بلاگ نامہ

ماہ: July 2012

فوٹوشاپ ایک جائزہ

گرافکس ڈیزائننگ کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے سافٹ ویئر ایڈوبی فوٹوشاپ کو شاید ہی کوئی نہ جانتا ہو۔فوٹوشاپ فوٹو ایڈٹنگ ، گرافکس ، اشتہارات کے ڈیزائن بنانے ، بہترین شہکار بنانے ، لوگو ڈیزائن کرنے غرض ہر کام جو گرافکس سے جڑتا ہو وہ فوٹو شاپ میں ممکن ہے۔ایڈوبی کمپنی کی جانب سے 23 اپریل 2012 کو فوٹوشاپ کا نیا نسخہ سی ایس 6 ( CS6 ) متعارف کروایا گیا ہے۔اس نسخہ میں فوٹو کے ساتھ ساتھ ویڈیو ایڈیٹنگ کے فیچرز بھی رکھے گئے ہیں۔ تاریخ یہ 1987 کی بات ہے مشی گن یونیورسٹی کے ایک پی ایچ ڈی طالب علم تھامس نول نے ایسا پروگرام بنانے کی کوشش کی جو مونوکروم تصاویر کو گرے اسکیل پر دکھا سکے۔اس پروگرام کو بنانے میں تھامس نول کے بھائی ، جان نول نے بھی حصہ لینا شروع کردیا۔تھامس نے 6 ماہ کے وقفہ میں اپنے بھائی کے ساتھ مل کر پروگرام تیار کرنے کی بھر پور کوشش کی۔جان نول نے تھامس کو مشورہ دیا کہ اس سافٹ ویئر کو مکمل فوٹو ایڈیٹنگ پروگرام میں بدلا جائے۔تھامس نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر 1988 میں سافٹ ویئر تیار کرلیا۔جس کے بعد اس سافٹ ویئر کا نام امیج پرو رکھا گیا… مزید پڑھیں »

ماہ رمضان تمام عالم اسلام کو مبارک ہو

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم ! ماہ رمضان برکتوں ، رحمتوں اور بے شمار نیکیاں حاصل کرنے کا مہینہ ہے ۔ جبکہ آج کے جدید دور میں رمضان کو کمائی ڈبل کرنے کا مہینہ سمجھا جاتا ہے ۔ جو چیز عام دنوں میں جتنے روپے کی ہوتی ہے اسے رمضان میں دگنا کرکے فروخت کیا جاتا ہے ۔ اس طرح ثواب حاصل کرنے کے بجائے لوگ گناہ کماتے ہیں ۔ میری اللہ رب العزت سے یہی دعا ہے کہ ایسے تمام لوگوں کو جو رمضان میں قیمتیں بڑھا دیتے ہیں انہیں ہدایت نصیب ہو ۔ آمین ۔ آج 20 جولائی 2012 کو پاکستان بھر میں چاند نظر آنے کی توقع ہے ، انشاءاللہ تعالیٰ اگر آج چاند نظر آجائے تو کل سے رمضان  المبارک کا آغاز ہوجائے گا ۔ اس لیئے میری جانب سے تمام عالم اسلام ، تمام پاکستانیوں اور خصوصاً تمام اردو بلاگران کو رمضان کی رحمتیں و برکتیں مبارک ہوں ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو رمضان کا چاند دیکھنے اور اس کے بعد رمضان کے تمام احکامات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔ جزاک اللہ شکریہ

آخری سفر

میری روح نکلنے والی ہوگی میری سانس بکھرنے والی ہوگی پھر دامن زندگی کا چھوٹے گا دھاگہ سانس کا بھی ٹوٹے گا پھر واپس ہم نا آئینگے پھر ہم سے کوئی نا روٹھے گا پھر آنکھوں میں نور نا ہوگا پھر دل غم سے چور نا ہوگا اس پل تم ہم کو تھامو گے ہم سے دوست اپنا مانگو گے پھر ہم نا کچھ بھی بولیں گے آنکھیں بھی نا کھولیں گے اس پل تم رو دو گے ہم کو تم کھو دو گے ( از احمد فراز )