بلاگ نامہ

ماہ: April 2013

بلاگر میں پی ڈی ایف یا دیگر ڈاکیومنٹس شامل کرنے کا طریقہ

بلاگ اسپاٹ ( بلاگر ) میں پی ڈی ایف PDF یا کوئی بھی دیگر ڈاکیومنٹس کیسے شامل کرتے ہیں ؟ اس سوال کا جواب اس تحریر میں آپ جان سکیں گے۔ ویسے تو پی ڈی ایف اور دیگر ڈاکیومنٹس وغیرہ کو بلاگر کی کسی بھی تحریر میں شامل کرنے کے کئی طریقے ہیں لیکن گوگل ڈاکس یا گوگل ڈرائیو کے ذریعے نہایت ہی آسانی سے آپ کسی بھی تحریر میں کوئی بھی ڈاکیومنٹ Embed کرسکتے ہیں ۔ سب سے پہلے آپ گوگل ڈاکس میں جائیں ( کلک کریں ) اس کے بعد سائن ان کریں ۔ اب کوئی بھی ڈاکیومنٹ گوگل ڈاکس میں اپلوڈ کریں ۔ اپلوڈ کرنے کے بعد فائل کے نام پر کلک کریں ۔ فائل پر کلک کرتے ہی ڈاکیومنٹ نئے ٹیب میں کھل جائے گی ۔ اب آپ کو ایک کونے میں Share کا بٹن نظر آئے گا ۔ اس بٹن پر کلک کریں ۔ اب Change پر کلک کریں ۔ اب Public on the web کو Check کریں اور Save کے بٹن پر کلک کردیں ۔ اب آپ File کے Menu میں جائیں اور Embed this PDF File پر کلک کریں ۔ کلک کرنے کے بعد آپ کے پاس کوڈ آجائے گا اس کوڈ کو… مزید پڑھیں »

بلاگ اسپاٹ کا نیا ٹیمپلیٹ ایڈیٹر

گوگل نے حال ہی میں اپنی فری بلاگنگ سروس بلاگ اسپاٹ ( بلاگر ) کے ٹیمپلیٹ ایڈیٹر کو اپڈیٹ کیا ہے ۔ جوکہ پہلے سے بہت بہتر اور آسان ہے ۔ اس نئے ٹیمپلیٹ ایڈیٹر میں نیا کیا ہے ؟ اس تحریر میں آپ جان سکیں گے ۔ رنگین کوڈنگ رنگین کوڈنگ سے مراد Syntax highlighter ہے ۔ رنگین کوڈنگ ہونے کی وجہ سے آپ کو ایچ ٹی ایم ایل اور ایکس ایم ایل زبان سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے ۔ اور آپ مختلف id، div اور class وغیرہ کو واضح اور مختلف رنگوں میں دیکھ سکتے ہیں ۔ ایرر پہچاننے میں آسانی بعض اوقات آپ کوڈ میں ایڈیٹنگ کرنے کے بعد اسے محفوظ کرتے ہیں تو کچھ غلطیاں رہ جاتی ہیں اس نئے ٹیمپلیٹ ایڈیٹر میں آپ کو وہ غلطیاں جس لائن میں ہوں گی اس لائن کو تلاش کرنے میں آسانی ہوگی ۔ نمبرز کے ساتھ کوڈنگ سب سے خاص بات اس نئے ٹیملیٹ ایڈیٹر کی یہ ہے کہ اس میں نمبرز لائن موجود ہیں جوکہ آپ کے بہت مسائل کو حل کردیتی ہیں جیسے کسی لائن میں کوئی ایرر ہو تو آپ اس لائن میں آسانی کے ساتھ جاکر وہ ایرر ختم کرسکتے ہیں جبکہ پرانے ٹیمپلیٹ… مزید پڑھیں »

گیلری لاگ اردو بلاگر ٹیمپلیٹ

نام : گیلری لاگ اردو بلاگر ٹیمپلیٹ تخلیق کار : دلیپ کمار اردو ترجمہ : محمد بلال خان خصوصیات گیلری بلاگ کے لیے بہترین سادہ اور خوبصورت بہترین رنگ و انداز دو کالم میں سوشل بٹن فوٹوگرافر بلاگر کے لیئے بہترین تمام ویب براؤزر پر ایک جیسے نتائج نوٹ :- براہ مہربانی فوٹر میں موجود لنکس کو ختم نہ کریں

میکس میگ اردو بلاگر ٹیمپلیٹ

نام : میکس میگ بلاگر ٹیمپلیٹ تخلیق کار : سید فیضان علی اردو ترجمہ : محمد بلال خان لائسنس : Creative Commons Attribution 3.0 License خصوصیات ڈراپ ڈاؤن فلوٹنگ مینو بار مصنف کا تعارف اشتہارات کے لیئے جگہ سادہ اور خوبصورت استعمال کا طریقہ کار : اس ٹیمپلیٹ کو اپنے  بلاگ پر لگا نے کے بعد آپ کو چند تبدیلیاں کرنا ضروری ہیں جیسے مینو بار میں اپنے بلاگ کے مینو ( Menu ) شامل کرنا ، تازہ تحاریر کے ٹِکر ( Ticker ) میں اپنے بلاگ کی تازہ تحاریر کے عنوانات اور لنکس شامل کرنا ، مصنف کا تعارف شامل کرنا   وغیرہ۔ یہ سب کام کرنے کے طریقے درج ذیل ہیں ۔ مینو بار میں ترمیم مینو ( Menu ) میں اپنے بلاگ کے لنکس شامل کرنے کے لیئے ٹیمپلیٹ میں یہ لائن تلاش کریں ۔ تلاش کرنے کا طریقہ اپنے کی بورڈ سے CTRL + F دبائیں اور مطلوبہ جملہ پیسٹ کردیں ۔ جب آپ کو یہ لائن مل جائے تو اس لائن کے نیچے مینو کوڈموجود ہوگا   اس کوڈ  میں آپ ترمیم کرتے جائیں اور اپنے بلاگ کے صفحات یا زمرہ جات کے ربط پیسٹ کرتے جائیں ۔ جب آپ مکمل کرلیں گے تو اس کے بعد… مزید پڑھیں »