بلاگ نامہ

ماہ: August 2012

فوٹوشاپ کے برش ٹول میں نیا برش شامل کرنے کا طریقہ

فوٹوشاپ میں موجود برش ٹول آپ کے پروجیکٹ کو جلد مکمل کرنے میں زیادہ مدد گار ثابت ہوتا ہے۔اس برش فنکشن میں آپ پہلے سے بنائی گئی اشکال کو شامل کرنے کے بعد انہیں باآسانی اپنے پروجیکٹس وغیرہ میں استعمال کرسکتے ہیں۔انٹرنیٹ پر فوٹوشاپ کے لاتعداد اشکال کے برش موجود ہیں جہیں آپ ڈاؤنلوڈ کرکے فوٹوشاپ کے برش ٹول میں شامل کرنے کے بعد اپنے پروجیکٹس کو بہتر بنانے کے لیئے استعمال کرسکتے ہیں۔ برش ٹول میں نئے برش کو شامل کرنے کا طریقہ برش ٹول میں نئے برش شامل کرنے کا طریقہ نہایت ہی آسان ہے۔نیچے تصویر کے مطابق عمل کریں۔ سب سے پہلے تو آپ ٹول بار میں سے برش ٹول کو منتخب کریں۔ اوپر تصویر میں نمبر ایک پر جو بٹن دکھایا گیا ہے اس پر اپنے ماؤس سے کلک کریں۔ کلک کرنے کے بعد تصویر میں نمبر دو پر جو بٹن دکھایا گیا ہے اس پر کلک کریں۔ اب آپ Load Brushes پر کلک کریں جیسا کہ تصویر میں نمبر تین پر دکھایا گیا ہے۔ اس کے بعد آپ کے سامنے ایک ونڈو ظاہر ہوگی اس ونڈو میں سے آپ برش کو منتخب کریں اس فولڈر سے جہاں آپ نے برش کو محفوظ کررکھا ہے۔ منتخب… مزید پڑھیں »

عید الفطر 1433 ہجری مبارک ہو

السلام علیکم اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے لیئے حقیقی خوشی کے دو دن مقرر کر رکھے ہیں اور وہ عیدین کے ایام ہیں یعنی عید الفطر اور عید الاضحیٰ ۔عید الفطر رمضان کے بعد شوال کی یکم تاریخ کو منائی جاتی ہے ، جو کہ مسلمانوں کے لیئے اللہ کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے ۔ اس لیئے تمام عالم اسلام کو اور خصوصاً اردو بلاگران کو میری جانب سے عید الفطر بہت بہت مبارک ہو ۔ اس عید کے موقعہ پر ان لوگوں کو بھی ضرور یاد رکھیئے گا جو عید کی خوشی میں خوش نہیں ہوسکتے ۔ وہ لوگ جو کسی سے مانگتے نہیں ہیں سوائے اللہ کے ۔ یہ لوگ ملتے تو مشکل سے ہیں لیکن ایسے لوگوں کو ڈھونڈ کر ان کی مدد کرنے کا ثواب بھی دگنا ہے ۔ ایک بار پھر تمام عالم اسلام کو عید مبارک ہو۔ جزاک اللہ۔

میں ہوں پاکستان

میرے وجود میں رہنے والو کیا تمہیں معلوم ہے میں کون ہوں ؟ میں پاکستان ہوں پاکستان۔میں 14 اگست 1947 کی رات کو بنا تھا۔دنیا کے نقشہ پر ابھرا تھا۔مسلمانوں کی خوشی کا باعث بنا تھا۔اس دن 27 رمضان کی مبارک شب تھی۔اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ان کی جدوجہد کا خوبصورت تحفہ دیا تھا۔انہیں کامیابی دی تھی۔فتح دی تھی۔ جب میں بنا تھا تو نہ میرے پاس کوئی فوجی طاقت تھی نہ اپنے اندر رہنے والوں کو دینے کے لیئے کچھ تھا ، کیوں ؟ وہ اس لیئے کہ ہجرت کرکے آنے والے لوگ اس حالت میں نہیں تھے کہ وہ مجھ میں سے چھپے خزانوں کو باہر نکالتے۔ پھر آہستہ آہستہ مجھ میں رہنے والوں نے ہمت کی ، جوش پیدا کیا ، ولولہ کو جگایا ، ضمیر کو اٹھایا اور شروع کردیا مجھے سنوارنے کا کام اور میں سنورتا گیا۔لیکن پھر میرے قائد اور ہم سب کے قائداعظم کو میرے وجود میں رہنے والے ” کھوٹے سکوں “ نے ختم کرنے کی سازش شروع کردی۔اور انہیں ایک سازش کے تحت انتقال کرنے پر مجبور کردیا گیا۔پھر دوسرا دکھ مجھے اس وقت ہوا جب میرے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان  کو شہید کردیا گیا۔ پھر مجھ میں… مزید پڑھیں »

پکوڑوں کی تاریخ

چند دن پہلے ایک بڑا ہی دلچسپ ایس ایم ایس موصول ہوا ۔ آپ بھی پڑھیئے۔ 1942 میں کراچی کےعلاقے لیاری میں ایک بلوچ صاحب بیسن کی گول گیندیں بناکر مختلف انداز میں گرم تیل میں ڈال رہے تھے۔ تھوڑی دیر بعد انہوں نے تیل سے بیسن سے بنی ہوئی وہ گیندیں باہر نکالیں تو وہ کچی تھیں۔ ان صاحب نے دوبارہ  تیل میں ڈال کر گیندوں کو تیل میں ڈالا مگر گیندیں کچی رہ گئیں۔ تو وہ صاحب بولے ۔ اڑے ۔۔۔۔۔ پکو  ڑے ۔۔۔۔۔ 🙂 واقعی پاکستان سے زیادہ ٹیلنٹ کسی کے پاس نہیں  ہے ۔ 😀