بلاگ نامہ

ماہ: July 2015

بچپن سے جوانی تک کے روزے

جیسا کہ اردو بلاگستان میں ایک پرانی روایت کسی ایک موضوع پر مشترکہ انداز میں لکھنا یعنی موضوع پر لکھنے کے بعد دوسروں کو دعوت دینا ٹیگ کرکے کہ وہ بھی اس موضوع پر لکھیں کا آغاز اس رمضان المبارک بہت ہی شاندار انداز میں ہوچکا ہے اور اب تک بہت سارے بلاگرز اس پر لکھ بھی چکے ہیں۔ اسی سلسلہ میں میں نے سوچ ہی لیا آخر کہ رمضان ختم ہونے سے پہلے ایک عدد تحریر لکھ دینی چاہیئے تاکہ بلاگر کا درجہ برقرار رہے 🙂 ۔ میرا بچپن نہ تو زیادہ پرانا ہے اور نہ ہی زیادہ نیا یہ کوئی تقریبا 10 سے 11 سال پہلے کی بات ہے کہ جب میں نے باقاعدہ پہلا روزہ رکھا تھا۔ گوکہ اس بارے میں مجھے بہت زیادہ یاد نہیں مگر اتنا ضرور یاد ہے کہ وہ روزہ بہت تکلیف میں رکھا تھا جس کی بنیادی وجہ اس وقت مشرف دور میں ہونے والی شدید قسم کی لوڈشیڈنگ تھی۔ اس سے پہلے چڑی روزے 4 یا 5 پانچ سال کی عمر سے رکھنے شروع کردیئے تھے۔ اسی چڑی روزوں نے مجھے ایک بہت اچھی عادت دی تھی کہ میں روزے داروں کے سامنے نہ کچھ کھاتا تھا نہ پیتا تھا اسی… مزید پڑھیں »