی رکھ دو تو درد سے ہائے نہ نکلے۔ لیکن اس سب کے باوجود ابوجی نے کبھی بھی اپنا کوئی کام کسی دوسرے کے ذمہ نہیں لگایا وہ اپنے کام خود کرتے تھے لیکن رب کو کچھ اور منظور تھا کہ ابو جی کو اس… مزید پڑھیں »