بلاگ نامہ

ماہ: October 2012

ڈاکٹر صاحبہ نہیں یہ غلط ہے

ڈاکٹر عنیقہ ناز اردو بلاگستان کی وہ باہمت خاتون تھیں جو اپنی بات پر ڈٹ کر مقابلہ کرتی تھیں۔ان سے زیادہ تر اردو بلاگرز نظریاتی اختلاف رکھتے تھے۔جن میں ان سے اختلاف رکھنے والا ایک شخص میں بھی تھا۔کئی دفعہ ان کے ساتھ کسی معاملہ کو لیکر بحث ہوجاتی تھی،اور یہ بحث تو ہر دوسرے دن کسی نہ کسی کے ساتھ جاری رہتی تھی۔اس طرح وہ ہمیشہ میری فیس بک وال پر ہی نظر آتی رہتی تھیں،کبھی وہ اپنی بیٹی ( مشعل ) کے بارے میں لکھتیں ، تو کبھی مشعل کے اسکول فنکشن کے بارے میں لکھتیں۔کبھی وہ قرآنی آیات پوسٹ کرتیں تو کبھی اپنے خیالات ، لیکن ان کے اسٹیٹس میں سب سے زیادہ ذکر ان کی بیٹی مشعل کا ہوتا تھا ، مشعل کو اسکول لے جاتے ہوئے یا اسکول سے گھر لاتے ہوئے جو جو واقعات پیش آتے تھے ان کے اسٹیٹس میں ان واقعات کا ذکر ہوتا تھا۔لیکن پچھلے دو دن سے ان کا کوئی اسٹیٹس موصول نہیں ہوا۔پھر میں نے جاننے کی کوشش کی تو کل معلوم ہوا کہ ان کا انتقال ہوچکا ہے ، انتقال کی وجہ جاننا چاہی تو معلوم ہوا کہ مشعل کو اسکول سے گھر لاتے ہوئے روڈ ایکسیڈنٹ ہوا… مزید پڑھیں »