بلاگ نامہ

ماہ: February 2016

خبر – ورڈپریس پریمیم اردو تھیم

پریمیم اردو تھیم کے سلسلہ میں دوسری تھیم جو تیار کی گئی وہ ورڈپریس کے لیئے تھیم خبر ہے۔ یہ تھیم مکمل رسپانسو ہے اور خاص طور پر خبروں سے متعلق اردو بلاگ یا ویب سائٹ کے لیئے تیار کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میگزین بلاگ یعنی تمام موضوعات سے متعلق بلاگ کے لیئے بھی بہترین ہے۔ اس تھیم کی قیمت بھی انتہائی کم یعنی 500 روپے رکھی گئی ہے۔ تاکہ آسانی کے ساتھ کوئی بھی خرید سکے۔ اس تھیم میں آسانی کے لیئے تھیم کنٹرول پینل شامل ہے جہاں سے آپ بلاگ کا لوگو اشتہارات کے بینر وغیرہ نہایت ہی آسانی کے ساتھ تبدیل کرسکتے ہیں اس کے لیئے آپ کو  تھیم کی فائل میں ترمیم کی ضرورت نہیں پیش آئے گی کیونکہ اگر تھیم کی فائل میں ترمیم کرکے آپ تبدیلیاں کریں گے تو تازہ اپڈیٹ انسٹال کرنے پر سب کچھ ختم ہوجائے گا۔ تھیم میں مینو اور دیگر کی تبدیلی کیسے کریں اس کے متعلق نیچے تفصیل میں بتایا جارہا ہے اسکرین شاٹ کے ساتھ جس کی مدد سے آپ کو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ مینو: خبر تھیم میں تین مینو شامل ہیں دو سب سے اوپر ہیں جن میں ایک صفحات کے لیئے… مزید پڑھیں »

ورڈپریس میں تاریخ اردو میں تبدیل کریں

اگر آپ اردو بلاگ لکھتے ہیں اور آپ کا بلاگ آپ کی ذاتی ہوسٹنگ پر ورڈپریس پر موجود ہے تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ تحاریر پر موجود تاریخ انگریزی زبان میں نظر آتی ہے جوکہ کچھ حد تک عجیب محسوس ہوتی ہے اور زیادہ تر بلاگ کی تھیم کی خوبصورتی کو خراب کرنے کا بھی باعث بنتی ہے۔ ورڈپریس میں تاریخ انگریزی زبان میں پہلے سے ہوتی ہے یعنی کہ کوڈنگ میں انگریزی زبان میں شامل کی گئی ہوتی ہے جسے اگر آپ تبدیل کرنا چاہیں تو آپ کو ورڈپریس کی فائلز میں تبدیلی کرنی ہوگی لیکن یہ عمل ایک عام انسان جسے پی ایچ پی وغیرہ کا علم نہ ہو تو تھوڑا مشکل ہے۔ اس کے علاوہ جب آپ ورڈپریس کو اپڈیٹ کریں گے تازہ ورژن پر تو آپ کی تبدیل کی گئی فائل متاثر ہوسکتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیئے ایک آسان حل ہے کہ آپ ورڈپریس میں موجود پلگ ان کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پلگ ان انسٹال کرکے تاریخ کو تبدیل کرلیں تاکہ ورڈپریس کے تازہ ورژن پر اپڈیٹ کرنے کے باوجود سب کچھ ٹھیک رہے اور تاریخ بھی اردو میں رہے۔ تاریخ تبدیل کرنے کا سب سے بہترین اور آسان پلگ ان… مزید پڑھیں »

اردو لاگ – ورڈپریس پریمیم اردو تھیم

اردو بلاگنگ کی دنیا میں ورڈپریس اور بلاگ اسپاٹ کے لیئے جو تھیم یا ٹیمپلیٹ موجود ہیں وہ زیادہ تر اب پرانے ہوچکے ہیں یعنی کہ نئے دور کے جدید فیچرز ان میں شامل نہیں ہیں اسی کمی کو دور کرنے کے لیئے میں نے سوچا ہے کہ پریمیم تھیم بنائے جائیں جوکہ مفت نہ ہوں لیکن ان کی قیمت اتنی کم ہوکہ ہر کوئی خرید سکے۔ اس ہی سلسلہ میں ورڈپریس کے لیئے پہلی تھیم اردو لاگ کے نام سے بنائی ہے۔ اردو لاگ تھیم موجودہ دور کے مطابق اور سادہ تھیم ہے۔ یہ تھیم مکمل طور پر رسپانسو ہے یعنی کہ تمام ڈیوائسس موبائل سے لیکر کمپیوٹر پر بالکل درست نظرآئے گی۔ موجودہ دور میں آپ کے بلاگ کا تمام اسکرین ڈیوائسس پر درست نظر آنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس تھیم کی قیمت صرف 500 روپے رکھی گئی ہے تاکہ کوئی بھی آسانی کے ساتھ خرید سکے اس کے علاوہ تھیم خریدنے کے بعد آپ کو جب چاہیں تھیم کے متعلق مسائل کا حل پیش کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آپ سوشل میڈیا یا پھر ای میل پر کبھی بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ یہ تھیم عام طور پر میگزین بلاگ کے لیئے بہترین ہے اس… مزید پڑھیں »