بلاگ نامہ

ماہ: November 2012

انٹرنیٹ سے پیسہ کمانا فراڈ اور حقیقت

آپ نے بہت جگہ پڑھا ہوگا کہ انٹرنیٹ سے پیسہ کمانا خواب نہیں رہا بلکہ آپ بھی اب کماسکتے ہیں گھر بیٹھے اپنے کمپیوٹر سے کسی بھی وقت کچھ گھنٹے صرف کرکے، لیکن یہ بات کرنا تو بہت آسان ہے جبکہ کمانا آسان نہیں ہے، اس کے لیئے آپ کو بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ لوگ آپ کو باآسانی لالچ میں لاکر آپ کو لوٹ لیتے ہیں اور آپ کو حقیقت اس وقت معلوم ہوتی ہے جب وہ لوگ رابطہ کرنے پر یہ کہتے ہیں آپ کون ہیں ؟۔ آج کل کچھ لوگ اسی طرح کے کام کررہے ہیں مختلف فورمز ، سوشل نیٹ ورکس وغیرہ پر کچھ اس طرح کے جملے وغیرہ پوسٹ کرتے ہیں جیسے ، ہم آپ کو امیر بنادیں گے ہم سے رابطہ کریں ، جب کراچی میں بیٹھا 12 سال کا بچہ روزانہ انٹرنیٹ سے 40 سے 60 ڈالر کمارہا ہے تو آپ کیوں نہیں ؟ ، ہم آپ کو انٹرنیٹ سے کمانے کا بہترین طریقہ بتائیں گے فیس صرف 2000 روپے ، صرف 80 ڈالر لگائیں 40 ڈالر روزانہ حاصل کریں بلکل آسانی کے ساتھ گھر بیٹھے ، غرض اس طرح کے بے شمار جملے آپ کو پڑھنے کو ملتے ہوں گے۔اس… مزید پڑھیں »

فوٹوشاپ میں سند تیار کرنے کا آسان طریقہ

سند بنانے کے ویسے تو دیگر بے شمار طریقے موجود ہیں ۔ لیکن ان سب میں سے سب سے آسان اور جلد سند کو تیار کردینے والا طریقہ آپ  اس ٹیوٹوریل سے حاصل کرسکتے ہیں۔ فائنل کام :- درکار چیزیں :- سرٹیفکیٹ برش ۔ ( یہاں سے ڈاؤنلود کریں )  برش کو فوٹوشاپ میں شامل کرنے کا طریقہ پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں۔ طریقہ :- سب سے پہلے تو آپ File کے مینو میں جاکر New پر کلک کریں اور تقریباً 480×640کی فائل کو کھولیں۔ اس کے بعد آپ نیا Layer بنائیں ۔ (لیئر باکس کے بارے میں جاننے کے لیئے یہاں کلک کریں ) اب آپ کلر باکس سے مطلوبہ رنگ کو منتخب کریں۔جیسا کہ نیچے تصویر میں ظاہر ہے۔   اب آپ برش ٹول کو منتخب کریں ، منتخب کرنے بعد انسٹال کیئے گئے سرٹیفکیٹ برش میں جائیں اور کوئی ایک برش منتخب کریں۔برش منتخب کرنے کے بعد اپنے پروجیکٹ سائز کے مطابق برش کا سائز رکھیں اور اسے کھولی گئی فائل پر Draw کردیں۔ اب آپ  Layers میں جاکر  Fx کے بٹن پر کلک کریں، جیسا تصویر میں دکھایا گیا ہے۔   Fx پر کلک کرنے کے بعد آپBlending Options پر کلک کریں، اور نیچے تصویر… مزید پڑھیں »

فوٹوشاپ لیئر باکس

فوٹوشاپ میں موجود اہم چیزوں میں سے ایک اہم اور ضروری چیز Layer Box  ( لیئر باکس ) ہے۔لیئر باکس کے ذریعے آپ اپنے پروجیکٹ میں آسانیاں پیدا کرسکتے ہیں ۔ جو پروجیکٹ جتنا خوبصورت نظر آتا ہے اس میں اس سے کہیں زیادہ لیئرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔لیئر باکس کے ذریعے آپ ہر لیئر کو مختلف اسٹائل میں بناسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ لیئرز کے نام رکھ کر ایڈیٹنگ میں مزید آسانی پیدا کرسکتے ہیں۔اس ٹیوٹوریل میں لیئر باکس کے فنکشن بیان کیئے گئے ہیں۔ اوپر تصویر میں موجود نمبرز کے مطابق نیچے ان کے فنکشن بیان کیئے جارہے ہیں۔ اس بٹن کے ذریعے آپ مختلف لیئر کو جوڑ سکتے ہیں، یعنی جب آپ کسی تصویر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا چاہیں تو اس بٹن کے ذریعے اپنی مطلوبہ تصویر کی لیئرز کو آپس میں جوڑ دیں اور باآسانی Move کرلیں۔ یہ بٹن جو Fx کے نشان کی طرح ہے کے ذریعے آپ اپنے لیئرز میں اسٹائل وغیرہ  شامل کرسکتے ہیں۔ اس بٹن کے ذریعے آپ لیئرزمیں Mask شامل کرسکتےہیں ۔ یہ بٹن لیئر کو کسی رنگ یا اسٹائل وغیرہ میں کھولنے کا کام کرتا ہے۔ اس بٹن کے ذریعے آپ گروپس بناکر اس… مزید پڑھیں »

تکیہ کلام

تکیہ کلام ہوتا کیا ہے؟ ، تکیہ کلام دراصل عام معنوں میں باتوں کا تکیہ ہوتا ہے جس کے ذریعے آپ باتوں کو اس تکیہ پر رکھ کر کسی بھی جانب گھمانے کی صلاحیت میں ماہر بن سکتے ہیں۔تکیہ کلام ہر شخص کی باتوں میں ضرور ملتا ہے، کوئی اس کا استعمال بہت کم کرتا ہے ، کوئی اس کا استعمال بے دریغ کھلے دل سے کرتا ہے ، جبکہ کچھ کو تو تکیہ کلام کے دورے پڑتے ہیں۔ تکیہ کلام کی عادت پڑجانا بعض اوقات خطرہ بھی بن جاتی ہے ، اگر کبھی خطرہ بن جائے تو نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے کیونکہ سامنے والے شخص کو دیکھ کر آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ اگر غصہ والا شخص ہے تو کوشش کریں کہ تکیہ کلام کو کم استعمال کریں ، بعض اوقات میں تکیہ کلام فائدہ مند بھی رہتا ہے۔کچھ لوگوں کے برے تکیہ کلام بھی ہوتے ہیں ان سے بچنے کے لیئے آپ ان ہی کے تکیہ کلام ان کے سامنے دھرادیں وہ آپ سے معذرت کر یں گے اور تکیہ کلام کو بدلنے کی کوشش کریں گے۔ ہمارے ساتھ اور سامنے بھی تکیہ کلام کے ” پریکٹیکل “ بہت ہوچکے ہیں۔جیسے ہمارے ایک… مزید پڑھیں »